تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

امور داخلہ اور امداد باہمی کے  مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج دیوگھر ، جھارکھنڈ میں  افکو نینو یوریا پلانٹ کی  پانچویں یونٹ کا بھومی پوجن کیا اور سنگ بنیاد رکھا


جناب امت شاہ نے بابا بیدیہ ناتھ مندر میں پوجا کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرارتھناکی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زمین کے تحفظ کو ایک اہم معاملہ قرار دیتے ہوئے  ملک بھر میں زمین کے تحفظ سے متعلق تمام کاموں کو ترجیح دی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوریا کے بہت سے کارخانوں کو زندہ کیا اور 30 ایکڑ میں تعمیر ہونے والی لکوڈ یوریا کی یہ چھوٹی فیکٹری ہر سال تقریباً 6 کروڑ لکوڈ یوریا کی بوتلیں تیار کرے گی جس سے درآمدات کو کم کرنے اور ہندوستان کو خود کفیل بنانے میں مدد ملے گی

لکوڈ نینو یوریا کی یہ فیکٹری نہ صرف جھارکھنڈ بلکہ بہار، اڈیشہ اور بنگال میں بھی کسانوں کے کھیتوں میں پیداوار بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوگی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوآپریٹیو کو فروغ دینے کے لیے بجٹ میں کئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نئی کوآپریٹو یونٹس کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 26 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے

بجٹ میں دنیا کی سب سے بڑی کوآپریٹو فوڈ اسٹوریج اسکیم کا اعلان کیا گیا، اس سے پی اے سی ایس  کو کثیر جہتی بنایا جائے گا اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہو

Posted On: 04 FEB 2023 7:40PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے  مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج دیوگھر ، جھارکھنڈ میں  افکو نینو یوریا پلانٹ کی پانچویں یونٹ کا بھومی پوجن کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب امت شاہ نے بابا بیدیہ  ناتھ مندر میں پوجا کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرارتھنا کی۔ افکو نینو یوریا پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کے موقع پر گوڈا کے ممبر پارلیمنٹ جناب نشی کانت دوبے، افکو کے چیئرمین جناب دلیپ سنگھانی اور کئی دیگر معززین بھی موجود تھے۔

 

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج یہاں افکو کے نینو یوریا پلانٹ کی پروڈکشن یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ہمارے ملک کی مٹی کے تحفظ کے لیے لکوڈ یوریا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زمین کے تحفظ کو ایک اہم  معاملہ قرار دیا ہے اور زمین کے تحفظ کے تمام کاموں کو ترجیح دی ہے، خواہ وہ قدرتی کاشتکاری ہو، نامیاتی کھیتی ہو یا نینو یوریا  کی تحقیق سے لے کر  پروڈکشن  تک کے عمل کو تیز کرنا ہو۔ جناب شاہ نے کہا کہ دیوگھر یونٹ کی تعمیر سے یہاں ہر سال تقریباً 6 کروڑ لکوڈ یوریا کی بوتلیں تیار ہوں گی، جس سے یوریا کی درآمد پر ہمارا انحصار کم ہو جائے گا اور ہندوستان خود کفیل ہو جائے گا۔

 

