محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نے دو سے چار فروری کو جودھپور میں ہونے والی روزگار ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کے بارے میں میڈیا کو تفصیل سے آگاہ  کیا

Posted On: 30 JAN 2023 5:30PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے 2 سے 4 فروری 2023 کو جودھپور میں ہونے والی روزگار ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کے بارے میں آج میڈیا کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس ال جی – 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا جو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے اہم فورم ہے۔ اس تقریب کی اہمیت اس حقیقت میں پوشیدہ ہے کہ یہ دنیا کی جی ڈی پی کا 85 فیصد عالمی تجارت کا تین چوتھائی حصہ اور دنیا کی آبادی کا دو تہائی حصہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ تقریب کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ جی 20 کی بھارت کی صدارت کے8 تحت ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی ذمہ داری سبھی کے لیے مضبوط، پائیدار، متوازن اور روزگار سے بھرپور ترقی کےلیے محنت ، روزگار اور سماجی معاملات کو فرجیحی طور  پر حل کرے۔

 

ملاقاتیں حسب ذیل ہوں گی۔

  • پہلی ای ڈبلیو جی سے میٹنگ جودھ پور میں  2 سے  4 فروری 2023 تک
  • دوسری ای ڈبلیو جی سے میٹنگ گوہاٹی میں 3 سے 5 اپریل ، 2023 تک
  • تیسری ای ڈبلیو جی سے میٹنگ جنیوامیں یکم جون سے 2 جون 2023 تک
  • چوتھی ای ڈبلیو جی سے میٹنگ اندور میں 19 سے 20 جولائی ، 2023 تک

 

 

 

تین موضوعاتی شعبے جن پر بات چیت کی جائے گی، وہ ہیں

  1. عالمی مہارت کے فرق کو دور کرنا
  2. گگ اور پلیٹ فارم معیشت اور سماجی تحفظ اور
  3. سماجی تحفظ کی پائیدار مالی اعانت

غور و خوض کے متوقع نتائج میں مہارت کی طلب کا اندازہ لگانے کے لیے ایک بین الاقوامی مہارت کے فرق کی نقشہ سازی کا پورٹل، مہارتوں اور قابلیت کے لیے مشترکہ درجہ بندی کے ساتھ ہم آہنگی کا فریم ورک شامل ہوگا۔

گگ اور پلیٹ فارم کے کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ کی کوریج کو بڑھانا، گِگ اور پلیٹ فارم کے کام کو حاصل کرنے کے لیے قومی شماریاتی صلاحیتوں میں اضافہ اور مؤثر ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد کرنا، مالی جگہ کی بنیاد پر فلاحی حقوق کی سفارش سے متعلق سماجی بیمہ اور ٹیکس سے چلنے والی اسکیموں پر مبنی، سماجی تحفظ اور ترجیحی پالیسی کے پائیدار فنانسنگ کے لیے پالیسی کے اختیارات شامل ہیں۔

بھارت 19 ممالک، یورپی یونین اور 9 مہمان ممالک نیز 9 علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے 73 سے زیادہ مندوبین کی میزبانی کر رہا ہے۔

اہم بات چیت کے ساتھ ساتھ، پہلے دن ، عالمی ہنر اور قابلیت کی ہم آہنگی، مشترکہ ہنر کی درجہ بندی کے فریم ورک پر بات کرنے کے لیے ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آئی ایل او، او ای سی ڈی اور آئی ایس اےجیسی بین الاقوامی تنظیمیں،نیتی آیوگ اور ایم ایس ڈی ای، ای پی ایف او جیسے بھارتی ادارے بھی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ جی 20 کے رکن ممالک کو بھی مدعو کیا گیا ہے کہ وہ کلیدی شعبوں پر اپنی مداخلتیں شیئر کریں۔

.................

 

 

ش ح ۔ وا ۔ اع

30U – 998


(Release ID: 1894808) Visitor Counter : 195


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Telugu