وزارت خزانہ
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے انڈین کوسٹ گارڈ کی مدد سے تمل ناڈو کے ساحلِ سمندر سے اسمگل شدہ 10.74 کلو گرام غیر ملکی سونا ضبط کیا جس کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے
Posted On:
09 FEB 2023 6:16PM by PIB Delhi
ایک مشترکہ آپریشن میں، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے انڈین کوسٹ گارڈ کی مدد سے منڈپم ساحل کے قریب سمندر میں ایک ماہی گیری کشتی کا پیچھا کر کے اسے روکا۔ کشتی میں تقریباً 10.1 روپے کا 17.74 کلو گرام غیر ملکی سونا ملا۔ اس سونے کو کسٹم ایکٹ مجریہ 1962 کی دفعات کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔
سونا ایک پارسل میں چھپایا گیا تھا۔ پارسل میں مختلف شکلوں مختلف سائز کی سلاخوں، زنجیروں اور لاٹھیوں میں غیر ملکی سونے کے 14 پیکجز تھے جو ایک تولیے میں بندھے ہوئے تھے۔ اسمگلنگ کے اس واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ڈی آر آئی نے ایک خفیہ اطلاع حاصل کی تھی کہ ویدھلائی / منڈپم، رامناتھ پورم، تمل ناڈو میں واقع ایک گینگ ماہی گیری کی کشتی کے ذریعے سری لنکا سے بھاری مقدار میں سونا اسمگل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انٹیلی جنس نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ماہی گیری کی کشتی میں سوار تین لوگ سمندر کے انتہائی علاقے میں سونا حاصل کریں گے اور وہ منڈپم کے ساحل پر اترنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
اطلاع کی مناسبت سے انڈین کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے افسران اور ڈی آر آئی کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے کوسٹ گارڈ جہاز چارلی 432 سے نگرانی کا کام شروع کیا اور ماہی گیری کی کشتی کی شناخت کر لی۔ یہ واقعہ 8 فروری 2023 کے ابتدائی اوقات کا ہے۔ ماہی گیری کی کشتی کو دیکھنے کے بعد کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ریجڈ انفلٹیبل بوٹس (آر آئی بی) کو تعینات کیا گیا اور منڈپم ساحل کے قریب سمندر میں پیچھا کرنے کے بعد ماہی گیری کی اُس کشتی کو روک لیا گیا۔
مداخلت کے دوران ماہی گیری کی کشتی میں سوار افراد نے ممنوعہ پارسل سمندر میں پھینک دیا۔ کوسٹ گارڈ کے غوطہ خوروں کی مدد سے سمندری تہہ سے ممنوعہ اشیاء پر مشتمل پارسل برآمد کر لیا گیا۔
اس ضبطی کے ساتھ ڈی آر آئی چنئی زونل یونٹ نے اس مالی سال 2023-2022 میں اب تک 209 کلو گرام غیر ملکی سونا ضبط کیا ہے۔ اس مالی سال میں ڈی آر آئی کے ذریعہ کل ہند سطح پر (تقریباً) 950 کلوگرام سونا ضبط کیا گیا ہے۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1897804)
Visitor Counter : 111