کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

عالمی سرمایہ کار  سربراہی اجلاس میں یوپی میں سرمایہ کاری کے لیے بڑے وعدے ایماندار حکومت اور ریاست میں محفوظ ماحول کی وجہ سے ہوئے ہیں: مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے ترقی پسند ریاست کی بنیاد رکھنے پر ،یوپی انتظامیہ اور عوام کی ستائش کی

یوپی میں برآمدات اور اسٹارٹ اپس کی تعداد میں حالیہ اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ امکانات کو ظاہر کرتا ہے: جناب گوئل

حالیہ اور آنے والے ایف ٹی ایز مارکیٹیں کھولیں گےدنیا بھر میں یوپی کے وائنری مصنوعات کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کریں گے: جناب گوئل

Posted On: 12 FEB 2023 3:13PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل جناب پیوش گوئل نے آج لکھنؤ میں یوپی عالمی سرمایہ  کار سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں لاکھوں کروڑوں کی سرمایہ کاری کے وعدے کیے گئے ہیں اور یہ ریاست میں ایماندار حکومت اور محفوظ ماحول کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس میں جس تیز رفتار ترقی کو ہم دیکھ اور محسوس کر سکتے ہیں، وہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قابل قیادت کی وجہ سے ہے، انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اب آگے بڑھ رہا ہے اور اب کوئی بھی اسے ترقی سے روک نہیں سکتا۔

جناب  گوئل نے وہ کہانی سنائی، جو 2017 میں شروع ہوئی تھی، جب یوپی اسمبلی انتخابات جاری تھے۔  انہوں نے کہا کہ'اس وقت ہمیں پارٹی کے لیے منشور بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ ہم ریاست بھر کے لوگوں سے ملے اور زندگی کے تمام طبقوں کے لوگ تبدیلی اور قابل انتظامیہ چاہتے تھے،  ہم نے سوچا کہ جو کچھ کیا جانا تھا  اس کے لئے  ہمیں مطلوبہ فنڈز کہاں سے ملیں گے۔  وزیر اعظم  کے سامنے یہ حقیقت  واضح تھی کہ ہم نے منشور میں جو بھی وعدہ کیا ہے اس پر عمل کرنا ہو گا''۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس وقت وزیر داخلہ جناب امت شاہ جی نے کہا تھا کہ ہمیں تین چیزیں کرنی ہوں گی: لینڈ مافیا، ریت مافیا اور شراب مافیا کو ختم کرنا ہوگا۔ جناب  گوئل نے مزید کہا کہ جناب امت شاہ نے کہا کہ اگر ہم یہ کرنے کے قابل ہیں،  تو ریاست میں وسائل کی کمی کبھی نہیں ہوگی۔ جناب گوئل نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جس طرح سے یوپی نے ترقی کی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ایماندار حکومت، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی حکومت ہے، ایک ایسی حکومت جو کسی غلط کام کو برداشت نہیں کرتی، ضروری محصولات کو یقینی بنا سکتی ہے اور ریاست کو کامیابیوں کی نئی سطحوں پر لے جا سکتی ہے۔

مرکزی وزیر تجارت نے نشاندہی کی کہ اس سمٹ میں سرمایہ کاروں کی طرف سے کئی لاکھ کروڑ روپے کے عہد بندی کی  گئی ہے ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کو یقین ہے کہ اب ریاست میں سرمایہ کاری کرنا آسان ہے، ریاست میں ایک ایماندارانہ نظام ہے، امن و امان قائم ہے اور سرمایہ کاروں نے ریاست کے عوام پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  انہیں یقین ہے کہ یوپی کے لوگ مستقبل میں بھی ایسی ایماندار حکومت کو ووٹ دیں گے۔

کاروبار کرنے میں آسانی کی درجہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ یہ ملک بھر میں اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ کاروبار کرنا کہاں آسان ہے اور یہ کہ حالیہ برسوں میں ہندوستان نے عالمی درجہ بندی میں  کافی آگے  بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم مسابقتی اور تعاون پر مبنی وفاقیت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لیے ریاستوں کی درجہ بندی بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی اب ریاستوں میں ملک میں نمبر 2 پر ہے۔

جناب  گوئل نے کہا کہ اتر پردیش میں اسٹارٹ اپ انڈیا کی پیش رفت اطمینان کی بات ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یوپی 2020 میں ایک ابھرتی ہوئی ماحولیاتی ریاست تھی، لیکن 2021 کی درجہ بندی میں، یوپی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 8,277 اسٹارٹ اپس ہیں اور ریاست چوتھے نمبر پر ہے۔ جناب گوئل نے حیرت سے پوچھا ’’کچھ سال پہلے یہ کون سوچ سکتا تھا؟‘‘ انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ نوجوان مردوں اور خواتین سے بات کرنے کا موقع ملا ،جو ان میں سے کچھ اسٹارٹ اپس چلا رہے ہیں اور ان کے جوش و جذبے اور ان کے شاندار خیالات بالکل  واضح ہیں ۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ سال تین اہم آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے )پر دستخط کیے تھے اور اس سال بھی ہم دو یا تین ایف ٹی اے پر دستخط کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ وہ یوپی کے شراب خانوں اور شراب سازی کے لیے دروازے کھول دیں گے، کیونکہ انہیں مارکیٹ تک رسائی، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجیز ملیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے آج پریزنٹیشن میں دیکھا کہ انگور کو چھوڑ کر 28 پھل اور 4 پھول ہیں، جو یوپی میں پائے جاتے ہیں، جو ریاست میں مختلف قسم کی شراب تیار کر سکتے ہیں، ان مصنوعات کی دنیا بھر میں تیار مارکیٹیں ہوں گی۔

جناب گوئل نے نشاندہی کی کہ شرحوں میں کمی کے باوجود یوپی کی ایکسائز میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ ریاست میں نافذ ایماندارانہ نظام اور شراب مافیا کی کمر توڑنے کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے ایک مثال ہے۔  جناب گوئل نے مزید کہا کہ ریاست میں لائسنسنگ کی منظوری میں تیزی سے ریاست کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملی ہے اور یہ ہموار اور سرمایہ کار دوست ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام ریاستوں سے برآمد کو خصوصی ذمہ داری کے طور پر لینے کو کہا ہے اور اس میں یوپی نے برتری حاصل کی ہے۔ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کو سنجیدگی سے لیا گیا اور اب پچھلے 5 سالوں میں یوپی سے برآمدات دوگنی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں یوپی سے ٹیلی کام آلات کی برآمد میں 63 گنا اضافہ ہوا ہے، پھلوں اور سبزیوں میں 26 گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی ترقی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

یہ واقعی مواقع کی سرزمین ہے، کیونکہ ہم اصلاحات کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں کر رہے ہیں، بلکہ اس یقین کے ساتھ کر رہے ہیں کہ یہ امرت کال میں ریاست اور ملک کو آگے لے جائے گی۔ جناب گوئل نے  آخر میں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس ریاست میں بڑی مقدار میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے صحیح وقت پر کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا ک۔ ق ر

1564U-



(Release ID: 1898643) Visitor Counter : 176