پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
وزیر اعظم نریندر مودی کل انڈیا انرجی ویک (آئی ای ڈبلیو) 2023 کا افتتاح کریں گے
Posted On:
05 FEB 2023 6:13PM by PIB Delhi
سبز توانائی کے شعبے میں کثیر جہتی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا
گیارہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آئل مارکیٹنگ کمپنی کے 84 خردہ آؤٹ لیٹس پر ای -20 ایندھن کا آغاز کیا جائے گا
صاف ستھرے ایندھنوں کے لیے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے گرین موبیلیٹی ویلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا
وزیر اعظم انڈین آئل کے انڈور شمسی کوکنگ سسٹم کے ٹوئن – کوک ٹاک ماڈل کو قوم کے نام وقف کریں گے – یہ ایک انقلابی انڈور شمسی کوکنگ حل ہے جو شمسی اور دیگر توانائی، دونوں پر ساتھ ساتھ کام کرتا ہے
وزیر اعظم کل کرناٹک کے شہر بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک آئی ای ڈبلیو 2023 کا افتتاح کریں گے۔ 6 سے 8 فروری تک منعقد ہونے والے آئی ای ڈبلیو کا مقصد، توانائی کی تبدیلی کے پاؤر ہاؤس کے طور پر بھارت کی ابھرتی ہوئی صلاحیت کی نمائش کرنا ہے۔ اس تقریب میں روایتی اور غیر روایتی توانائی کی صنعت، سرکاروں اور اکیڈمیاں سے قائدین اکٹھے ہوں گے اور ان چیلنجوں اور مواقعوں پر تبادلہ خیال کریں گے جو ایک جوابدہ توانائی کی تبدیلی پیش کرتی ہے۔ اس میں دنیا بھر سے 30 وزراء بھی شامل ہوں گے۔ 30000 سے زیادہ مندوبین، 1000 نمائش کار اور 500 مقررین، ہندوستان کی توانائی کے مستقبل کے چیلنجوں اور مواقعوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یکجا ہوں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم عالمی تیل اور گیس کے سی ای اوز کے ساتھ ایک گول میز بات چیت میں شرکت کریں گی۔ وہ سبز توانائی کے شعبے میں بہت سے اقدامات کا آغاز بھی کریں گے۔
ای 20 ایندھن
ایتھنول ملاوٹ کا پروگرام توانائی کے شعبے میں آتم نربھرتا کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔ حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ایتھنول کی پیداواری صلاحیت 14- 2013کےمقابلے میں چھ گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایتھنول بلینڈنگ پروگرام اور بائیو ایندھن پروگرام کے تحت، پچھلے آٹھ سالوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں نے نہ صرف ہندوستان کی توانائی کے تحفظ کو مستحکم کیا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں 318 لاکھ میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی اور تقریباً 54000 کروڑ روپے کے زرمبادلہ کی بچت سمیت دیگر فوائد بھی حاصل ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، 2014 سے 2022 کے دوران ایتھنول کی سپلائی کے لیے تقریباً 81800 کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی ہے اور کسانوں کو 49000 کروڑ روپے سے زیادہ کی منتقلی کی گئی ہے۔
ایتھنول ملاوٹ کے روڈ میپ کے مطابق، وزیر اعظم، 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 84 ریٹیل آؤٹ لیٹس پر، ای20 ایندھن کا آغاز کریں گے۔ ای20 پیٹرول کے ساتھ 20فیصد ایتھنول کا مرکب ہے۔ حکومت کا مقصد 2025 تک ایتھنول کی مکمل 20فیصد ملاوٹ حاصل کرنا ہے، اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 2جی- 3جی ایتھنول پلانٹس لگا رہی ہیں جو اس پیشرفت کو آسان بنائیں گے۔
گرین موبیلیٹی ریلی:
