وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی او فلم فیسٹول میں ایس سی او ممالک میں فیسٹول فلموں کو بڑھاوا دینے کے چیلنج اور گنجائش پر بات چیت کی گئی


متعدد چیلنجوں کے باوجود پینلسٹ فلم فیسٹول کے مستقبل کو لے کر پُر امید نظر آئے

Posted On: 30 JAN 2023 5:50PM by PIB Delhi

شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹول میں پینل مباحثے کا مناسب اختتام ہوااورآخر میں ایس سی او ممالک میں فلم فیسٹول کو بڑھاوا دینے کے چیلنج اور گنجائش پر بھی گفتگو ہوئی۔ مباحثے میں حصہ لینے والوں کے نام یہ ہیں۔سیل دوشی فلم ساز، ایلائنس میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمٹیڈ، اشونی شرما، تقسیم کار اِمپیکٹ فلمس؛ سوروپ چترویدی، فلم ساز اور مشیر-لائسنسنگ سنڈی کیشنس اور قزاقستان سے امیلی انٹرٹینمنٹ کے بانی اِیرِس اَسِل۔

سنیل دوشی نے فیسٹول فلموں پر اثر انداز ہونے والے چیلنجوں کو اُجاگر کرتے ہوئے سنیما خواندگی ، بنیادی ڈھانچہ اور ناظرین کی پسند کو ماپنے کے چیلنج کا حوالہ دیا، کیونکہ ہندوستانی پس منظر میں ملک بھر میں کوئی کہانی سچ نہیں ہوتی ہے، اس لئے انہوں نے کمیونٹی پر مرکوز فلمیں بنانے کا مشورہ دیا۔جدید عہد میں فیسٹول فلموں کے لئے ٹیکنالوجی ایک عظیم محرک بن سکتی ہے۔

پینلسٹوں نے بازاروں کے کھلنے کے ساتھ فیسٹول فلموں کی پیشکش کے امکانات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ایرِس اِسِل نے پورے خطے میں سنیما کو مقبول بنانے میں اوٹی ٹی پلیٹ فارموں کی آمد پر ایک اُمید بھری تصویر پیش کی۔اس کے علاوہ انہوں نے قزاقستان میں ہندوستانی ٹی وی سیریلز کی مقبولیت کے بارے میں بھی بات کی۔

سوروپ چترویدی نے ایس سی او ممالک میں  قابل دید مقامات کے ذریعے پیش کئے گئے  راستوں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ یہ تہواری فلموں کو مقبول بنانے کے لئے ایک محرک کی  شکل میں کام کرسکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم بازار مسلسل بدل رہا ہے اور اسی لئے فائدے کی گنجائش ہمیشہ بنی رہتی ہے۔اس کے علاوہ اشونی شرما کا خیال تھا کہ اچھی طرح سے بنائی گئی فلم کے لئے کسی بھی فلم فیسٹول میں منتخب ہونے کے لئے ہمیشہ دروازہ کھلے رہتے ہیں۔

آگے کے راستے پر سنیل دوشی نے آڈیو –ویوژول تجربات کو بڑھانے میں ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اور زیادہ جاننے کے خواہش مند ہیں، کیونکہ سفر زیادہ سستا ہو گیا ہے۔ پینلسٹوں نے اِس پُر اُمید نوٹ پر مذاکرے کا اختتام کیا کہ آنے والی دہائیوں میں آزاد فیسٹول اور فلموں کو فروغ حاصل ہوتا رہے گا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 1002)


(Release ID: 1894792) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi