وزارت آیوش
حکومت کی طرف سے کسانوں کو اچھے زرعی طریقوں اور جنگلات اورکھیتوں وغیرہ سے جڑی بوٹیاں جمع کرنے کے طریقوں کے بارے میں تربیت دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات
Posted On:
07 FEB 2023 3:48PM by PIB Delhi
یہ اطلاع آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے کہ نیشنل میڈیسن پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)، آیوش کی وزارت نے مختلف اداروں/تنظیموں کو انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) کی سرگرکیوں کے ذریعے بیداری پروگرام، نمائش کے دورے اور صلاحیت سازی کے پروگرام (سیمینار/کانفرنس/ورکشاپ وغیرہ) کا اہتمام کرنے کے لیے ۔دواؤں کے پودوں کے تحفظ، ترقی اور پائیدار انتظام کے لیے سینٹرل سیکٹر اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت پروجیکٹ موڈ میں مالی مدد فراہم کی ہے۔ این ایم پی بی نے آئی ای سی کے مختلف سرگرمیوں کے لئے 126 پروجیکٹوں کی حمایت کی ہے۔ ان پروجیکٹوں کا مقصد مالی سال 18-2017 سے 22-2021 تک جڑی بوٹیوں سے متعلق مختلف پہلوؤں جیسے تحفظ، کاشت، فصل کٹائی کے بعدکا بندوبست اور مارکیٹنگ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں کاشتکاروں سمیت اسٹیک ہولڈرز کی بہت بڑی تعداد کو آگاہ کرناہے ۔ان پروجیکٹوں پر آنے والی لاگت 3079.116لاکھ روپے ہے ۔
مذکورہ بالا اسکیم کے تحت، ڈائریکٹوریٹ آف میڈیسنل اینڈ آرومیٹک پلانٹس ریسرچ (ڈی ایم اے پی آر)، آنند، گجرات کو بھی پروجیکٹ پر مبنی مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ تربیتی ماڈیول کی ترقی اور دواؤں کے طوراستعمال ہونے والے پودوں کے لیے اچھے زرعی طریقوں اور ان کو جمع کرنے کے لئے اچھے طور طریقوں سے متعلق سہولت کاری گائیڈ کااہتمام کیاجاسکے ۔ قومی میڈیسن پلانٹس بورڈ، آیوش کی وزارت نےتین سال کی مدت کے لیے 102.00 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کی اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں:
ڈی ایم اے پی آر نے اچھے زرعی اور جمع کرنے کے طریقوں (جی اے سی پی)، اچھے زراعت کے طریقوں (جی اے پی) اور دواؤں کے پودوں (دو لسانی) کے اچھے جمع کرنے کے طریقوں (جی سی پی) پر ماڈیول تیار کیا ہے۔
ڈی ایم اے پی آر نےجی اے سی پی ، جی اے پی اورجی سی پی آف میڈیسنل پلانٹس (دو لسانی) کے بارے میں کسانوں اور جمع کرنے والوں کو تربیت دینے کے لیے ٹرینرز کے لیے گائیڈ تیار کی ہے۔
ڈی ایم اے پی آر نے 163 تربیت دینے والوں کے لیے 109 ٹریننگ آف ٹرنینرز (ٹی او ٹیز) کا اہتمام کیا۔
ڈی ایم اے پی آر نے کل 605 کسانوں کے لیے تربیت کا اہتمام کیا جس میں 502 کسانوں نے ریاست کے اندر تربیت حاصل کی، 103 کسانوں نے ریاست سے باہر تربیت حاصل کی۔
کل 605 کسانوں اور جمع کرنے والوں کو 163 ٹرینرز کے ذریعہ تربیت دی گئی ۔اور وہ جڑی بوٹیوں کے جی اے سی پی ،جی اے پی اور جی سی پی پر تربیتی ماڈیول کے ذریعے معلومات حاصل کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ، کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)، ا پنی لیبارٹریوں کے ذریعے یعنی سی ایس آئی آر -سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسنل اینڈ آرومیٹک پلانٹس (سی ایس آئی آر –سی آئی ایم اے پی)، لکھنؤ؛ سی ایس آئی آر -انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن (سی ایس آئی آر –آئی آئی آئی ایم)، جموں؛ سی ایس آئی آر -نیشنل بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر-این بی آرآئی) لکھنؤ؛ اور سی ایس آئی آر -انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین بائیو ریسورس ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر –آئی ایچ بی ٹی)، پالم پور کے ذریعہ کسانوں کو دواؤں کے پودوں کے لیے اچھے زرعی طریقوں (جی اے پی) اور اچھی فیلڈ کلیکشن پریکٹس (جی ایف سی پی) کے بارے میں تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ جڑی بوٹیوں کی پیداوار اور پروسیسنگ کو فروغ دیا جا سکے۔
