کانکنی کی وزارت

مائننگ اندابا  بین الاقوامی کنکلیو میں  وزیر راؤ صاحب  پاٹل دانوے نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی

Posted On: 10 FEB 2023 12:47PM by PIB Delhi

مائننگ ان دابا ،دنیا کے مقبول ترین  کانکنی سے متعلق کنکلیو میں سے ایک ہے ، جو سالانہ ساؤتھ افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں  منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال  حکومت  ہند کے وفد نے   اس کنکلیو میں  کانکنی ، کوئلہ اور ریلویز کے وزیر مملکت  جناب  راؤ صاحب پاٹل دانوے   کی قیادت میں شرکت  کی ۔حکومت  مدھیہ پردیش کے  کانکنی  اور محکمہ محنت   کے وزیر  جناب برجیندر  پرتاپ سنگھ نے بھی کانفرنس  میں شرکت کی ۔اس وفد میں   کانکنی  ، کوئلہ  ،اسٹیل   اور امور خارجہ کی وزارتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران  اور  تنظیموں  /  سرکاری سیکٹر کے ادارے جیسے  جی ایس آئی ، اے ایم ڈی ، ایچ سی ایل ،  این اے ایل سی او ،  این ایم ڈی سی ، سی آئی ایل ، ایس اے آئی ایل ، ایم او آئی ایل  ، ایم ای سی ایل، این ٹی پی  سی،  اوایم سی کے  عہدیداران  شامل تھے۔

ہندوستانی کانکنی  اور معدنیاتی شعبے  کی مضبوطی کا نمائش کرنے والا  ایک پُرکشش ہندوستانی پویلین   کانفرنس کے مقام  پر لگایا گیا تھا۔ ‘‘ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع   ’’  کے موضوع کے ساتھ اس پویلین کاافتتاح   کانکنی ،کوئلہ اور ریلویز کے وزیر مملکت   اور حکومت مدھیہ پردیش کے  کانکنی اور محکمہ محنت کے وزیر  نے 6فروری  2023  کو کیا ۔اس کے مشمولات   اور ڈیزائن کی  زبردست تعریف  بین الاقوامی وفود نے کی ۔اس موقع پر کانکنی کی وزار  ت  کا  حکومت  کے ذریعہ انجام دئے جانے والے اقدامات  اور اصلاحات   کو اجاگر کرنے والاایک بروشر  اور  مختلف ریاستی حکومتوں  کے  آنے والے قابل عمل کانکنی کے بلاکس سے متعلق ایک کتابچہ  بھی تقسیم کیا گیا۔

کانفرنس کے حاشئے  پرسعودی عربیہ ، نائجیریا ، کانگو  اور زامبیا کےساتھ دو طرفہ وزارتی سطح کی میٹنگیں منعقدہوئیں۔ ہندوستانی وفود اور مختلف ممالک اور تنظیمو ں  کے وفود کے درمیان  مختلف طرح کی بات چیت  ہوئی ۔ جنوبی افریقہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر   اور کیپ ٹاؤن  میں ہندوستان قونصل  جنرل  نے پروگرام میں شرکت کی  اور  کیپ ٹاؤن میں  حکومت ہند کی کامیاب شرکت کے لئے   اپنی حمایت  پیش کی ۔ کانکنی  اور معدنیاتی شعبے میں  حکومت کے اقدامات   کو اجاگر کرتے ہوئے  جناب دانوے نے   بین الاقوامی سامعین کو  8 فروری کو مخاطب  کیا اور ان سے  ہندوستان  میں سرمایہ کاری کی  اپیل کی ۔

*************

ش ح۔اک ۔ رم

U-1472



(Release ID: 1897928) Visitor Counter : 132