سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب جاسم بن سیف السولیتی سے ملاقات کی
Posted On:
07 FEB 2023 8:10PM by PIB Delhi
سڑک اور نقل و حمل و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب جاسم بن سیف السولیتی کی قیادت میں قطری وفد سے ملاقات کی۔
میٹنگ میں پائیدار ٹرانسپورٹ بنیادی ترقی سے متعلق شعبوں میں خیالات اور آراء کا تبادلہ کیا گیا اور پائیدار متبادل صاف اور سبز ایندھن، بجلی کی موبلٹی اور مسافروں اور کارگو کی نقل و حرکت کے لیے جدید ٹرانزٹ ٹیکنالوجیز کی ترقی میں صلاحیت کی تعمیر اور ٹیکنالوجی کے اشتراک پر غور کیا گیا۔
میٹنگ میں نقل و حمل اور لاجسٹکس میں عصری چیلنجوں کے موثر حل نکالنے کے لیے قطر کے ساتھ ہندوستان کی مسلسل شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بنانے کی راہ ہموار کی گئی۔
********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1344
(Release ID: 1897179)
Visitor Counter : 134