شہری ہوابازی کی وزارت

اڑان کے تحت 459 روٹس پورے طورپر فعال ہیں، جن میں نو ہیلی پورٹ اور دو آبی ایروڈوم سمیت 72 ہوائی اڈے شامل ہیں شامل ہیں


اڑان کی 2.16 لاکھ سے زیادہ پروازوں میں 1.13 کروڑ سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا ہے

حکومت اڑان اسکیم کی معاونت کرنے کے لیے، 2024 تک 100 ہوائی اڈے تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے

Posted On: 02 FEB 2023 4:04PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت نے 21 اکتوبرکو 2016علاقائی رابطہ اسکیم(آر سی ایس)-اڑان(اڑے دیش کا عام ناگرک) کا آغاز کیا ہے تاکہ ملک کے غیر محفوظ اور کم خدمت والے ہوائی اڈوں سے علاقائی ہوائی رابطہ کو بڑھایا جا سکے اور ہوائی سفر کو عوام کے لیے سستا بنایا جا سکے۔ اڑانمارکیٹ سے چلنے والی ایک اسکیم ہے۔ دلچسپی رکھنے والی ایئر لائنز مخصوص راستوں پر طلب کی اپنی تشخیص کی بنیاد پر، اڑان کے تحت بولی لگانے کے وقت، اپنی تجاویز پیش کرتی ہیں۔

اسکیم کے تحت، 459 اڑان روٹس، جس میں نو ہیلی پورٹ اور دو واٹر ایروڈوم سمیت 72 ہوائی اڈے شامل ہیں، 30جنوری2023 تک پورے ملک میں فعال کئے جا چکے ہیں۔ اب تک 1.13 کروڑ سے زیادہ مسافروں نے 2.16 لاکھ سے زیادہ اڑان پروازوں میں سفر کیا ہے۔ شہری ہوابازی کے شعبے اور اقتصادی ترقی کے درمیان تعلق کو اچھی طرح سے تسلیم کیا جاتا ہے۔ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی سی اے او) کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ہوائی رابطے کا اقتصادی ضرب 3.1 اور روزگار کا ضرب 6.1 رہےگا۔اس اسکیم کو نافذ کرنے کے دوران درپیش چیلنجز میں شامل ہیں:

  1. کووڈ- 19وبا کا منفی اثر۔
  2. شہری ہوائی اڈوں/ہیلی پورٹس کی عدم تیاری، جو زمین کی دستیابی، علاقائی بنیادی ڈھانچہ کی تخلیق وغیرہ سے متعلق ہو سکتی ہے۔
  3.  دیئے گئے راستوں پر آپریشن کا عدم استحکام۔
  4.  منتخب ایئر لائنز آپریٹرز (ایس اےاوز) کی عدم تیاری۔
  5.  ممبئی اور پونے جیسے میٹرو ہوائی اڈوں پر سلاٹ کی عدم دستیابی۔

حکومت نے اڑان اسکیم کی معاونت کرنے اور اسکیم کی مدت کے دوران 1000 اڑان روٹس کو چلانے کے لیے، 2024 تک ایک سو ہوائی اڈے تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اڑان ایک جاری اسکیم ہے جہاں اس اسکیم کے تحت مزید منزلوں/اسٹیشنوں اور راستوں کا احاطہ کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً بولی کے دور منعقد کئے جاتے ہیں۔

ریاست اتر پردیش میں اڑان کے تحت اٹھارہ ہوائی اڈوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے کانپور، پریاگ راج، کشی نگر، ہنڈن، آگرہ اور بریلی کو آپریشنل کیا گیا ہے۔ ریاست راجستھان میں اڑان کے تحت چھ ہوائی اڈوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے بیکانیر، جیسلمیر اور کشن گڑھ کو آپریشنل کیا گیا ہے۔ اڈیشہ ریاست میں اڑان کے تحت چھ ہوائی اڈوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے جے پور، جھارسوگوڈا اور روڑکیلا کو آپریشنل کیا گیا ہے۔

ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں اڑان اسکیم کے تحت این ایس او پی کے زمرے میں نو ہیلی پورٹ تیار کئےاور شروع گئے ہیں۔ منڈی اور رام پور ہماچل پردیش میں ہیں جبکہ الموڑہ، چنیالیسور، گاؤچر، ہلدوانی، نیو ٹہری، سہستردھارا اور سرینگر اتراکھنڈ میں ہیں۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ(ریٹائرڈ) نے، آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.1127

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1895829) Visitor Counter : 101