وزیراعظم گرین موبیلٹی ریلی کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔یہ ریلی سبز توانائی کے ذرائع پر چلنے والی گاڑیوں کی شرکت کا مشاہدہ کرے گی اور سبز ایندھن کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔
انڈیا آئل کی ’ان بوٹلڈ‘ پہل
وزیر اعظم، انڈین آئل کے ’ان بوتلڈ‘ اقدام کے تحت یونیفارم کا آغاز کریں گے۔ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو مرحلہ وار ختم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کی رہنمائی میں، انڈین آئل نے، ری سائیکل شدہ پولسٹر (آر پیٹ) اور کپاس سے بنی خوردہ کسٹمر اٹینڈنٹ اور ایل پی جی ڈیلیوری کرنے والے اہلکاروں کے لیے، یونیفارم کو اپنایا ہے۔ انڈین آئل کے کسٹمر اٹینڈنٹ کے یونیفارم کا ہر سیٹ تقریباً 28 استعمال شدہ پی ای ٹی بوتلوں کی ری سائیکلنگ میں مدد کرے گا۔ انڈین آئل اس پہل کو 'ان بوتلڈ' کے ذریعے مزید آگے بڑھا رہا ہے - یہ پائیدار لباس کے لیے ایک برانڈ ہے، جو ری سائیکل شدہ پولسٹر سے بنائے گئے تجارتی سامان کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ اس برانڈ کے تحت، انڈین آئل دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے کسٹمر اٹینڈنٹس کے لیے یونیفارم کی ضروریات، فوج کے لیے غیر جنگی یونیفارم، اداروں کے لیے یونیفارم/ لباس اور خوردہ صارفین کو فروخت کرنے کے اہداف رکھتا ہے۔
انڈور شمسی کوکنگ نظام کا ٹوئن – کوک ٹاک ماڈل
وزیر اعظم، انڈین آئل کے انڈور سولر کوکنگ سسٹم کے ٹوئن کوک ٹاپ ماڈل کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے اور اس کے تجارتی رول آؤٹ کو جھنڈی دکھاکراسکا آغاز کریں گے۔ انڈین آئل نے پہلے سنگل کک ٹاپ کے ساتھ ایک اختراعی اور پیٹنٹ شدہ انڈور سولر کوکنگ سسٹم تیار کیا تھا۔ موصولہ آراء کی بنیاد پر، ٹوئن کوک ٹاپ انڈور سولر کوکنگ سسٹم کو ڈیزائن کیا گیا ہے جو صارفین کو زیادہ لچک اور آسانی فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک انقلابی انڈور سولر کوکنگ سلوشن ہے جو شمسی اور معاون توانائی کے دونوں ذرائع پر، بیک وقت کام کرتا ہے، جو اسے ہندوستان کے لیے ایک قابل اعتماد کھانا پکانے کا حل بناتا ہے۔
توانائی کا منظر نامہ حالیہ برسوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ چکا ہے۔ حکومت بایو ایندھن، الیکٹرک گاڑیوں اور سبز ہائیڈروجن سمیت کم کاربن والے اختیارات کو اختیار کرنے میں تیزی لانے کے لیے کلیدی رول ادا کرنے کو تیار ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ نیز شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا کہنا ہے کہ کم کاربن کی توانائی کے تئیں تعاون اور تبدیلی ہندوستان کی آب وہوا کی تبدیلی کے اہداف کو حاصل کرنے میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
وزیر موصوف پوری نے اس بات کا اضافہ کرتےہوئے کہ بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو توانائی کے ذرائع کے صحتمند اجتماع کے ذریعے پورا کیا جائے گا، کہا کہ ’’سبز توانائی کی سہل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے ملک کے 24-2023 کے بجٹ میں 35000 کروڑ روپئے کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت سبز ایندھن، سبز توانائی، سبز فارمنگ، سبز موبیلیٹی، سبز بلڈنگس اور سبز آلات کے لیے بہت سے پروگرام کا نفاذ کر رہی ہے جبکہ مختلف اقتصادی شعبوں میں توانائی کے کارگر استعمال کے لیے پالیسیاں وضع کر رہی ہے۔
*****
U.No.1229
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1896496)
Visitor Counter : 145