سی ایس آئی آر –سی آئی ایم اے پی ملک کے مختلف حصوں میں دواؤں اور خوشبودار پودوں پر مبنی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے جس میں بہتر زرعی ٹیکنالوجیز، زیادہ پیداوار دینے والی اقسام اور دواؤں اور خوشبودار پودوں کی پروسیسنگ ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے خصوصی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دواؤں اور خوشبودار پودوں کی پیداوار، بنیادی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے پہلوؤں سے متعلق آگاہی کے مختلف پروگرام اور ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کے ذریعے کسانوں اور کاروباری افراد میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھی خصوصی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ تین سالوں اور رواں سال 20-2019، 21-2020 ،22-2021اور 23-2022کے دوران کل 6 کسان میلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 17,000 کسانوں، صنعت کاروں اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسی مدت کے دوران، انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ملک کی مختلف ریاستوں میں 2 سے 3 دن کے ہنر مندی اور ٹیکنالوجی کے اپ گریڈیشن کے کل 48 کی تعداد میں تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں جن میں کل 3004 کسانوں/ کاروباری افراد کو معاشی طور پر اہم دواؤں اور خوشبودار پودے (ایم اے پیز) کی زراعت کے اچھے طور طریقوں کی تربیت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر 163 ایک روزہ عوامی رابطے پرمبنی آگاہی پروگرام منعقد کیے گئے جن میں 10791 کسانوں کو دواؤں اور خوشبودار پودوں کی کاشت اور پروسیسنگ کی تربیت دی گئی۔
سی ایس آئی آر-این بی آرآئی کسانوں اور صنعت کاروں کو زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں بشمول ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام (ایس ڈی پیز) پر مختلف تربیتی اور بیداری پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، انسٹی ٹیوٹ دیگر سی ایس آئی آر لیبارٹریز، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی ) ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائیفیڈ)، خوشبو اور ذائقہ ڈیولپمنٹ سینٹر (ایف ایف ڈی سی)، قنوج، بایوٹیک پارک، لکھنؤ ریاستی باغبانی محکمہ ، ایم ایس ایم ایز کے ساتھ مختلف نیٹ ورکنگ پروجیکٹس میں دواؤں کے پودوں کے لیے اچھے زرعی طریقوں (جی اے پی) اور کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کے حصول کے اچھے طورطریقوں (جی ایف سی پی) کو بھی تعاون فراہم کرتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے۔جن لوگوں کواس سے مستفید کیاجاناہے ، ان میں گاؤں کے کلسٹر، پھول فروش اور نرسری کے تاجر، کاروباری، اسکول اور کالج وغیرہ ہیں۔ اپریل 2020 سے دسمبر 2022 کے دوران کسانوں سمیت کل 1046 افراد کو تربیت دی گئی۔
سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم ، جموں کشمیر مرکزکے زیرانتظام علاقے کے مختلف زرعی آب و ہوا والے علاقوں میں واقع اپنے تحقیقی میدانوں میں مختلف دواؤں کے پودوں کے جراثیم کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ اچھے زرعی طریقوں کو منظم کرنے کے لیے کچھ تربیتی پروگراموں میں شامل رہا ہے جہاں سے بہت سے کسان مستفید ہوئے ہیں۔ سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم نرسری کی افزائش کے لیے کئی اقسام کے دواؤں کے پودوں کی تقسیم میں محکمہ آیوش (جموں کشمیر مرکز کے زیرانتظام علاقہ) کو امدادفراہم کر رہا ہے، اور انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ اسٹیشنوں پر کئی جڑی بوٹیوں کے جراثیم کی دیکھ بھال بھی کر رہا ہے۔
سی ایس آئی آر-آئی ایچ بی ٹی کسانوں اور کاروباری افراد کے لیے زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں بشمول اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس ڈی پی سیز) پر مختلف تربیتی اور بیداری پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، انسٹی ٹیوٹ دیگر سی ایس آئی آر لیبارٹریز کے ساتھ مختلف نیٹ ورکنگ پروجیکٹس میں جڑی بوٹیوں کے حصول کے لیے اچھے زرعی طریقوں (جی اے پی) اور کھیتوں سے جڑی بوٹیاں حاصل کرنے کے اچھے طورطریقوں (جی ایف سی پی) کو اپنانے میں بھی تعاون فراہم کرتا ہے اور اس پر عمل درآمدبھی کرتا ہے۔ جولائی 2020 سے ستمبر 2022 کے دوران 55 تربیتی تربیتی اور آگاہی پروگراموں کے ذریعے کل 2304 افراد بشمول کسانوں کو تربیت دی گئی۔
آئی سی اے آر-ڈائریکٹوریٹ آف میڈیسنل اینڈ ارومیٹک پلانٹس ریسرچ (آئی سی اے آر –ڈی ایم اے پی آر)، آئی سی اے آر ، کے باغبانی سائنس ڈویژن کے تحت آنند ،گجرات نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
منظم سائنس دان - کسان ملاقاتی میٹنگز، کسانوں کا میلہ، نمائشیں، مشاورتی خدمات وغیرہ۔
متنوع آئی سی ٹی پلیٹ فارمز یعنی موبائل ایپس، سوشل میڈیا کے ذریعے کاشتکاری برادری تک رسائی حاصل کی گئی۔
انگریزی، ہندی اور دیگر مقامی زبانوں میں توسیعی پمفلٹ، توسیعی بلیٹن، کسانوں کی مشاورتی خدمات، پودے لگانے کے مواد کی دستیابی۔
ڈائریکٹوریٹ کا فیس بک پیج ہے جسے بہت سے کسان جاری کردہ اقسام، پودے لگانے کے مواد کی دستیابی اور فصلوں کے کیڑوں اور بیماریوں سے متعلق اپنے سوالات کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔
کسانوں کو مختلف تربیتی پروگراموں، نمائشوں، میلوں اور کسانوں کے نمائشی دوروں کے ذریعے جدید ترین ٹیکنالوجیز سے روشناس کرایا جاتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ فعال طور پر حکومت کا فلیگ شپ پروگرام میرا گاون میرا افتخار، کسان سب سے پہلے، چلاتا ہے۔ پروگرام کے تحت اس ڈائریکٹوریٹ نے گاوؤں کو اپنی سرپرستی میں لے لیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے کسانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے روشناس کرایا جاتا ہے۔ سائنس دانوں کی ٹیم کے ذریعہ باقاعدہ تعاملات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کسانوں کو ادائیگی کی بنیاد پر جدید ترین اقسام کا پودے لگانے کا سامان بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کسانوں، تاجروں کو ان کے دوروں/فون کالز وغیرہ کے دوران باقاعدہ رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
***********
(ش ح ۔س ب۔ ع آ)
U -1359
(Release ID: 1897281)
Visitor Counter : 141