وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) اور نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی (این ایف ایس یو) نے، ڈیجیٹل فارنسک لیبارٹریوں کے قیام کے لیے، ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے

Posted On: 07 FEB 2023 3:46PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) اور نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی (این ایف ایس یو) نے آج ڈیجیٹل فارنسک کےشعبے میں ،ڈیجیٹل فارنسک لیبارٹریوں کے قیام کے ساتھ ساتھ معلومات اور علم کے تبادلے، تکنیکی ترقی اور اس شعبے میں مہارت کی ترقی کے لیے، ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامہ پر ڈائریکٹر جنرل، ڈی جی جی آئی جناب سرجیت بھوجابل اور این ایف ایس یو، گاندھی نگر کےوائس چانسلر ڈاکٹر جے ایم ویاس نے دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WKVV.jpg

ڈی جی جی آئی، سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے تحت، معلومات جمع کرنے اور اسکی تشہیر کرنے نیز جی ایس ٹی کی چوری کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے ایک اعلیٰ انٹیلی جنس ادارہ ہے۔ این ایف ایس یو ایک قومی اہمیت کا ادارہ ہے جسے ہندوستان کی پارلیمنٹ نے، فرانسک سائنس اور متعلقہ شعبوں میں مطالعہ اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا ہے۔ این ایف ایس یو فرانسک سائنسز کے شعبے میں پہلا اور واحد ادارہ ہے اور اس کے پاس ڈیجیٹل فرانسک کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شواہد کا مطالعہ اور تجزیہ کرنے کی مکمل صلاحیتیں ہیں۔ اس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ڈی آر ڈی او اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن وغیرہ جیسی ڈیجیٹل فرانسک کے شعبے میں مختلف قومی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ، کئی ممالک اور ان کے اداروں کے ساتھ تعاون قائم کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GSFF.jpg

ڈی جی جی آئی، سی بی آئی سی کا اہم تحقیقاتی ونگ ہونے کے ناطے، ٹیکس چوری کا پتہ لگانے اور بڑی اقداری جعلی انوائس ریکٹس کا پردہ فاش کرنے کے لیے، بڑے پیمانے پر ڈیٹا تجزیاتی ٹولز اور جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے اور ان معاملات میں بہت سے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کرتا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ، ڈی جی جی آئی کے لیے تحقیقات اور ڈیجیٹل فرانسک کے شعبے میں ایک ٹھوس قوت کا اضافہ ہو گا اور مؤثر قانونی چارہ جوئی شروع کرنے اور قصورواروں کو سزائیں دلانے میں ایجنسی کی مدد کرے گا۔ سنگین ٹیکس چوری کرنے والے مجرموں کو فوری اور موثر سزائیں نہ صرف حکومتی محصولات کو محفوظ بناتی ہیں اور رساو کو روکتی ہیں، بلکہ ایماندار ٹیکس دہندگان کے لیے منصفانہ ٹیکس نظام کو یقینی بنا کر، تجارتی سہولت کو بھی یقینی بناتی ہیں۔ یہ ڈی جی جی آئی کے لیے مطلوبہ فزیکل بنیادی ڈھانچے، مہارتوں کے سیٹ اور فیلڈ میں ڈیجیٹل فرانسک کے بارے میں معلومات حاصل کرنےکے تئیں ایک اہم قدم ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z8PW.jpg

یہ مفاہمت نامہ، ڈی جی جی آئی اور این ایف ایس یو کو ڈیجیٹل فرانسک لیبارٹریوں کے قیام کے ساتھ ساتھ، تحقیقی اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کرنے اور ایک دوسرے کو تکنیکی مدد فراہم کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LOUC.jpg

*****

U.No.1321

(ش ح - اع - ر ا)


(Release ID: 1897107) Visitor Counter : 146