سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے امرت کال کے پہلے بجٹ کو ایک خوشحال اور جامع ہندوستان کے تصور کے طور پر سراہا جس میں ترقی کے ثمرات تمام طبقوں اور شہریوں بالخصوص نوجوانوں، خواتین، کسانوں، او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی تک پہنچیں گے


جناب گڈکری نے کہا کہ ملک کو آتم نربھرتا کی طرف گامزن کرتے ہوئے، یہ بجٹ ہندوستان کو نئے دور کے بنیادی ڈھانچے سے آراستہ کرے گا، درآمدات میں کمی کرے گا اور مستقبل کے نقطہ نظر کے ساتھ ہمارے توانائی کے شعبے کو مضبوط کرے گا

Posted On: 01 FEB 2023 2:37PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے پیش کیا گیا امرت کال کا یہ پہلا بجٹ ایک خوشحال اور جامع ہندوستان کا تصور پیش کر رہا ہے جس میں ترقی کے ثمرات تمام طبقات اور شہریوں تک پہنچیں گے، خاص طور پر ہمارے نوجوانوں، خواتین، کسانوں، او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی تک۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو آتم نربھرتا کی طرف گامزن کرتے ہوئے، یہ بجٹ ہندوستان کو نئے دور کے بنیادی ڈھانچے سے آراستہ کرے گا، درآمدات میں کمی کرے گا اور ہمارے توانائی کے شعبے کو مستقبل کے نقطہ نظر سے مضبوط کرے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ جامع ترقی، آخری میل تک پہنچنا، بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری، امکانات کو بڑھانا، سبز ترقی، نوجوانوں کی طاقت، اور مالیاتی شعبے؛ یہ بجٹ مندرجہ بالا 7 ترجیحات کو اپناتا ہے جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور ایک سپت رشی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’سب کا ساتھ، سب کا پریاس‘ کے ذریعے ’جن بھاگیداری‘ ضروری ہے۔ امرت کال کے لیے ہمارے وژن میں ٹیکنالوجی سے چلنے والی اور علم پر مبنی معیشت شامل ہے، جس میں مضبوط عوامی مالیات اور ایک مضبوط مالیاتی شعبہ شامل ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ 2014 سے حکومت کی کوششوں نے تمام شہریوں کے لیے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنایا ہے۔ فی کس آمدنی دو گنی ہو کر 1.97 لاکھ روپے ہو گئی ہے اور ہندوستانی معیشت پچھلے 9 سالوں میں 10ویں نمبر سے 5ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ زراعت کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو اوپن سورس، اوپن اسٹینڈرڈ پبلک گڈز کے طور پر بنایا جائے گا جس سے کسان مرکوز حل اور زرعی صنعت کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس کے لیے تعاون بھی ممکن ہوگا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ وہ وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنھوں نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں 20,700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری، نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے لیے 19,700 کروڑ روپے، اور پائیدار اور توانائی مؤثر مستقبل کے لیے وہیکل اسکریپج پالیسی کی دفعات کو نافذ کرنے کی تجویز کی ہے۔

 **************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1097



(Release ID: 1895544) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi