مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل   کی بحال  کے لیے پیکیج

Posted On: 08 FEB 2023 1:43PM by PIB Delhi

مواصلات کے وزیر مملکت  جناب دیوو سنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  حکومت نے 23 اکتوبر 2019 کو بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے احیاء کی منظوری دی۔ اس کے نتیجے میں، بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل مالی سال 2020-21 کے بعد سے  ای بی آئی ٹی ڈی اے (سود، ٹیکس، فرسودگی اور ایمورٹائزیشن سے پہلے آمدنی)  والے ادارے بن  گئے ہیں۔ اس کے علاوہ  27 جولائی 2022 کو، حکومت نے بی ایس این ایل کے لیے 1.64 لاکھ کروڑ روپے کے  بحالی کے  پیکج کو منظوری دی ہے۔  بحالی  کے اقدامات میں  بی ایس این ایل خدمات کو اپ گریڈ کرنے، اسپیکٹرم مختص کرنے، اس کی بیلنس شیٹ  پر دباؤ کو کم کرنے، بھارت براڈ بینڈ نگم لمیٹڈ (بی بی این ایل) کو بی ایس این ایل کے ساتھ ضم کر کے اس کے فائبر نیٹ ورک کو بڑھانے اور بی ایس این ایل / ایم ٹی این ایل کو  سوورین گارنٹیز  کے لیے تازہ سرمایہ فراہم کرانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

گزشتہ تین برسوں میں بی ایس این ایل / ایم ٹی این ایل کے خلاف لینڈ لائن خدمات سے متعلق سنٹرلائزڈ پبلک گریونس ریڈیس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اے ایم ایس) کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

شکایتوں  کی تعداد

 

بی ایس این ایل

ایم ٹی این ایل

2020

2341

2025

2021

1175

1219

2022

524

1983

 

ایم ٹی این ایل/بی ایس این ایل نے  ان شکایات کو حل کرنے کے لیے تیزی سے  کارروائی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

U-1381



(Release ID: 1897502) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Tamil , Telugu