وزارت اطلاعات ونشریات
ایس سی او فلم فیسٹیول میں ’ فلم دیکھنے میں زبان کی آسانی ‘ پر ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ میں ایپ کو پیش کیا گیا جو استعمال کرنے والوں کو کسی بھی زبان میں فلمیں دیکھنے کے قابل بناتی ہے
Posted On:
29 JAN 2023 4:04PM by PIB Delhi
ممبئی / 29 جنوری/ 2023 .
شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں آج ’ فلم دیکھنے میں زبان کی آسانی ‘ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سینےڈبس کے نام سے ایک ایپلیکیشن کی نمائش کی گئی، جس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ سنیما دیکھنے والوں کی پسند کی زبان میں آڈیو فراہم کرکے ان کے تجربے کو بڑھا سکے۔ ڈبس ورک موبائل کے شریک بانی اور ایم ڈی آدتیہ کشیپ نے سیشن کا انعقاد کیا۔
سینےڈبس استعمال کرنے والوں کو علاقائی یا غیر ملکی زبانوں میں فلموں سے لطف اندوز ہونے کے قابل بناتی ہے اس سے قطع نظر کہ تھیٹر میں کس زبان کی فلم کی نمائش ہورہی ہے ۔ اسے گھریلو سبسکرائبرس اپنی ترجیحی زبان میں فلموں اور او ٹی ٹی شوز سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے اور فیملی اور دوستوں کو ایک ساتھ بیٹھنے اور اپنی مطلوبہ زبان میں فلمیں دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔
یہ ایپ ٹائم اسٹیمپ کی شناخت کے لیے چلائی جانے والی اصل آڈیو کو ریکارڈ کرتی ہے اور پھر پلے بیک کے ساتھ ترجیحی زبان کو ہم آہنگ کرتی ہے۔ آدتیہ کشیپ نے ورکشاپ میں حاضرین کے سامنے اس ایپ کے کام کرنے کا کامیابی سے مظاہرہ کیا۔
آدتیہ کشیپ نے کہا کہ سینےڈبس سنیماگھروں میں لوگوں کی آمد بڑھا کر پروڈیوسروں کے لیے فلموں کو کفایتی بنانے میں مددگار ہوگی ۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ آر مادھون کی اداکاری والی ’راکیٹری‘ سینےڈبس پلیٹ فارم پر پہلی فلم تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے لئے انہیں پیرس میں مشن امپاسیبل فلم دیکھنے کے تجربہ سے تحریک ملی ۔ فرانسیسی سنیماگھروں میں انگریزی زبان کی مکمل کمی نے انہیں ایپ پر کام کرنے کی ترغیب دی۔
کمپنی کا مقصد اپنی سبسکرپشن بیس کو مونیٹائز کرنا اور آمدنی کے لیے اشتہارات حاصل کرنا ہے۔ایپ کے بانی آدتیہ کشیپ نے اعلان کیا کہ ایپ پہلے 10 لاکھ سبسکرائبرز کے لیے مفت دستیاب ہوگی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:962)
(Release ID: 1894524)
Visitor Counter : 150