زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

جی-20  بین الاقوامی مالیاتی فن تعمیرکے ورکنگ گروپ کی میٹنگ 30-31 جنوری کو چنڈی گڑھ میں منعقد ہوگی


مرکزی وزیر زراعت جناب تومر اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر جناب  پارس افتتاح کریں گے

Posted On: 29 JAN 2023 8:34PM by PIB Delhi

ہندوستان کی زیر صدارت جی-20کی پہلی بین الاقوامی مالیاتی فن تعمیر کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ 30-31 جنوری 2023 کو چندی گڑھ میں منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ کا افتتاح زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر جناب پشوپتی کمار پارس کریں گے۔ جناب تومر کل سے شروع ہونے والی میٹنگ سے پہلے آج شام چندی گڑھ پہنچے، جہاں پنجاب اور ہریانہ کی ثقافتی پیش کش کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔

Description: C:\Users\admin\Desktop\AGRI, RD & PR\AGRI\29-1.jpg

بین الاقوامی مالیاتی فن تعمیر کا ورکنگ گروپ  جی-20  فائنانس ٹریک کے تحت کام کرنے والے اہم گروپوں میں سے ایک ہے، جو بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس کا مقصد کمزور ممالک کو درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنا بھی ہوگا۔ دو روزہ اجلاس میں جی-20کے رکن ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 100 مندوبین شرکت کریں گے۔ دو روزہ میٹنگ کے دوران وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالیاتی  فن تعمیر کے ورکنگ گروپ کے شریک صدور، فرانس اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر ثالثی کے فرائض انجام دیں گے ۔

اجلاس میں بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کے استحکام اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے طریقوں اور اسے 21ویں صدی کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں غریب اور کمزور ممالک کو زیادہ سے زیادہ امداد دینے کے طریقے تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ 30 جنوری کو جی-20 ورکنگ گروپ کے اجلاس کے موقع پر، 'سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی(CBDCs): مواقع اور چیلنجز' کے عنوان سے ایک جی-20 تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب کا مقصد ملک کے تجربات کا اشتراک اور سی بی ڈی کے وسیع مضمرات کے بارے میں گہری سمجھ پیدا کرنا ہے۔ اس میٹنگ سے پہلے، چندی گڑھ کے شہر میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، جو ہندوستان کی زیر صدارت ہونے والے جی-20 تقریبات میں وسیع پیمانے پر 'لوگوں کی شرکت' اور دلچسپی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

25 جنوری 2023 کو چندی گڑھ میں "سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی: دی انڈین اسٹوری" کے موضوع  پر ایک سیمینار پیش خیمہ کے طور پر  منعقد کیا گیا۔ ان تقریبات کا مقصد 2023 میں جی-20کی ہندوستان کی سربراہی اور اس کے تھیم "واسودھیوا کٹمبکم"  یا "ایک زمین - ایک خاندان - ایک مستقبل"کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

ہندوستان کی زیر صدارت جی-20 کے دوران، یہ ورکنگ گروپ مارچ، جون اور ستمبر میں مزید ملاقاتیں کرے گا تاکہ بھارت کی زیر صدارت طے شدہ ترجیحات پر بات چیت جاری رکھی جا سکے۔ بین الاقوامی مالیاتی آرکیٹیکچر کے  ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں ہونے والی بات چیت سے جی-20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی) کو ہندوستان کے جی-20 فائنانس ٹریک کے تحت متعلقہ ترجیحات پر کلیدی بات چیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ جی-20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ 24-25 فروری 2023 کو بنگلورو میں ہونے والی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

971



(Release ID: 1894569) Visitor Counter : 108


Read this release in: Punjabi , English , Marathi , Telugu