امور داخلہ کی وزارت
خواتین کا تحفظ
Posted On:
07 FEB 2023 4:33PM by PIB Delhi
’خواتین کے تحفظ ‘ سے متعلق سوال پر، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آئین ہند کے ساتویں شیڈول کے تحت ’پولیس‘ اور ’عوامی نظم و نسق‘ریاست کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ نظم و نسق برقرار رکھنا، خواتین سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومت کی ہی ہوتی ہے۔ لیکن خواتین کے خلاف سنگین جرائم کی تحقیقات کے دائرہ کار میں ریاستوں کی صلاحیت میں اضافے کے مقصد سے، وزارت داخلہ نے اضلاع میں دو سال (2015-16 اور 2016-17) کی مدت کے لیے ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے کی 50:50 کی لاگت میں حصے داری کی بنیاد پر 150 تحقیقاتی یونٹس قائم کرنے کے واسطے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے اسکیم نافذ کی تھی ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ایک یونٹ کے لیے 28 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے وار مختص کی گئی یونٹوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام خطے
|
تشکیل کردہ آئی یو سی اے ڈبلیوز کی تعداد
|
آندھرا پردیش
|
4
|
اروناچل پردیش
|
4
|
آسام
|
6
|
بہار
|
8
|
چھتیس گڑھ
|
6
|
گوا
|
1
|
گجرات
|
7
|
ہریانہ
|
4
|
ہماچل پردیش
|
3
|
جموں و کشمیر
|
5
|
جھارکھنڈ
|
5
|
کرناٹک
|
6
|
کیرالہ
|
4
|
مدھیہ پردیش
|
10
|
مہاراشٹر
|
7
|
منی پور
|
2
|
میگھالیہ
|
2
|
میزورم
|
2
|
ناگالینڈ
|
2
|
اوڈیشہ
|
7
|
پنجاب
|
5
|
راجستھان
|
7
|
سکم
|
1
|
تمل ناڈو
|
7
|
تلنگانہ
|
2
|
تریپورہ
|
2
|
اتر پردیش
|
15
|
اتراکھنڈ
|
3
|
مغربی بنگال
|
5
|
انڈومان و نکوبار جزائر
|
1
|
چنڈی گڑھ
|
1
|
دادر و نگر حویلی
|
1
|
دمن اور دیو
|
1
|
دہلی
|
2
|
لکشدیپ
|
1
|
پڈوچیری
|
1
|
|
150
|
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ قائم کردہ ایسی یونٹوں کی تفصیلات مرکزی طور پر حساب کتاب نہیں رکھا جاتا۔ یہ وزارت اب تمام پولیس اسٹیشنوں میں خواتین کی ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کے واسطے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی مدد کے لئے ایک اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق 13,101 پولیس اسٹیشنوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔
*****
ش ح۔ اگ۔ ن ا۔
U-1325
(Release ID: 1897098)
Visitor Counter : 101