زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پی ایم - کسان ادائیگی
Posted On:
07 FEB 2023 5:12PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزیر اعظم کی کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) کے تحت استفادہ کنندگان کی تعداد پہلی مدت (دسمبر 2018 - مارچ 2019) میں 3.16 کروڑ سے بڑھ کر 11 ویں مدت (اپریل 2022 - جولائی 2022) میں 10.45 کروڑ ہوگئی ہے۔
حکومت نے پی ایم-کسان کے تحت ادائیگی حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-
- پی ایم - کسان پورٹل میں کسانوں کو ایک خصوصی سہولت یعنی کسان کارنر فراہم کرائی گئی ہے۔ اس سہولت کے ذریعے کسان اپنا خود رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
- 24 فروری 2020 کو ایک خصوصی موبائل ایپ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ ایپ فارمرز کارنر کے ذریعے دستیاب سہولیات فراہم کراتا ہے۔
- کامن سروس سینٹرز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسانوں کو پی ایم-کسان اسکیم کے لیے رجسٹریشن، ان کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے اور ان کی ادائیگی کی پروسیسنگ کی حالت کا پتہ لگانے میں مدد کریں۔
- ریاستی حکومتوں نے اس اسکیم کے لیے بلاک، ضلع اور ریاستی سطح پر نوڈل افسران کا تقرر کیا ہے۔
- ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پبلسٹی/ بیداری کیمپوں کا انعقاد کیا ہے تاکہ رجسٹرڈ استفادہ کنندگان کے ڈیٹا کی فوری تصدیق کو یقینی بنایا جا سکے۔
- ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اہل کسان خاندانوں کے اندراج کو یقینی بنا کر اسکیم کے سیچوریشن کے عمل کو تیز کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-1334
(Release ID: 1897143)
Visitor Counter : 138