اسٹیل کی وزارت
ایس اے آئی ایل نے جنوری 2023 میں پیداوار میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ درج کیا
خام اسٹیل کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں متاثر کن اضافہ درج کیا گیا ہے
Posted On:
03 FEB 2023 12:31PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل)، وزارت اسٹیل کے تحت ایک مہارتنا پی ایس یو ہے، جس نے جنوری 2023 میں ماہانہ پیداوار میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ درج کیا ہے۔ جنوری 2023 میں خام اسٹیل کی پیداوار 1.72 ملین ٹن رہی، جو اب تک کی ماہانہ پیداوار میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ہے، جس نے مارچ 2022 میں درج اضافہ کے مقابلے ایک متاثر کن اضافہ درج کیا ہے۔ ایس اے آئی ایل نے رواں ماہ گرم دھات اور قابل فروخت اسٹیل 1.8 میٹرک ٹن اور 1.61 میٹرک ٹن کی اب تک کی ماہانہ پیداوار میں زبردست اضافہ درج کیا ہے، جو مارچ 2022 میں درج ریکارڈ کے مقابلے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح ۔ م ر
Urdu No. 1159
(Release ID: 1895953)
Visitor Counter : 147