نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وائی-20 کے موضوعات سے متعلق وائٹ پیپر جاری ہونے کے ساتھ گوہاٹی میں وائی-20 کے قیام سے متعلق میٹنگ 2023 اختتام پذیر


پانچ موضوعات نوجوانوں کو غیر معمولی موقع فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ جی-20 کی ترقیاتی ایجنڈے پر اپنا تعاون دے سکیں اور اشتراک  کرسکیں:انوراگ سنگھ ٹھاکر کا بیان

وائی-20 انڈیا سمٹ اس سال نوجوانوں پر مرکوز کوششوں کو مثالی بنائے گا:انوراگ سنگھ ٹھاکر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گذشتہ 8 سال میں  شمال مشرق اور جموں و کشمیر میں امن کا عمل شروع ہوچکا ہے:انوراگ سنگھ ٹھاکر کا بیان

اصل پروگراموں میں 21 غیر ملکی وفود اور200 بھارتی مندوبین نے شرکت کی

Posted On: 08 FEB 2023 4:00PM by PIB Delhi

وائی-20 کے وابستگی سے متعلق گروپ کے قیام کی تین روزہ میٹنگ کی اختتامی تقریب آج یہاں ختم ہوگئی ۔اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وائی-20 کے پانچ موضوعات سے متعلق وائٹ پیپر جاری کیا۔آسام کے تعلیم کے وزیر ڈاکٹر رنوج پیگو نے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کو پانچ موضوعات سے متعلق  تحقیقی مقالے پیش کئے جن میں کام کا مستقبل : صنعت 4.0:جدت طرزی اور 21ویں صدی: آب و ہوا میں تبدیلی اور آفات کے خطرات کو کم کرنا : پائیداری کو طرز زندگی بنانا : امن سازی اور مصالحت : امن کے دور کا آغاز ؛مشترکہ مستقبل :جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان ؛صحت ، تندرستی اور کھیل : نوجوانوں کے لئے ایجنڈا  شامل ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/D01S105.png

 

ہندوستان کی صدارت میں وائی-20 کے پانچ اہم موضوعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ موضوعات کافی احتیا ط کے ساتھ منتخب کئے گئے ہیں جن پر عالمی برادری کےلئے ایک مشترکہ مستقبل کے واسطے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر موصوف نے کہایہ پانچ موضوعات نوجوانوں کے لئے ایک غیر معمولی موقع پیش کرتے ہیں تاکہ وہ جی-20 کے ترقیاتی ایجنڈے کے لئے اپنی خدمات اور تعاون دے سکیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس سال وائی-20 انڈیا سمٹ نوجوانوں پر مرکوز کوششوں کو مثالی بنائے گااور نوجوانوں کی جانب سے پیش کئے گئے ترقی پسندانہ پالیسی اقدامات کی رونمائی کرےگا ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر کے نوجوانوں کے لئے مثال پیش کرےگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/D02V66C.png

 

گوہاٹی میں منعقد تین روزہ پروگرام کے دوران اپنے بیان میں مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ اس تین روزہ سربراہ کانفرنس میں تحریک دینے والے نظریات پیش کئے گئے اور جذبے سے پر مذاکرات کئے گئے اور انتہائی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا جو آج انسانیت کو درپیش ہیں ۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 8 سال میں شمال مشرقی خطے اور جموں وکشمیر میں امن کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق میں شورس پسندی کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے اور شمال مشرق کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے  بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں اور یہ اقدامات اس لئے کئے گئے ہیں تاکہ خطے میں امن کا عمل برقرار رہے ۔

وزیر موصوف نے ریاست بھر میں وائی-20 بیداری مہمات کا اہتمام کرنے کے لئے آسام کی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ آسام کی حکومت کی جانب سے یہ بہت ہی قابل ستائش کوشش ہے کہ آسام میں ہر اعلیٰ تعلیمی ادارے نے دس پڑوسی اسکولوں میں بیداری مہمات کا اہتمام کیا ہے تاکہ جی-20 گروپ اور ان کے کام کاج کے بارے میں اسکولی بچوں میں احساس کا جذبہ پیدا کیا جاسکے۔

 وزیر موصوف نے ان نوجوانوں سے اپیل کی جو نئی ہنر مندی  حاصل کرنے،  سافٹ ویئر لکھنےاور اسٹارٹ اپ بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام کے دباؤ اور ذہنی صحت کے مسائل سے راحت حاصل کرنے کے لیے ایک کھیل کو اپنائیں اور روحانی زندگی سے جڑیں۔

آسام حکومت کے تعلیم کے وزیر ڈاکٹر رنوج پیگو نے وائی-20 کے پانچ موضوعات پر آسام کے طلباء اور ماہرین تعلیم کے تحقیقی مقالوں پر ایک پریزنٹیشن پیش کیا۔

بعد میں دن میں مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس  منعقد کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/D03XVG3.png

بائیں سے دائیں:جناب بی نارائنن، ڈائریکٹر جنرل،این ای زون، اطلاعات و نشریات کی وزارت حکومت ہند،آسام حکومت کے تعلیم کے وزیر  ڈاکٹر رنوج پیگو،  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر  ، نوجوانوں اور نوجوانوں کے امور کی وزارت  می سکریٹری محترمہ میتا راجیولوچن۔

 

ہندوستان کی جی-20 کی صدارت کے حصے کے طور پر یوتھ 20 گروپ  کے قیام کی پہلی میٹنگ  6 سے8 فروری کو گوہاٹی میں ہوئی تھی جس میں ایک بہتر کل کے لئے نئے نئے نظریات پر ملک کے نوجوانوں نے صلاح و مشورہ کیا تھا اور وائی-20 کے  نشان زدپانچ موضوعات کے بارے میں کارروائی کے لئے ایک ایجنڈے کے مسودے کے بارے میں غور وخوض کیا تھا۔

اس پروگرام کے پیش نظر آسام کے تقریباً 36 کالجوں کے دس ہزار نوجوانوں نے وائی-20 سے متعلق سیمینار ،بحث و مباحثے ، ورکشاپ اور کوئز مقابلوں میں شرکت کی تھی۔تقریباً چار ہزار اسکولوں کے دس لاکھ سے زیادہ طلبا نے بھی شرکت کی تھی۔

گروپ کے قیام کی  میٹنگ کے دوران 21 غیر ملکوں مندوبین اور 200 بھارتی وفود نے اصل پروگراموں میں شرکت کی تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/D046HQO.jpg

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.1413


(Release ID: 1897586) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Assamese