وزارت دفاع

دفاع میں’آتم نربھرتا‘: وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 6 فروری کو کرناٹک کے توماکورو میں ایچ اے ایل کی ہیلی کاپٹر فیکٹری کوقوم کو وقف کریں گے

Posted On: 04 FEB 2023 12:57PM by PIB Delhi

دفاع میں’آتم نربھرتا‘ کی جانب ایک اور قدم میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 06 فروری 2023 کو کرناٹک کے تماکورو میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچاےایل) کی ایک ہیلی کاپٹر فیکٹری کوقوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پروزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔

گرین فیلڈ ہیلی کاپٹر فیکٹری کی منصوبہ بندی ، جو 615 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی ہے، ملک کی تمام ہیلی کاپٹر کی ضروریات کے لیے ون اسٹاپ حل بننے کے وژن کے ساتھ کی گئی ہے۔ یہ ہندوستان کی سب سے بڑی ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ سہولت ہے اور ابتدائی طور پر لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (ایل یو ایچز) تیار کرے گی۔

ایل یوایچ، ایک مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا اور تیار کیا گیا 3 ٹن کلاس، واحد انجنوالا کثیرمقصدی ہیلی کاپٹر ہے جس میں اعلیٰ کارکردگی کی منفرد خصوصیات ہیں۔ ابتدائی طور پر، یہ فیکٹری ہر سال تقریباً 30 ہیلی کاپٹر تیار کرے گی اور اسے مرحلہ وار 60 اور پھر 90کی تعداد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ پہلے ایل یوایچ کا فلائٹ ٹیسٹ کر لیا گیا ہے اور یہ نقاب کشائی کے لیے تیار ہے۔

فیکٹری کو دوسرے ہیلی کاپٹر جیسے لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچز) اور انڈین ملٹی رول ہیلی کاپٹر(آئی ایم آر ای ایس) بنانے کے لیے بڑھایا جائے گا۔ اسے مستقبل میں ایل  سی ایچ، ایل یو ایچ، سول ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر(اے ایل ایچ) اورآئی ایم آر ایچ کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ سول ایل یو ایچ کی ممکنہ برآمدات کو بھی اس فیکٹری سے پورا کیا جائے گا۔

ایچ ا ے ا یل کا منصوبہ ہے کہ 3سے15 ٹن کی رینج میں 1000 سے زیادہ ہیلی کاپٹر تیار کیے جائیں، جن کا کل کاروبار 20 سال کی مدت میں چار لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگا۔ براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کرنے کے علاوہ، تماکورو سہولت، اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر کمیونٹی سینٹرک پروگراموں کے ذریعے ارد گرد کے علاقوں کی ترقی کو فروغ دے گی جس پر کمپنی کافی رقم خرچ کرے گی۔ اس سب کے نتیجے میں خطے میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

بنگلورو میں موجودہ ایچ اے ایل سہولیات کے ساتھ، فیکٹری کی قرب و جوار کے خطے، ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو فروغ دے گی اور مہارت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے کہ اسکول، کالج اور رہائشی علاقوں میں مدد کرے گی۔ طبی اور صحت کی دیکھ بھال مختلف قریبی پنچایتوں میں مقیم کمیونٹی تک بھی پہنچ جائے گی۔

ہیلی رن وے، فلائٹ ہینگر، فائنل اسمبلی ہینگر، اسٹرکچر اسمبلی ہینگر، ایئر ٹریفک کنٹرول اور مختلف معاون خدمات کی سہولیات جیسی سہولیات کے قیام کے ساتھ، فیکٹری مکمل طور پر کام کر رہی ہے۔ اس فیکٹری کو جدید ترین انڈسٹری¬- 4.0 اسٹینڈرڈ ٹولز اور تکنیک سے لیس کیا جا رہا ہے۔

اس سہولت کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے 2016 میں رکھا تھا۔ یہ کارخانہ، ہندوستان کو بغیر کسی درآمد کے ہیلی کاپٹروں کی اپنی پوری ضرورت کو پورا کرنے کے قابل بنائے گا اور ہیلی کاپٹر کے ڈیزائن، ترقی اور تیاری میں وزیر اعظم کے ’آتم نر بھر بھارت‘ کے ویژن کو بہت زیادہ تقویت دے گا۔

*****

U.No.1207

(ش ح - اع - ر ا)  

 



(Release ID: 1896298) Visitor Counter : 85