وزارت خزانہ

مورخہ 4 جنوری 2023 تک آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت تقریباً 22 کروڑ مستفیدین کی تصدیق کی گئی


آیوشمان بھارت کے تحت ، پورے ملک میں 1.54 لاکھ سے زیادہ ایچ ڈبلیو سی میں کام کاج شروع ہوا

اے بی - ایچ ڈبلیو سی میں مجموعی طور پر 135 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی آمد ہوئی

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت 31 کروڑ سے زیادہ صحت کھاتے کھولے گئے

Posted On: 31 JAN 2023 1:29PM by PIB Delhi

آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم- جے اے وائی) اسکیم کے تحت مورخہ 4 جنوری 2023 تک ریاستی آئی ٹی نظام کو استعمال کرتے ہوئے 3 کروڑ مستفیدین سمیت  21.9 کروڑ مستفیدین کی تصدیق کی گئی۔ 23-2022 کےاقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ  اس اسکیم کے تحت  26 ہزار سے زیادہ اسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعے تقریباً4.3 کروڑ اسپتال  داخلوں کو مجاز قرار دیا گیا جس پر 50409 کروڑ روپئے کی لاگت آئی۔ خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں آج 23-2022 کا اقتصادی جائزہ پیش کیا۔

بجٹ سے پہلے کے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ اے بی- پی ایم- جے اے وائی دنیا کی سب سے بری صحت بیمہ اسکیم ہے جس کا مقصد حفظان صحت کےبڑھتے ہوئے اخراجات(او او پی ای) کو کم سے کم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت  10.7 کروڑ سے زیادہ غریب اور کمزور کنبوں کو ثانوی اور تیسرے درجے کے اسپتال علاج کے لیے 5 لاکھ روپئے فی کنبہ فی سال فراہم کیا جاتا ہے (تقریباً50 کروز مستفیدین)۔ یہ تعداد ذات سے متعلق  سماجی واقتصادی مردم شماری 2011 (ایس ای سی سی 2011) اور دیگر ریاستی اسکیموں کے ، محرومی اور پیشہ ورانہ  طریقہ کار پر مبنی شناخت شدہ بھارتی آبادی کا 40 فیصد ہے۔

آیوشمان بھارت – صحت اور تندرستی مراکز (اے بی- ایچ ڈبلیو سی)

جائزے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے دیہی اور شہری علاقوں میں  ایس ایچ سی اور پی ایچ سی  کو بہتر بناکر 154070 اے بی ایچ ڈبلیو سی میں کام کاج شروع کیا گیا ہے۔ اے بی ایچ ڈبلیو سی کے تحت  موجودہ افزائش نسل اور بچہ صحت خدمات نیز متعدی بیماریوں کے علاج کی خدمات  کو وسعت اور استحکام دے کر جن میں ذہنی کشیدگی ذیابیطس اور زبان، پستان اور سروکس جیسے  تین عام کینسروں جیسی غیر متعدی بیماریوں سے متعلق خدمات شامل بھی ہیں۔ پہلے ایچ ڈبلیو سی کا افتتاح 14 اپریل 2018 کو چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں کیا گیا تھا۔

اقتصادی سروے کے مطابق 31 دستمبر 2022 تک :

  • ملک بھر میں 154070 ایچ ڈبلیو سی میں کام کاج شروع کیا گیا
  • مجموعی طور پر 135 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی آمد
  • غیر متعدی بیماریوں کی  87.0 کروڑ سے زیادہ  مجموعی جانچ
  • یوگ سمیت 1.6 کروڑ سے زیادہ تندرستی سیشنز
  • مورخہ 17 جنوری 2023 تک پورے ملک میں ای-سنجیونی ٹیلی مشورہ پلیٹ فارم کے تحت 9.3 کروڑ سے زیادہ ٹیلی مشورے فراہم کئے گئے۔ یہ ٹیلی مشورے 15465 مرکزوں (علاقائی سطح پر ایم بی بی ایس / اسپیشلیٹی / سپر اسپیشلیٹی ڈاکٹرز)میں ایچ ڈبلیو سی میں کام کاج شروع کرکے کئے گئے اور ملک بھر میں 112987 اسپوکس (ریاستی سطح پر اے بی – ایچ ڈبلیو سی)

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم)

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا مقصد  سب کے لیے کھلے، مشترکہ ڈیجیٹل معیارات پر مبنی ایک محفوظ آن لائن پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے۔ اس سے صحت آئی ڈی جاری کرنے، حفظان صحت پیشہ وروں کے اندراج، صحت مرکز کا اندراج  اور صحت کے ریکارڈز جیسی خدمات کے ذریعے شہریوں کی رضامندی سے، صحت ریکارڈز تک رسائی اور ان کے لین دین کا کام شروع ہوگا۔ اس سے حفظان صحت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنانے کو فروغ حاصل ہوگا جس کی وجہ سے کوالٹی حفظان صحت کو  مزید قابل رسائی اور کم خرچ بنایا جاسکے گا۔

سروے کے مطابق 10 جنوری 2023 تک مشن کی اہم حصولیابیاں اس طرح ہیں:

  • آیوشمان بھارت صحت کھاتہ (پہلے صحت آئی ڈی کے نام سے جانا جاتا تھا)۔ 311196965 کھاتے تشکیل دیئے گئے۔
    • صحت مرکز اندراج کی  تصدیق شدہ سہولیات 192706۔
    • حفظان صحت کے پیشہ وروں کے اندراج پر حفظان صحت پیشہ وروں کی تصدیق: 123442
  • صحت سے متعلق ریکارڈ کو مربوط کیا گیا: 75201236

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U: 1025

ش ح۔ ا س۔ ر ا



(Release ID: 1894974) Visitor Counter : 220