جل شکتی وزارت

دھارا - ریور سٹیز الائنس کے ممبران کا سالانہ اجلاس 13 تا 14 فروری 2023 کو پونے میں منعقد ہو گا


جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت دھارا 2023 کے افتتاحی دن پر کلیدی خطبہ دیں گے

Posted On: 12 FEB 2023 1:12PM by PIB Delhi

 [پیش منظر]

دھارا کا مطلب شہری ندیوں کے لیے مجموعی کاروائی ہے، ریور سٹیز الائنس (آر سی اے)   کے ممبران کی سالانہ میٹنگ، صاف گنگا  کے لیے قومی مشن (این ایم سی جی)   کے ذریعہ قومی ادارہ برائے شہری امور (این آئی یو اے)   کے اشتراک سے 13 سے 14 فروری تک پونے میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت تقریب کے افتتاحی دن کلیدی خطبہ دیں گے جبکہ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور دوسرے دن اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ دھارا  2023ہندوستان کے 95 رکنی دریائی شہروں کے کمشنر، چیف انجینئر سمیت سینئر منصوبہ ساز  مقامی آبی ذخائر کے انتظام کے حل کو سیکھنے اور ان پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے  سینئر افسران بشمول کمشنرز، ایڈیشنل کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

یہ تقریب ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے دائرہ کار میں اربن 20 (یو-20) پہل کے ساتھ مضبوط ہم آہنگی رکھتی ہے۔ یو-20کے اہم علاقوں میں سے ایک شہری پانی کے تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ صحت مند ندیوں کا شہر کے مجموعی آبی تحفظ کو بڑھانے میں اہم کردار ہے۔ دھارا  2023  کے اس دو روزہ تقریب میں متعدد  نشستیں ہوں گی، جس میں جھیل اور تالاب کی بحالی سمیت شہری دریا کے انتظام کے مختلف پہلوؤں کے لیے  شرکاء کو کئی منفرد اور اختراعی حلوں سے متعارف کرانے کے لیے 'ندی سے متعلق اختراعی طریقوں پر قومی کیس اسٹڈیز'  غیر مرکزی استعمال شدہ پانی کا انتظام، ندی سے متعلق  معیشت کو  فروغ دینا  ، زیر زمین  پانی کا انتظام اور سیلاب کا انتظام نیز ڈنمارک جیسے ممالک میں ندی سے متعلق اختراعی طریقوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بین الاقوامی امور کا مطالعہ، ، اسرائیل میں استعمال شدہ پانی کا دوبارہ استعمال، نیدرلینڈ میں سیلاب کے میدان کا انتظام ، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ندی کی صحت کی نگرانی، جاپان میں آلودگی پر قابو، اور آسٹریلیا میں پانی کے حساس شہر کا ڈیزائن  پر نشستیں شامل ہیں۔

  • ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے دائرہ کار میں اربن 20 پہل کے ساتھ مضبوط ہم آہنگی
  • تقریب کے دوسرے دن یوگا سیشن  کا انعقاد اور ملا موتھا ریور فرنٹ کا دورہ ۔
  • وزیر اعظم  نے مارچ 2022 میں پونے میں ملا موتھا ندی کے لیے آلودگی میں کمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا
  • ریور سٹیز الائنس 2021 میں 30 شہروں کے ساتھ شروع ہوا اور اس وقت پورے ہندوستان میں اس کے 95 شہر ممبر ہیں
  • آر سی اے 2021 میں شہری ندیوں   کے پائیدار انتظام کے لیے غور و خوض اور معلومات کے تبادلہ  کے لیے ہندوستان بھر کے ندی والے شہروں کے لیے ایک وقف پلیٹ فارم کے طور پر شروع کیا گیا تھا
  • دھارا 2023 کا انعقاد ممبر شہروں کے میونسپل کمشنروں کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ شہری ندیوں کے انتظام کے لیے ممکنہ تعلیمی حل تلاش کیے جا سکیں
  • متوقع نتائج میں تکنیکی حل کے ایک مجموعہ کی ترقی شامل ہے جسے شہر مقامی ندیوں کے انتظام کو بڑھانے کے لیے اپنا سکتے ہیں
  • دھارا شہروں میں ندی  کے انتظام کے لیے غیر حل شدہ مسائل اور چیلنجوں پر روشنی ڈالے گا اور  ایک موثر لائحہ عمل تیار کرنے میں این آئی یو اے نیزر شراکت داروں کی مدد کرے گا

پروگرام کے دوسرے دن یوگا سیشن اور ملا موتھا ریور فرنٹ کے دورے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مارچ 2022 میں پونے میں ملا موتھا ندی  کے لیے آلودگی میں کمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروجیکٹ میں، قومی دریا کے تحفظ کے منصوبے کے تحت 990.26 کروڑ روپے  کی لاگت سے  کل 396 ایم ایل ڈی صلاحیت کے 11 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا تصور کیا گیا ہے۔  اس  پروگرام میں شرکت کرنے والے دیگر معززین میں مہاراشٹر  کے چیف سکریٹری، جناب منو کمار سریواستو، این ایم سی جی  کے ڈائرکٹر جنرل، جناب جی اشوک کمار، مہاراشٹر کی شہری ترقی کی  پرنسپل سکریٹری ، محترمہ سونیا سیٹھی ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی  ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ ڈی تھارا شامل ہیں۔

دھارا  2023  کا انعقاد ممبر شہروں کے میونسپل کمشنروں کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ وہ گہرائی سے بات چیت شروع کریں اور شہری  ندیوں کے انتظام کے لیے ممکنہ تعلیمی حل تلاش کریں۔ تقریب کے متوقع شرکاء میں آر سی اے  کے نمائندے (کمشنروں / ایڈیشنل کمشنروں )، مرکزی اور ریاستی حکومت کے معززین، شہر ی این آئی یو اے اور این ایم سی جی ، تھنک ٹینک (غیر سرکاری ادارے جی اوز اور مفکرین)، طلباء اور نوجوان رہنما، قومی ماہرین، بین الاقوامی ماہرین، مقامی حکومت  کے نمائندے،  ایجنسیاں، نجی شعبے کے شراکت دار ، فنڈنگ ایجنسیاں اور میڈیا کے لوگ شامل ہیں۔

منتخب ریاستوں (اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، مہاراشٹر، تلنگانہ، اور تمل ناڈو) کے پرنسپل سکریٹر یوں (شہری ترقی) کے ساتھ اجلاس میں ایجنڈے کو مضبوط بنانے اور شہری ندیوں کے انتظام سے متعلق ترجیحات طے کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس تقریب میں آر سی اے کے اراکین کی جانب سے پریزنٹیشن بھی  دی جائیں گی جو کمشنروں کو اپنے شہروں میں کیے گئے ندیوں  اور آبی ذخائر سے متعلق دلچسپ کام  کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔

ندی سے  متعلق پروجیکٹ کے لیے مالی صلاح  پر نشست میں ندی سے متعلق پروجیکٹوں کے لیے دستیاب مختلف قومی اور بین الاقوامی فنڈنگ کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ اس نشست کے مقررین میں  عالمی بینک، ایجنس فرانسیس ڈے ڈیولپمنٹ (اے اے ایف ڈی) ، ڈنمارک  کاسفارت خانہ ، بین الاقوامی ترقی کا محکمہ (ڈی ایف آئی ڈی) ، کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) اور پرائیویٹ انٹرپرائزز  (سی ایس آرسرگرمیوں کے ذریعہ) شامل ہوں گے۔  ٹیکنالوجی اور اختراع  کے موضوع پر یہ نشست   جدید ترین ٹیکنالوجیوں کی نمائش کی شکل میں ہے جسے دریا کے انتظام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجیز ڈیٹا بیس اور مانیٹرنگ، ریور فرنٹ ڈویلپمنٹ، ماحول دوست تعمیراتی مواد، ٹھوس اور مائع فضلہ کے انتظام، اور ایپس اور آئی ٹی سے متعلق جدت سے متعلق ہیں۔ نوجوانوں کے ساتھ ’یوتھ فار ریور‘ کے ساتھ ایک سیشن بھی ہوگا جس میں مختلف شعبوں کے طلبہ کو شہری ندیوں  کے انتظام کے لیے اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

دھارا  2023  کا متوقع نتیجہ آر سی اے کے اراکین کو اپنے شہروں میں شہری  ندی کے انتظام کے لیے ترقی پسند اقدامات میں مشغول ہونے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ یہ تقریب شہروں میں  ندی کے انتظام کے لیے غیر حل شدہ مسائل اور چیلنجوں پر روشنی ڈالے گی، جس سے این آئی یو اے  اور اس کے شراکت داروں کو ایک موثر لائحہ عمل تیار کرنے  میں مدد ملے گی۔ یہ تقریب تکنیکی حل کا ایک مجموعہ بھی تیار کرے گی جسے شہر اپنی مقامی ندیوں کے انتظام کو بڑھانے کے لیے اپنا سکتے ہیں۔

ریور سٹیز الائنس(آر سی اے)  کا آغاز 2021 میں 30 شہروں سے ہوا اور فی الحال اس کے پورے ہندوستان میں 95 شہر ممبر ہیں۔ آر سی اے کو جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے نومبر 2021 کو ہندوستان میں ندیوں والے  شہروں کے لیے ایک وقف پلیٹ فارم کے طور پر شروع کیا تھا تاکہ شہری ندیوں  کے پائیدار انتظام کے لیے معلومات کا تصور، تبادلہ خیال اور تبادلہ کیا جا سکے۔ ریور سٹیز الائنس، دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اتحاد، دو وزارتوں یعنی جل شکتی کی وزارت اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی کامیاب شراکت کی علامت ہے۔ اتحاد تین وسیع موضوعات نیٹ ورکنگ، صلاحیت کی تعمیر اور تکنیکی مدد پر مرکوز ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

1545



(Release ID: 1898612) Visitor Counter : 108