صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند 29 جنوری کو راشٹرپتی بھون کے باغوں کو کھولنے کی تقریب  -  ادیان اتسو 2023 میں شرکت کریں گی


باغات 31 جنوری سے عوام کے لیے کھولے جائیں گے

شائقین ایڈوانس آن لائن بکنگ کے ذریعے سلاٹ ریزرو کرا سکتے ہیں

Posted On: 28 JAN 2023 5:27PM by PIB Delhi

نئی دلی، 28 جنوری، 2023 / صدر جمہوریہ ہند، دروپدی مرمو کل (29 جنوری 2023) کو راشٹرپتی بھون کے باغوں  کو کھولنے کی تقریب - ادیان اتسو 2023 – میں شرکت کریں گی۔

اس مرتبہ  جڑی بوٹیوں کے باغات، بونسائی گارڈن، مرکزی لان، لانگ گارڈن اور سرکلر گارڈن، تقریباً دو ماہ کے لیے کھولے جائیں گے۔ باغات 31 جنوری 2023 سے  عام لوگوں کے لیے کھولے جائیں گے اور 26 مارچ 2023 تک کھلے رہیں گے (ہر پیر  کو دیکھ بھال کے لیے اور 8 مارچ کو ہولی کےلیے بند رہیں گے)۔ 28 مارچ سے 31 مارچ تک، مندرجہ ذیل دنوں میں باغات خصوصی زمروں کے لیے کھولے جائیں گے:

  • 28 مارچ کو کسانوں کے لیے،
  • 29 ،مارچ کو ، معذوری سے متاثرہ افراد کے لیے،
  • 30 مارچ کو دفاعی افواج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے اہلکاروں کے لیے،

اور

  • 31 مارچ کو قبائلی خواتین کے خود امدادی گروپوں سمیت خواتین کے لیے۔

راشٹرپتی بھون کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانے کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ہر گھنٹے کے سلاٹ میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ شائقین  صبح  10 بجے سے شام  4 بجے کے  درمیان چھ گھنٹے کے سلاٹ کے دوران باغوں میں گھوم سکیں گے۔  دوپہر سے پہلے کے دو سلاٹس میں (10 بجے  سے 12 بجے تک)  7500 لوگ ہفتے کے دنوں میں جبکہ ہفتے کے آخری دنوں میں ہر سلاٹ میں 10,000 لوگوں کو باغ میں جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ دوپہر کے بعد کے چار سلاٹس میں (12 بجے سے تا 4 بجے تک) ہفتے کے عام دنوںمیں ہر سلاٹ میں 5000 جبکہ ہفتے کے آخری دنوں میں 7,500 افراد کو گھومنے کی اجازت ہوگی۔

لوگ آن لائن بکنگ کے ذریعے اپنی سلاٹ کافی پہلے بک کرا سکتے ہیں۔ https://rashtrapatisachivalaya.gov.in یا https://rb.nic.in/rbvisit/visit_plan.aspx پر بکنگ کی جا سکتی ہے۔

آن لائن بکنگ کے بغیر بھی لوگ ان باغات میں جا سکتے ہیں۔  التبہ ، انہیں راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 12 کے قریب سہولت کاؤنٹر کے ساتھ ساتھ سیلف سروس کیوسک پر اپنا اندراج کرانا ہوگا۔  بھیڑ سے بچنے اور وقت بچانے کے لیے پیشگی آن لائن سلاٹ بک کروانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

تمام شائقین کے لیے داخلے اور باہر جانے کا راستہ پریسیڈینٹ اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا، جو راشٹرپتی بھون نارتھ ایونیو  کے قریب ہے۔

شائقین  سے گزارش ہے کہ وہ کوئی بھی بریف کیس، کیمرہ، ریڈیو/ ٹرانزسٹر، ڈبے، چھتری، کھانے پینے کی چیزیں وغیرہ باغات کے اندر نہ لے جائیں ۔  وہ موبائل فون، الیکٹرانک کیز ، پرس/ ہینڈ بیگ، پانی کی بوتلیں اور دودھ کی بوتلیں لے جا سکتے ہیں۔  پینے کے پانی، بیت الخلاء، اور ابتدائی طبی امداد/ طبی سہولیات کا انتظام عوامی راستوں پر مختلف مقامات پر کیا جائے گا۔

اس سال کے ادیان اتسو میں، کئی دیگر دلچسپیوں کے علاوہ، شائقین 12 منفرد اقسام کے خصوصی طور پر کاشت کیے گئے ٹیولپس کو دیکھ سکیں گے جو امید ہے کہ اس  مرحلہ میں پوری طرح کھلے ہئے ہوں گے۔ لوگ وزٹ کے دوران کسی خاص پھول، پودے یا درخت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے باغ میں رکھے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کر سکتے ہیں۔

راشٹرپتی بھون میں مختلف قسم کے باغات موجود ہیں ۔ ابتدائی طور پر ان میں مشرقی لان، مرکزی لان، لانگ گارڈن اور سرکلر گارڈن شامل ہیں۔  سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے۔ عبدالکلام اور جناب رام ناتھ کووند کے دورن میں مزید باغوں کو تیار کیا گیا جن کے نام ہربل-1، ہربل-2، ٹیکٹائل گارڈن، بونسائی گارڈن اور آروگیہ ونم شامل ہیں۔ آزادی کے 75 سال کی تقریبات کے دوارن ، ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ میں صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون کے باغوں کا نام ’امرت ادیان‘ رکھا ہے۔

راشٹرپتی بھون کے باغوں کے علاوہ، لوگ ہفتے میں پانچ دن (بدھ سے اتوار تک) راشٹرپتی بھون اور ہفتے میں چھ دن (منگل سے اتوار تک) راشٹرپتی بھون میوزیم بھی جا سکتے ہیں اور ساتھ ہی سرکاری چھٹی کے دن کے علاوہ ہر سنیچر کو، چینج آف گارڈ کی تقریب بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات http://rashtrapatisachivalaya.gov.in/rbtour پر دستیاب ہیں۔

 .................

ش ح ۔ وا ۔ اع

U - 944

 



(Release ID: 1894375) Visitor Counter : 133