امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج دیوگھر ، جھارکھنڈ کی رام کرشن مشن ودیا پیٹھ میں طلباء سے بات چیت کی


رام کرشن مشن ودیاپیٹھ پچھلے 100 برسوں سے طلباء کی کردار سازی کا کام  کر رہا ہے

سوامی وویکانند نے شری رام کرشن پرمہنس کی تعلیمات کی تشہیر کی   اور  انہیں  پھیلایا اور انہیں پوری دنیا میں تسلیم کرایا ہے، ان کے اصولوں پر تیار  کی گئی  رام کرشن مشن ودیاپیٹھ ہندوستان کی تعمیر میں بہت بڑا تعاون کر رہی ہے

کامیابی  کے لئے سخت محنت ہی  واحد ذریعہ ہے اور اگر کامیابی کا مقصد معاشرے کی فلاح  و بہبود ہے تو ایشور کا آشیرواد بھی  ملتا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جناب سے لائی گئی قومی تعلیمی پالیسی کی بنیاد  میں سوامی وویکانند کی تعلیمات کو  شامل کیا گیا  ہے

وہ تعلیم جو عام لوگوں کو زندگی کی جدوجہد کے لیے بااختیار نہ بنائے، طلبا کی کردار سازی نہ کرے، بچوں میں خدمت خلق کا جذبہ پیدا نہ کرے اور طلبا میں ہمت پیدا نہ کرے، وہ ادھوری اور بے مقصد ہے

ہندوستانی سماج بالخصوص نوجوانوں کو زبان کے احساس کمتری سے باہر آنا چاہیے، دنیا کی عظیم ترین  زبانیں ہندوستان میں ہیں

ہندوستانی اخلاقیات، تاریخ اور ثقافت کے فخر کے س

Posted On: 04 FEB 2023 9:22PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور ا مداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج دیو گھر، جھارکھنڈ  میں رام کرشن مشن ودیا پیٹھ کے طلباء سے بات چیت کی۔

جناب  امیت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کوئی تنظیم 100 برس تک چلتی رہتی ہے تو یہ یقینی ہو جاتا ہے کہ وہ سماج کے لیے چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ادارے معاشرے، ملک اور دوسروں کے لیے نہیں چلتے وہ 100 برس تک فعال نہیں رہتے اور پائیدار طریقے سے کام نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کا 100 سال تک جاری رہنا رام کرشن مشن اور اسے چلانے والے لوگوں کی تپسیا کا نتیجہ ہے کہ 100 سال سے یہ ادارہ کردار سازی کا کام کر رہا ہے۔

امور داخلہ کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ  سوامی وویکانند نے شری رام کرشن پرمہنس کی تعلیمات کی تشہیر کی   اور  انہیں  پھیلایا اور انہیں پوری دنیا میں تسلیم کرایا ہے، ان کے اصولوں پر تیار  کی گئی  رام کرشن مشن ودیاپیٹھ ہندوستان کی تعمیر میں بہت بڑا تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری وویکانند نے سناتن دھرم کے  پوری کائنات کی فلاح و بہبود کے خیال کو آگے بڑھایا اور انہی نظریات پر رام کرشنا مشن قائم کیا گیا۔ آزادی کے بعد کے دور میں یہاں سے پاس آؤٹ ہونے والے طلباء نے ہندوستان کی تعمیر میں بہت بڑا رول  ادا کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 1922 سے اب تک اس اسکول نے بہت مشکل لیکن کامیاب سفر مکمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث کام کیے بغیر معاشرے میں اتنی شہرت نہیں پھیل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ شری رام کرشن  پرمہنس نے سماجی بہبود کا جو راستہ دکھایا ہے وہ ملک اور سماج کے لئے صحیح راستہ ہے۔

