سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشہ  مکت بھارت ابھیان  ( این ایم بی اے ) کی ایک تقریب میں   نشہ کے عادی افراد   کے علاج کی پچیس سہولیات  قوم کے نام وقف کی گئیں


سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات   کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار   کا کہناہے کہ  نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت حکومت کے اسپتالوں میں اے ٹی ایفیزکا قیام  ایک خصوصی  اقدام ہے

وزار ت داخلہ کے وزیر مملکت   جناب نتیہ نند رائے   کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایف اقدام   اور نشہ مکت بھارت ابھیان   قابل تعریف کوششیں ہیں  اور اس  سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے

نشہ آور  اشیا ء  کے خلاف  پیغام  پھیلانے کے لئے 3.08 کروڑ سے زیادہ  نوجوانوں نے  این ایم بی اے کی سرگرمیوں  میں  فعال  طورپر حصہ لیا

Posted On: 09 FEB 2023 6:32PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار   اور امور داخلہ کے مرکزی  وزیر  مملکت  جناب نتیہ نند رائے  نے آج  نئی دہلی میں   ڈاکٹر امبیڈ کر  انٹر نیشنل سینٹر میں   منعقدہ ایک تقریب میں    نشہ کے عادی افراد کے علاج کے لئے   25سہولیات   ( اے ٹی ایفیز ) قوم کے نام  وقف  کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DZ0A.jpg

(سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات ) کے سکریٹری   ،  این سی بی کے ڈی جی   اور ایمس کے ڈائریکٹر  بھی اس موقع  پر موجود تھے۔سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت   اور وزارت داخلہ کے سینئیر عہدے داران کے ساتھ   ڈاکٹر س  ، نئی دلی ایمس سے تعلق  رکھنے والے دوسری  طبی برادری   ، نشہ  کے عادی  شفایاب  افراد   ،  این سی سی کیڈیٹس   ،   شریک اسپتالوں   کے سینئیر انتظامی عہدےداران  اور  ضلع انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے  سینئر عہدے داران  بشمول   ڈی سیز  / ڈی ایمس  اور ایس  پیز   متعلقہ  اے ٹی ایفیز   میں   جسمانی طور پر تقریب میں  شرکت  کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00282YO.jpg

اس موقع  پر گفتگو کرتے ہوئے  سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے بتایا کہ  حکومت ہند  نیشنل ایکشن  پلان   فار ڈیمانڈ ریڈکشن   (این اے پی ڈی ڈی آر ) نافذ کرتی رہی ہے ، جو کہ   ایک امبریلا اسکیم ہے ،جس کے تحت   ریاستی حکومتوں   / مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کو پروینٹو ایجوکیشن    اور بیداری   کی تخلیق   ،  صلاحیت سازی   ،  ہنر مندی کی ترقی    ،  پیشہ ورانہ تربیت    اور سابق  نشہ کے عادی افراد   کے ذریعہ معاش کی حمایت   ، ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  وغیرہ کے ذریعہ     ڈرگ ڈیمانڈ   ریڈکشن  کے لئے پروگرام   اور  نشہ کے عادی   افراد کے لئے  مربوط  بحالی کے مراکز  (آئی آر سی ایز )  کو چلانے  اور رکھ رکھاؤ کے لئے غیرسرکاری تنظیموں  / رضاکارتنظیموں   کو مالی مدد فراہم کی جاتی  ہے۔

ڈاکٹر وریندرکمار نے کہا :‘‘نشہ مکت  بھارت ابھیان  (این ایم بی اے )  کے تحت  حکومت کے استپالوں  میں  اے ٹی ایفیز کا قیام   ایک خصوصی اقدام ہے ۔’’

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت   کے مختلف اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے  وزارت داخلہ کے وزیر مملکت  جناب نتیہ نند رائے نے کہا:‘‘ اے ٹی ایف کا اقدام   اور نشہ مکت بھارت ابھیان قابل تعریف کوششیں  ہیں۔ ان دونوں اقدامات سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔’’

نشہ مکھ بھارت ابھیان کے تحت  مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ   اب تک  9.45 کروڑرسے زیادہ لوگوں تک   رسائی حاصل  کی گئی ہے۔تقریباََ 8000 ماسٹر رضاکاران   کا انتخاب کیا گیا اورانہیں   372  شناخت شدہ اضلاع میں    ابھیان کی سرگرمیوں کی قیادت کے لئے  تربیت  دی گئی ۔مرکزی وزیر نے  مزید کہا کہ  3.08 کروڑسے زیادہ نوجوانوں  نے   نشے آور اشیا کے خلاف  پیغام کو عام کرنے کے لئے  ابھیان کی سرگرمیوں میں فعال  طورپر حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XWHR.jpg

حکومت ہند کی  سماجی انصاف اورتفویض اختیار ات کی وزارت   (ایم او ایس جے ای ) نے  حوصلہ مندانہ نشہ مکت بھارت ابھیان ( این ایم بی اے ) کی پہل کی ہے۔ فی الحال ملک کے  372  اضلاع میں   ابھیان کام کررہا ہے، جس  کا مقصد  نوجوانوں کے درمیان منشیات کے  استعمال   کے  مضراثرات کے بارے میں بیداری  پیدا کرنا  ہے۔ خصوصی توجہ  اعلیٰ تعلیمی اداروں   ، یونیورسٹی کیمپس  ، اسکولوں    ، کمیونٹی تک  رسائی    اور کمیونٹی کے شمولیت   کےحصول  پر مرکوز   ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JPS3.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005P3P9.jpg

اس بات  کا خیال کرتے ہوئے  کہ ہندوستان میں  الکحل اور منشیات کے عادی افراد  کی آبادی   بہت بڑی ہے  اور نشے کے عادی افراد کے علاج کے لئے نسبتاََ   خدمات کی دستیابی  میں کمی ہے ،سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات کی وزارت نے    نشے کے عادی افراد کے  علاج کے  سہولت  (اے ٹی ایف)  پروگرام شروع  کیا ہے۔اس پروگرام  کی  تال میل نئی دلی کے ایمس کے   نیشنل ڈرگ ڈیپینڈنس  ٹریٹمنٹ سینٹر ( این ڈی ڈی ٹی سی )قومی سطح  کی جارہی ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کی وزارت نے  ملک میں چند اضلاع کی شناخت کی ہے ، جنہیں  اے ٹی ایفیز کے قیام کے لئے ترجیحی اضلاع کے طورپر لیا جائے گا۔وزار ت کا منصوبہ  ہے کہ  اس اے ٹی ایف پروگرام کے تحت   کم سے کم  125 اضلاع کا احاطہ  کیا جائے ۔

*************

ش ح۔اک ۔ رم

U-1459


(Release ID: 1897906) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Punjabi