ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیاتی نظام کی بحالی اور حیاتیاتی تنوع بڑھانے کے ضمنی پروگرام کے ساتھ ماحولیات اور آب و ہوا کی پائیداری سے  متعلق  ورکنگ گروپ (ای سی ایس  ڈبلیو جی ) کی پہلی  میٹنگ کا  آغاز بنگلورو میں ہوا


ای سی ایس  ڈبلیو جی کا مقصد اجتماعی طور پر ایک نئے ترقیاتی نمونے کی وضاحت کرنا ہے جو مستحکم اور پائیدار آب و ہوا، ماحولیات اور حیاتیاتی تنوع کی حمایت کرتا ہے

Posted On: 09 FEB 2023 1:16PM by PIB Delhi

 جی 20  شیرپا ٹریک کے تحت ماحولیات اور آب و ہوا کی پائیداری سے متعلق ورکنگ گروپ (ای سی ایس  ڈبلیو جی) کی بات چیت آج بنگلورو میں ای سی ایس  ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ کے ساتھ شروع ہوئی۔ ای سی ایس ڈبلیو جی اجلاسوں کو ترتیب دیتے ہوئے اس بات پر ایک بحث کی گئی کہ کس طرح بھارت کی جی 20  کی صدارت کا  موضوع  ‘‘واسودھیو کٹم بکم  ’’  ایک کرہ ارض ، ایک کنبہ ، ایک مستقبل  قدرتی وسائل کی ملکیت کے احساس سے ٹرسٹی شپ،  پائیدار طرز زندگی، شمولیت اور عالمگیر یکجہتی کی طرف ایک بنیادی ذہنیت کی تبدیلی کو فروغ دے رہا ہے۔

جناب چندر پرکاش گوئل، ڈائریکٹر جنرل برائے  جنگلات اور اسپیشل  سکریٹری برائے  ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی  تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی)نے اس تقریب کا سیاق و سباق طے کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جی 20 نے کس طرح  گزشتہ برسوں کے دوران، اقتصادی، مالیاتی، سماجی اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کی صدارت اجتماعی قیادت کے ذریعے اس مقصد کو آگے بڑھائے گی تاکہ ماضی کے  جی 20 صدارتوں کے قابل ستائش اقدامات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

جناب اے ایس راوت، ڈائریکٹر جنرل، انڈین کونسل فار فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (آئی سی ایف آر ای) نے ماحول کی بحالی کے پہلوؤں پر خاص طور پر کانکنی  اور جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے عالمی تناظر پر تبادلہ خیال کیا۔ اس  اجلاس  کے دوران  جی 20ممالک کے نمائندوں نے کان کنی اور جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے بارے میں اپنے تجربات اور بہترین  طورطریقوں کا اشتراک کیا۔ یو این ڈی پی  سے ڈاکٹر روچی پنت نے کانکنی سے متاثرہ علاقے میں ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے، خاص طور پر ہندوستان میں کیے گئے کام کو اجاگر کیا۔ اختتامی کلمات جناب  بیوش رنجن، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، وائلڈ لائف، ماحولیات  ،جنگلات  اور آً ب وہوا کی تبدیلی کی وزارت  نے کہے۔ آج کی بحث کے دوران اٹھائے گئے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے تین روزہ ای سی ایس ڈبلیو جی پروگرام کا   پہلااجلاس   ایک پر امید نوٹ پر اختتام پذیر ہوا تاکہ تمام مندوبین کے درمیان ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک بھرپور بات چیت  کی جاسکے، جہاں دنیا فطرت کے ساتھ ہم آہنگ رہتی ہے۔

 اگلے دو دنوں میں جی 20  ممبران تین اہم ترجیحات پر مزید غور کریں گے، جن کی نشاندہی ای سی ایس ڈبلیو جی نے کی ہے۔

اجلاس کے دوران تبادلہ خیال کئے گئے موضوعات کے بارے میں جنگلات کے ڈائریکٹر جنرل اور ماحولیات  ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت  کے اسپیشل سکریٹری جناب چندر پرکاش گوئل  کے ذریعہ میڈیا کو جانکاری فراہم کی گئی ۔

دن کے دوسرے حصہ میں مندوبین کو بنگلورو کے کالکیرے آربورٹم اور بنرگھٹا بائیولوجیکل پارک کے  مقامات کے دورے کے لیے لے جایا جائے گا۔ کالکیرے آربورٹم میں مندوبین کو ریاست کرناٹک کے چار اہم جنگلاتی ماحولیاتی نظام کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔ مندوبین کو ان ماحولیاتی نظاموں میں اپنائے گئے جنگلات کی بحالی کے ماڈل اور ان علاقوں میں حیاتیاتی تنوع کی کامیاب بحالی دکھائی جائے گی۔ بینرگھٹہ حیاتیاتی پارک میں وفود کو جدید ترین تتلی پارک اور جانوروں کی سفاریاں دکھائی جائیں گی۔ کرناٹک کے لیے یہ ایک موقع ہو گا کہ وہ اپنے بھرپور جنگلاتی ماحولیاتی نظام کے ساتھ ساتھ اپنے کامیاب ماحولیاتی سیاحت کے ماڈل کو دنیا کے سامنے پیش کرے۔

*************

ش ح۔م ع ۔ رم

U-1428



(Release ID: 1897642) Visitor Counter : 258