جناب امت شاہ نے پروگرام میں موجود طلباء سے کہا کہ سخت محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے اور اس کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سخت محنت ہی کامیابی کا واحد ذریعہ ہے اور اگر کامیابی کا مقصد معاشرے کی فلاح ہے تو  ایشور کا آشیرواد  بھی ملتا ہے۔ اگر ہم یہ فیصلہ کر لیں کہ اپنے خاندان کی فلاح و بہبود کے بعد بھی ہم پورے معاشرے اور ملک کی بہتری میں  تعاون کریں گے تو یقیناً   ایشور کا   آشیرواد ہمیں ملے گا اور ہم خود کو کامیابی کے اعلیٰ مقام پر پائیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو چل رہا ہے۔ ملک کو آزاد ہوئے 75 سال ہو چکے ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے ہمارے سامنے تین اہداف رکھے ہیں۔ سب سے پہلے، 1857 سے 1947 تک، لاکھوں لوگوں نے تحریک آزادی میں مختلف طریقوں سے  جو تعاون کیا ہے اور قربانیاں دی ہیں اور  ہماری نئی نسل کو ان تمام معلوم اور نامعلوم شہداء کے بارے میں جاننا چاہیے جو جنگ آزادی میں لڑے۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ ہم نے ہر میدان میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ان کامیابیوں کا سفر بھی نوجوانوں کو سمجھنا چاہیے۔ تیسرا مقصد یہ ہے کہ 75 سال مکمل ہونے پر نوجوان نسل یہ  عہدکرے کہ جب آزادی کی صد سالہ  سالکرہ منائی جائے گی تو ہندوستان ہر میدان میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہوگا۔ جناب شاہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو صرف جشن منانے اور فخر محسوس کرنے کا مہوتسو نہیں ہے بلکہ  عہد کرنے  کا سال ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو سے لے کر ہندوستان کی آزادی کی صد سالہ سالگرہ تک کی 25 سال کی مدت ، جسے آزادی کے امرت کال کے نام سے جانا جاتا ہے، ان عزائم  کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کا دور ہے اور یہ ذمہ داری ہم پر ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ کہ بچوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو صرف خوشحالی سے ہی ایک عظیم ملک نہیں بنایا جائے گا بلکہ شری وویکانند کے تصور کے مطابق ہندوستان تیار کیا جائے گا جو ہمارے بنیادی خیال اور ہندوستانی ثقافت کے جوہر کو پوری دنیا تک لے  جائے گا اور  دنیا کے سوچ نے کے طیرقے کو بدل دے گا۔  انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ہندوستان کو عظیم بنا سکتے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک آزاد ہے اور اب ملک کے لیے شہادت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ہمیں ملک کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی زندگی میں ہندوستان کو عظیم بنانے کے مقصد کے ساتھ نکلیں تو ہندوستان کو ہر میدان میں قابلیت حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے بچوں سے کہا کہ وہ 2020 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ  لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی کو پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند کے پیغامات اس نئی تعلیمی پالیسی کی بنیاد ہیں۔ سوامی وویکانند نے کہا تھا کہ جو تعلیم عام لوگوں کو زندگی کی جدوجہد کے لیے بااختیار نہیں بناتی، طلبا کے کردار کی تعمیر نہیں کرتی، بچوں میں خدمت خلق کا جذبہ پیدا نہیں  کرتی  اور طلبا میں ہمت پیدا نہیں کرتی، وہ نامکمل اور بے مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی جی کے ذریعہ ہندوستان کے نظام تعلیم میں ہمارے لئے طے کئے گئے اہداف کو پورا کرنے کے لئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی مرتب کی ہے، جس سے ہمیں  نہ صرف اپنی زبان، ثقافت اور تاریخ پر فخر کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ دنیا کا جدید علم  کے حصول میں بھی مدد ملے گی ۔ جناب شاہ نے کہا کہ  ہندوستانی سماج بالخصوص ہندوستان کے نوجوانوں کو زبان کے احساس کمتری سے باہر آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  عظیم ترین زبانیں ہمارے ملک میں  ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی بھی زبان سیکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن اپنی زبان کو بچانا اور سیکھنا چاہیے کیونکہ ہر شخص صرف مادری زبان میں سوچتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ سوچنے، تجزیہ کرنے، استدلال کرنے اور فیصلے کرنے کی ہماری بہترین صلاحیت صرف ہماری مادری زبان میں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی سے ہماری تعلیم کا پورا خاکہ بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اخلاقیات، تاریخ اور ثقافت کے لیے فخر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہندوستان میں ہر شعبے میں عالمی جدید تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1216                       



(Release ID: 1896419) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Gujarati