وزارت اطلاعات ونشریات
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹول میں اینی میشن کا استعمال کرتے ہوئے لا محدود دنیا کی تخلیق پر پینل مذاکرے کا انعقاد
ملک کی اینی میشن صنعت سے متعلق اجلاس میں ہندوستانی لوک داستانوں کی سحر انگیز کشش کو اُجا گر کیا گیا
Posted On:
28 JAN 2023 4:10PM by PIB Delhi
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹیول کے پہلے دن آج 'اینی میشن کا استعمال کرتے ہوئے لامحدود دنیا کی تخلیق' پر ایک پینل مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ گریفٹی ملٹی میڈیا کے ڈائریکٹر اور سی او او منجل شراف اور ٹونز اینی میشن کے سی ای او جے کمار پربھاکرن نے ہندوستانی اینی میشن کی صنعت میں کام کرنے کے اپنے تجربے اور اس کی ترقی کے لیے اپنے تصورات مشترک کئے۔
منجل شراف نے اپنی ہی تخلیق 'دیپا اور انوپ' کی مقبولیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سامعین اور ناظرین کو ہندوستانی سیاق و سباق کے ساتھ جوڑنا ،اس سیریز کو بنانے کے پیچھے بنیادی محرک تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ، انہوں نے یہ یقینی بنایا کہ سیریز صرف ہندوستانی نمائندگیوں تک محدود نہ رہے ، بلکہ اس میں کچھ امریکی فلیور لیزا گولڈمین کو بھی شامل کیا جائے ۔
جے کمار پربھاکرن نے اینی میشن کے سیاق و سباق کے سماجی پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کا موقع حاصل کیا۔ انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ بچے کس طرح کارٹونوں کے عادی ہوجاتے ہیں اور کارٹون سے پوری طرح لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنیما اور ٹیلی ویژن ثقافتی ایجاد میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔
اس اجلاس میں اس بات پر بھی غو ر وخوض کیا گیا کہ کس طرح ہندوستانی لوک گیت نے دنیا بھر کے سامعین کی توجہ حاصل کی ہے۔ تینالی رمن اور اکبر بیربل جیسے کرداروں نے کئی نسلوں کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ پینلسٹس نے ان چیلنجوں کے بارے میں بھی بات چیت کی، جن کا انہیں اپنے کیریئر کے آغاز کے دوران مقامی سیاق وسباق کو فروغ دینے کے لئے سامنا کرنا پڑا ،کیونکہ سرکردہ عالمی برانڈز اور دسٹی بیوٹرس کے ساتھ شراکت داری کو اقتصادی طور پر ناقابل عمل ثابت کردیا تھا۔
وِسلنگ ووڈس انٹرنیشنل کے نائب صدر، چیتنیا چنچلکر کے زیر انتظام، اس مباحثے میں ہندوستانی اینی میشن صنعت اور اس کے مستقبل کے روڈ میپ کی ترقی کے بارے میں بھی روشنی ڈالی گئی ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-ح ا - ق ر)
U-979
(Release ID: 1894624)
Visitor Counter : 123