وزارت اطلاعات ونشریات
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے فیسٹول میں لامحدودسرحدوں، ثقافتی دریافت اور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے راز پرتبادلہ خیال کیاگیا
سینیمیٹک آرٹ کی سرکردہ شخصیات نے ایس سی او فلم فیسٹول میں سامعین کو موضوع کے تعلق سے معلومات فراہم کیں
Posted On:
28 JAN 2023 8:02PM by PIB Delhi
شنگھائی تعاون تنطیم فلم فیسٹیول میں منعقدآج مختلف سیشنز میں فلمی صنعت کی آزمودہ کارشخصیتوں کی میزبانی کی گئی۔ فلم کی نمائش کے علاوہ، موسیقی سے لے کر اینی میشن اور دانشورانہ املاک کے حقوق تک کے مختلف موضوعات پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔
.
دن کا آغاز گجراتی فلم ‘دی لاسٹ فلم شو’ کی نمائش سے ہوا۔ اسی دن مقابلہ جاتی سیکشن کے تحت قزاخستان کی فلم ( موم آئی ایم الائیو) یعنی ماں میں زندہ ہوں ۔روس کی فلم ‘پوڈے لنکی’ (دی رائٹ) ،چین کی ‘بی فاربزی ’ اورمراٹھی فلم گوداوری کی بھی نمائش کی گئی ۔
اس دن کا پہلا پینل مباحثہ ‘انیمیشن کا استعمال کرتے ہوئے لامحدود دنیا کی تخلیق’ کے موضوع پرمرکوز تھا۔ پینل میں شامل منجل شراف، ڈائرکٹر آف گرافٹی ملٹی میڈیا اور جے کمار پربھاکرن، ٹونز اینیمیشن کے سی ای او نے بھارتی اینی میشن صنعت کے تعلق سے اپنے ذاتی تجربات مشترک کئے۔ پینل میں شامل افراد نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح سنیما اور ٹیلی ویژن ثقافتی دریافت کے عمل اور اس کے سماجی اثرات میں مسلسل سرگرداں ہیں۔
معروف فلم ساز راہول رویل اور رمیش سپی ‘شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں بھارتی سنیما کی بڑھتی ہوئی مقبولیت’ کے موضوع پر مباحثے کے اجلاس میں آزمودہ کار ادا کارہ آشا پاریکھ کے ساتھ شامل ہوئے ۔ پینل میں شامل افراد نے سنیما میں مختلف ثقافتی اثرات کے ساتھ ساتھ بھارتی سنیماکو خوبصورت بنانے میں شامل عوامل پرتبادلہ خیال کیا۔ رمیش سپی نے کہا کہ کرداروں کی سادگی نے سرحدوں کی بندشوں کو ختم کردیا ہے۔ آشا پاریکھ نے موسیقی کو ان رابطوں کی ایک وجہ قرار دیا، جب کہ راہول راویل نے ہندوستانی سنیما کی طرف کشش کو اس کے لازوال دلکشی سے منسوب کیا۔
دن کا اختتام قزاخستانی گلوکار اور موسیقار دیماش کدائبرگن کے ساتھ ‘فائر سائیڈ چیٹ’اجلاس کے عنوان سے بریکنگ بیریئرز کے ساتھ ہوا۔ اسٹارڈم تک اپنے ذاتی سفر کو بیان کرکے سامعین کو حیرت میں ڈالنے کے بعد، قزاخستان کے گلوکاراورموسیقی کار دیماش کڈائبرگن نے کہا کہ موسیقی اپنے آپ میں ایک ایسی زبان ہے جو سرحدوں کی بندشوں سے ماورا ہے۔ اس اجلاس اور دن کا اختتام یکجہتی اور تعاون کے حقیقی جذبے کے ساتھ ہوا ۔اجلاس کے آخرمیں دیماش کدائبرگن نے ہندی فلم ڈسکو ڈانسر کا کامیاب گانا ‘جمی جمی’ گایا۔
***********
(ش ح ۔ ش ر۔ ع آ)
U -974
(Release ID: 1894616)
Visitor Counter : 141