قانون اور انصاف کی وزارت
مقامی زبانوں میں عدالتی کام کاج
Posted On:
09 FEB 2023 4:45PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آئین ہند کے آرٹیکل 348(1)(اے) میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہر ایک ہائی کورٹ میں تمام کارروائی انگریزی زبان میں ہوگی۔ آئین کے آرٹیکل 348 کی شق (2) کہتی ہے کہ شق (1) کی ذیلی شق (اے) میں دیئے گئے ضابطے کے باوجود، کسی ریاست کا گورنر، کسی ایسے ہائی کورٹ کی کارروائیوں میں جس کی پرنسپل سیٹ ریاست میں ہو، کسی سرکاری مقاصد کے لیے ہندی زبان یا کسی دیگر زبان کے استعمال کی اجازت دے سکتا ہے۔
کابینہ کمیٹی کے فیصلہ مورخہ 21مئی 1965 میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ میں انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان کے استعمال سے متعلق کسی بھی تجویز پر معزز چیف جسٹس آف انڈیا کی رضامندی حاصل کی جائے گی۔
آئین ہند کے آرٹیکل 235 کے تحت، ریاستوں میں ضلع اور ماتحت عدلیہ پر انتظامی کنٹرول متعلقہ ہائی کورٹ کے پاس ہے۔ جہاں تک نچلی عدالتوں میں ہندی یا علاقائی زبان کے استعمال کا تعلق ہے، اس کا فیصلہ ہائی کورٹ اور متعلقہ ریاستی حکومت ایک دوسرے کے مشورے سے کرتی ہے۔
****
ش ح۔ اگ۔ ن ا۔
U-1431
(Release ID: 1897810)
Visitor Counter : 183