وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے خلائی پروگرام کے سفر پر پردھان منتری سنگر ہالیہ کا پہلا لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو آج شروع ہوا


مثالی شخصیت اور اداکار امیتابھ بچن نے اسکرپٹ کو اپنی آواز سے سجایا ہے

Posted On: 07 DEC 2022 8:19PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • اس شو میں ریاضی اور فلکیات کے بارے میں قدیم ہندوستانی معلومات کو بھی دلچسپ انداز میں دکھایا گیا ہے۔
  • دوسرا شو، جسے پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہے، ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی گمنام خواتین جنگجوؤں کی بہادری کا احاطہ کرے گا۔
  • شو کا وقت، یعنی شام 6.30 بجے کا وقت اتنا طے کیا گیا ہے کہ سنگرہالیہ آنے والاکوئی  بھی شخص رعایتی کومبو ٹکٹ کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پردھان منتری سنگرہالیہ کے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کی پہلی قسط آج نئی دہلی میں شروع کی گئی۔

پارلیمانی امور اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال، مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت شریمتی۔ میناکشی لیکھی، شری ایس سوما ناتھ سکریٹری، محکمہ خلائی امورجناب نریپیندر مشرا، چیئرمین، ایگزیکٹو کونسل، این ایم ایم ایل  ،ڈاکٹر اے سوریہ پرکاش، وائس چیئرمین، ایگزیکٹو کونسل،این ایم ایم ایل اور ونگ کمانڈر شری راکیش شرما جو خلا میں داخل ہونے والے پہلے ہندوستانی شہری ہیں، اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں وزارت ثقافت کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

یہ شو پردھان منتری سنگرہالیہ کمپلیکس میں ایک اہم اضافہ ہے۔ پہلی قسط آزادی کے بعد سے ہندوستان کے خلائی پروگرام کے شاندار سفر کو پیش کرتی ہے۔ اس شو میں ریاضی اور فلکیات کے بارے میں قدیم ہندوستانی علم کو بھی دلچسپ انداز میں دکھایا گیا ہے جس نے دنیا کے مختلف تحقیقی مقامات پر ان  خصوصی موضوعات کی بعد میں ترقی میں بہت زیادہ تعاون کیا۔

 

   

 

شو میں ایک دلچسپ اسکرپٹ ہے جس میں ایک تلاش  و تحقیق کا ذوق رکھنے والی  نوجوان لڑکی زمین سے باہر کی کائنات کے بارے میں اب تک انسانی رسائی سے دور رہنے والی معلومات حاصل کرتی ہے۔ اس موضوع پر دی گئی معلومات مختلف عمر کے افراد کے لیے ایک دلچسپ بیان ہے۔مثالی شخصیت اور اداکار امیتابھ بچن نے اسکرپٹ کو اپنی آواز سے سجایا ہے۔پورے شو کو ایگزیکٹو کونسل کے ممبران   شری نریپیندر مصرا، چیئرمین، ایگزیکٹو کونسل این ایم ایم ایل ، ڈاکٹر اے سوریہ پرکاش، وائس چیئرمین، ایگزیکٹو کونسل،این ایم ایم ایل ڈاکٹر ونے سہسر بدھے، ممبر، ڈاکٹر سوپن داس گپتا، ممبر، پروفیسر کپل کپور، ممبر، شری سنجیو نندن سہائے، ڈائریکٹر، پی ایم ایس اور دیگر عہدیداران کی وسیع رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے ۔ پروڈکشن کی نگرانی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے چیئرمین شری پرسون جوشی اور ایم جے اکبر نے کی۔

یہ قسط تقریباً 30 منٹ  پر محیط ہے، جس میں آج کے جدید لانچنگ اسٹیشنوں اور خلائی تحقیق کے اسٹیشنوں تک سائیکلوں پر لے جانے والے آلات کے ابتدائی دنوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اسکرپٹ میں ہندوستان کے شاندار خلائی سفر کے تمام اہم سنگ میلوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ شو کو سی ایس ڈائرکٹ نے بنایا ہے۔

بھارت نہ صرف سیٹلائٹ اور راکٹ لانچ کر رہا ہے بلکہ چاند اور مریخ پر بھی کامیابی سے مشن بھیج چکا ہے۔ مختلف ممالک کے لیے مصنوعی سیارہ چھوڑ کر، ہندوستان نے خلائی ٹیکنالوجی میں سب سے ترقی یافتہ ممالک میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

دوسرا شو، جسے پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہے، ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی گمنام خواتین جنگجوؤں کی بہادری کا احاطہ کرے گا۔ توقع ہے کہ یہ فروری 2023 تک تیار ہو جائے گا۔ شو کا وقت، یعنی شام 6.30 بجے کا وقت اتنا طے کیا گیا ہے کہ سنگرہالیہ آنے والاکوئی  بھی شخص رعایتی کومبو ٹکٹ کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

***********

 

ش ح ۔  س ب  ۔ م ش

U. No.990


(Release ID: 1894665) Visitor Counter : 135


Read this release in: Kannada , English , Marathi