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر د نے کہا کہ 500 ملی لیٹر کی یہ چھوٹی بوتل یوریا کے  ایک پورے کٹے کا متبادل بن جائے گی۔ ملک میں کئی مقامات پر کسان یوریا کے ساتھ ساتھ لکوڈ یوریا کا اسپرے کرتے ہیں جس سے نہ صرف فصلوں کو بلکہ زمین کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکوڈ یوریا کے اسپرے کے بعد پروڈکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ نینو لکوڈ یوریا تیار کرنے کے لیے تحقیقی کام  مادر ارض  کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔ کیمیائی کھاد مٹی میں موجود کینچوؤں کو مار دیتی ہے جو قدرتی طور پر کھاد تیار کرتے ہیں، جبکہ لکوڈ یوریا کا چھڑکاؤ مٹی کو زہریلا نہیں کرے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اگر زراعت سے جلد ہی کیمیائی اور یوریا کھاد کے استعمال کو ختم نہیں کیا گیا تو دنیا کے کئی ممالک کی طرح زمین کی پیداواری صلاحیت بری طرح متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی کو آپریٹیو  افکو نے دنیا میں پہلی بار لکوڈ نینو یوریا  تیار کیا ہے اور اب وہ ڈی اے پی  (ڈائی امونیم فارسفیڈ ) کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان اور پورے کوآپریٹو سیکٹر کے لیے  یہ فخر کی بات ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوآپریٹیو کو فروغ دینے کے لیے بجٹ میں کئی اسکیموں کا اعلان کیا۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نئی کوآپریٹو یونٹس کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 26 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ امداد باہمی کی وزارت کی تشکیل کے بعد ہندوستان بھر میں کوآپریٹیو کا ڈیٹا بینک تیار کیا گیا ہے۔ آنے والے 5 برسوں میں، ملک کی ان پنچایتوں میں 2 لاکھ کثیر جہتی پی اے سی ایس رجسٹر کیے جائیں گے جن میں پرائمری ایگریکلچر سوسائٹی، ڈیری اور فشریز کوآپریٹو سوسائٹیز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں برسوں سے استعمال ہونے والا ذخیرہ اندوزی کا نظام ہمارے ملک کے لیے سازگار نہیں ہے۔ کسانوں کی پیداوار کو پہلے گوداموں میں لایا جاتا ہے اور پھر تقسیم کے لیے گاؤں واپس لے جایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے حکومت جو فائدہ غریبوں کو دینا چاہتی ہے اس کا 50 فیصد ٹرانسپورٹیشن پر خرچ ہو جاتا ہے۔ لیکن اب ہر تحصیل میں دو سے پانچ ہزار ٹن ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے جدید گودام بنائے جائیں گے، جس سے کسانوں کی پیداوار تحصیل میں ہی ذخیرہ کی جائے گی اور وہاں سے اسے  اسی تحصیل ممیں مڈ ڈے میل  اور مفت اناج کی کی صورت میں غریبوں میں تقسیم کیا جائے گا  ، جس سے نقل و حمل کی لاگت میں 80 فیصد کمی آئے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم  جناب مودی نے بجٹ میں دنیا کی سب سے بڑی کوآپریٹو فوڈ اسٹوریج اسکیم کا اعلان کیا ہے، یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ اس سے پی اے سی ایس کثیر جہتی ہو جائے گی اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تعاون سے، امداد باہمی  کی وزارت نے بھی پی اے سی ایس کو ایک کمیونٹی سینٹر کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ اب پی اے سی ایس کے ذریعے حکومت ہند اور ریاستی حکومت کی 300 خدمات دستیاب ہوں گی، جیسے پیدائش-موت کا رجسٹریشن، ایئر ٹرین ٹکٹ بکنگ ،  بینکنگ وغیرہ۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے  مرکزی وزیر نے کہا کہ آج 5 ممالک کو لکوڈ یوریا برآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افکو کی طرف سے تیار کردہ یہ لکوڈ یوریا نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے کسانوں کی مدد کرے گا۔ پہلے ہندوستان یوریا درآمد کرتا تھا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوریا کے بہت سے کارخانوں کو زندہ کیا ہے اور آج 30 ایکڑ پر تعمیر ہونے والی یہ چھوٹی لکوڈ یوریا فیکٹری 6 کروڑ یوریا کھاد کے کٹوں کی درآمدات کا  متبادل پیدا کرے گی، جس سے ہندوستان کو اس شعبے میں خود کفیلی حاصل ہو گی۔  اس کی وجہ سے کسان کی زمین محفوظ رہے گی اور پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ پورے مشرقی ہندوستان کے کسانوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ یہ لکوڈ نینو یوریا فیکٹری نہ صرف جھارکھنڈ بلکہ بہار، اڈیشہ  اور بنگال کے کسانوں کے کھیتوں میں پیداوار بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1218             



(Release ID: 1896427) Visitor Counter : 117