وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

جمہوریہ کوریا سے  بدھ مت کے 108پیروکار 43 روزہ یاترا پر 1100 کلومیٹر سے زیادہ پیدل چلیں گے


سانگوول سوسائٹی ہندوستان اور نیپال میں بدھ مت کے مقامات کی پیدل یاترا کا اہتمام کرے گی

بدھ مت کی تعلیمات سے ملتا جلتا ہندوستان کی  جی 20 صدارت کا نصب العین: جناب چانگ جے بوک، ہندوستان میں جنوبی کوریا کے سفیر

Posted On: 06 FEB 2023 5:24PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے آج اعلان کیا کہ جمہوریہ کوریا سے 108 بدھشٹ یاتری 43 دنوں میں 1,100 کلومیٹر سے زیادہ پیدل یاترا کریں گے جس کا اہتمام جنوبی کوریا کی سناگوول سوسائٹی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ جناب چندرا نے مزید کہا کہ اس موقع کی اہمیت  اس وجہ سے بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ ہندوستان اور جنوبی کوریا سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ یاترا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سیاح ہندوستان میں اتر پردیش اور بہار میں بدھ مت کے زیارت گاہوں کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد نیپال چلے جائیں گے۔

 جناب چندرا نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن تھا کہ ہندوستان میں بدھشٹ ٹورازم سرکٹ کو دنیا کے سامنے لے جایا جائے۔ سرکٹ سیاحوں کو بھگوان بدھا کی تعلیمات کا تجربہ کرانے اور ان کی زندگی کے دوران بدھ کے نقش قدم کا پتہ لگانے میں مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یاترا کے دوران جن مقامات کا احاطہ کیا جائے گا وہ مہاتما بدھ کی پیدائش سے لے کر ان کے پری نروان تک کی زندگی پر محیط ہے۔

جناب اپوروا چندرا نے  یاتریوں کا خیرمقدم کیا اور  انہیں حکومت ہند کی طرف سے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ یاتری اس یاترا سے بدھ مت کے فلسفے کی گہری سمجھ حاصل کریں گے۔

سیاح 9 فروری سے 23 مارچ 2023 تک ہندوستان اور نیپال میں بدھ مت کے مقدس مقامات کے 43 دن کی یاترا  پر ہوں گے۔’اوہ، وی ! اوہ لو! اوہ لائف !‘،  کے نعرے کے ساتھ سانگوول سوسائٹی  کے ذریعہ  کرائی جانے والی اس  یاترا مقصد بدھ مت کی عقائد سے متعلق  سرگرمیوں کے کلچر  کو ہندوستان  کے ان مقدس مقامات  تک  پھیلانا ہے جہاں گوتم بدھ کی زندگی اور نقش قدم محفوظ ہیں۔

ہندستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر جناب  چانگ جے بوک نے کہا کہ سال 2023 دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے لیے  اہم ہے کیونکہ دونوں سفارتی تعلقات کے 50 سالہ تاریخی سنگ میل کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع  ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستان جی 20 کی صدارت کر رہا ہے  اور جنوبی کوریا جی 20میں ہندوستان کی کامیابی کے لئے پرعہد بند ہے۔ سفیر نے مزید کہا کہ بدھ مت کی تعلیمات ہندوستان کی جی 20 صدارت کے نصب العین  ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ سے ملتی جلتی ہیں۔

ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان مذہبی تعلقات پر بات کرتے ہوئے، سفیر نے کہا کہ یہ مضبوط جذبات کو جنم دیتا ہے اور دونوں  ممالک کے عوام کے درمیان زبردست خیر سگالی پیدا کرتا ہے جس سے  دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال ہزاروں سیاح کوریا سے ہندوستان آتے ہیں اور اس پیدل یاترا کی میزبانی جوگیہ آرڈر آف کورین بدھزم کر رہی ہے۔ پیدل یاترا وارانسی کے سارناتھ سے شروع ہوگی اور نیپال سے ہوتی ہوئی شراوستی پر اختتام پذیر ہوگی۔

اس تقریب کی اہمیت کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے، سفیر نے کہا کہ  یہ شاندار  بدھشٹ اترا ہمارے مشترکہ بدھ مت کے ورثے کو ایک مناسب خراج تحسین ہے۔ یہ عوام سے عوام کے رابطوں کو مزید گہرا کرنے میں بہت آگے جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بکھشو ؤں سمیت بدھشٹ یاتری :

  1.    آٹھ  بڑے بدھشٹ مقدس مقامات پر خراج عقیدت پیش کریں گے،
  2. ہندوستانی بدھ مت اور ثقافت کا تجربہ کریں گے، اور مذہبی رہنماؤں کی دو طرفہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور
  3. عالمی امن کے لیے پرارتھنا سبھا  اور زندگی کے وقار کے لیے ایک آشیرواد  کی تقریب کا انعقاد کریں گے۔

ہندوستان تیرھ یاترا کے اہم پروگرام

 

Date

Content

 

 

02.09.2023

  • Informing-the-Buddha Ceremony for the Sangwol Society India Pilgrimage (6 a.m., Jogyesa Temple)
  • Departure (Incheon)DelhiVaranasi

 

 

02.11.2023

  • Opening Ceremony for the Sangwol Society India Pilgrimage

-Venue: Deer Park (in front of Dhamekh Stupa)

 

 

 

 

02.21–22.2023

  • Bodh Gaya (Mahabohi Temple): pay respects & perform daily closing ceremony

-Time: 11 a.m. on Feb. 21, 2023

  • Dharma Assembly for World Peace

-Time: 8 a.m. on Feb. 22, 2023

-Venue: in front of the bodhi tree at Mahabodhi Temple

 

 

 

02.24.2023

  • International Conference at Nalanda University (to highlight our pilgrimage routes)

-Venue: Nalanda University (10 a.m./ 4 p.m. for the pilgrimage

group)

 

 

02.25.2023

  • Vulture Peak (Rajgir): pay respects & hold prayer assembly

-Venue: Gandhakuti on Vulture Peak (11 a.m.)

 

 

03.01.2023

  • Buddha’s Relic Stupa Site (Vaishali) & daily closing ceremony

-Venue: Buddha’s Relic Stupa Site (11 a.m.)

 

 

03.03.2023

  • Kesariya Stupa & daily closing ceremony

-Venue: Kesariya Stupa (11 a.m.)

 

 

03.08–09.2023

  • Pay respects to Mahaparinirvana Temple & Ramabhar Stupa in Kushinagar & daily closing ceremony

-Time: 11 a.m. Mar. 08, 2023

 

  • Prayer Assembly at Kushinagar where the Buddha entered parinirvana

-Time: 8 a.m. Mar. 9, 2023

-Venue: Plaza next to Mahaparinirvana Temple

 

 

 

03.14.2023

  • Prayer assembly at Lumbini (Nepal) where the Buddha was born

-Venue: Plaza in front of Ashoka Pillar (11 a.m.)

-Offering robes to the Buddha

 

 

03.20.2023

  • Closing Ceremony for the Sangwol Society India Pilgrimage (Jetavana Monastery, Shravasti)

-Venue: Plaza next to Gandhakuti at Jetavana Monastery

 

 

03.23.2023

Arrival (Incheon)

  • Closing of the Sangwol Society India Pilgrimage (1 p.m. at Jogyesa Temple)

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1284      


(Release ID: 1896769) Visitor Counter : 157