قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت درج فہرست علاقوں کے ضلع کلکٹرز اور پروجیکٹ آفیسرز کے لئے اچھی حکمرانی پر ورکشاپ (آئی ٹی ڈی اے) کا اہتمام کرے گی
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اس پروگرام میں شامل ہوں گے اور اپنی گرانقدر صلاح دیں گے
Posted On:
09 FEB 2023 6:20PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت نے درج فہرست علاقوں کے ضلع کلکٹروں اور پروجیکٹ افسران (آئی ٹی ڈی اے) کے لئے اچھی حکمرانی پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔ یہ ورکشاپ 10 فروری 2023 کو نئی دلی میں سول سروس آفیسرز انسٹی ٹیوٹ میں منعقد کی جائے گی۔ ملک بھر کے شیڈول ایریاز کے 100 سے زیادہ ضلع کلکٹرز اور پروجیکٹ آفیسرز (آئی ٹی ڈی اے) اس ورکشاپ میں حصہ لیں گے اور پالیسی اور عمل آوری کے بیچ کی خلیج پر اپنے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کریں گے اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے اس خلیج کو پاٹنے کے لئے اپنی صلاح یا رائے پیش کریں گے۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ جناب منڈا ورکشاپ میں حصہ لیں گے اور اپنے گرانقدر مشوروں سے شرکاء کو نوازیں گے۔
قبائلی امور کی وزارت میں سکریٹری جناب انل کمار جھا بھی ورکشاپ میں شامل ہوں گے اور مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
اس کے علاوہ وزارت کے افسران بشمول ایڈیشنل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹریز کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران گروپ تبادلۂ خیال میں نظامت کریں گے اور چار اہم نکات پر پریزنٹیشن پیش کریں گے، جو اس طرح ہیں:
1.پانچویں شیڈیول کی دفعات پر عمل آوری کا انتظام اور طریقہ ٔ کا ر، جس میں اہم توجہ کے معاملے ہوں گے۔ آراضی کی منتقلی کا ریگولیشن، قبائلی آراضی کی منتقلی اور معاوضہ، ظلم و زیادتی کی روک تھام کا ایکٹ، گورنرز کے خصوصی اختیارات کو لاگو کرنا، آئی ٹی ڈی پی؍ آئی ٹی ڈی اے ، ایم اے ڈی اے پاکٹ اور کلسٹر ؍ اور مائیکرو پروجیکٹ درج فہرست علاقوں میں۔
2.شیڈیولڈ ایریاز ایکٹ (پی ای ایس اے) 1996 میں پنچایت ایکسٹنشن کی دفعات پر عمل درآمد کا انتظام اور طریقۂ کار اور شیڈیولڈ ایریاز میں جنگلاتی حقوق کے ایکٹ (ایف آر اے) 2006 کی عمل آوری کا جائزہ۔
3.درج فہرست علاقوں میں درج فہرست قبائل کی ترقی کی ریاستی اور مرکزی اسکیموں کی عمل آوری، پی ایم اے اے جی وائی، تعلیمی، صحت سے متعلق اور دیگر اسکیموں کے نفاذ کا انتظام اور جائزہ طریقہ کار ۔
4.روزگار، ایم ایس پی سے ایم ایف پی اور وَن دھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کے ایس)۔
ضلع کلکٹرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ فوکس گروپ مباحثوں سے اخذ کردہ نتائج پر پریزنٹیشن دیں گے۔ اس کے علاوہ شرکاء کے لئے ایک وپن ہاؤس ہوگا، جہاں وہ کسی بھی موضوع پر بات کر سکیں گے۔
قبائلی امور کی وزارت گاہے بگاہے اس طرح کی اطلاعاتی ورکشاپ کا اہتمام کرتی ہے تاکہ مختلف فریق اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کر سکیں اور نت نئے خیالات سامنے لا سکیں اور اس طرح اس امرت کال کے دوران سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کا مقصد حاصل کیا جا سکے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1897830)
Visitor Counter : 125