الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ایم ای آئی ٹی وائی اسٹارٹ اپ ہب اور میٹا نے  ایکس آر اسٹارٹ اپ پروگرام کے لئے 120 اسٹارٹ اپ اور اختراع کاروں کی چنیدہ فہرست تیار کی


ایکسلیریٹر میں 30 فیصد  سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہندستان بھر کے  ٹیئر 2 اور تین شہروں کے ہیں

گرانڈ چیلنج میں 40 فی صد منتخبہ اختراع کار اور اسٹاٹ ا پ کا تعلق ملک کے ٹیئر 2 اور تین حصوں سے ہے

چنیدہ فہرست میں شامل گروپ کے 20فیصد سے زیادہ اسٹارٹ اپ اور اختراع کار   خواتین کی قیادت /معاون قیادت والے ہیں

Posted On: 27 JAN 2023 1:25PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹکنالوجی   کی وزارت (ایم ای  آئی ٹی وائی) کی ایک پہل  ایم ای  آئی ٹی وائی اسٹارٹ اپ ہب (ایم ایس ایچ) اور میٹا نے آج یہاں ایکس آر اسٹارٹ اپ پروگرام کے لئے  120 اسٹارٹ اپس  اور اختراع کاروں کی  فہرست کا اعلان کیا ہے۔  اعلان کے مطابق ستمبر 2022 میں ہندستان بھر میں ایکسٹینڈڈ ریالٹی  (ایکس آر) ٹکنالوجی  سے متعلق اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کا پتہ لگانے ، ان کی نشوونما  اور انہیں فروغ دینے کے لئے ایم ایس ایچ اور میٹا نے تعاون کیا ہے۔

ایکس آر اسٹارٹ اپس پروگرام میں ملک میں  ابھرتے ہوئے ٹیک ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک ایکسلیریٹر اور گرانٹ چیلنج شامل ہیں، جس کو حال ہی میں نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے  کے قریب شروع کیا گیا تھا۔

ایکسلیریٹر پروگرام میں منتخب کئے گئے اسٹارٹ اپس میں  تیس فیصد سے زیادہ کا تعلق ہندستان کے ٹیئر 2/3 شہروں سے ہے،گرانڈ چیلنج میں منتخب کئے گئے اختراع کاروں  اور اسٹارٹ اپس   میں سے چالیس فی صد کا تعلق ٹیئر2/3 شہروں سے ہے۔ اس کے علاوہ اس گروپ میں 20فیصد سے زائد  خاتون اختراع کار اور اسٹارٹ اپس  شامل ہیں، جن کی بانی /شریک بانی  خواتین ہیں۔

اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے ایم ای  آئی ٹی وائی  اسٹارٹ اپس ہب (ایم ایس ایچ) کے سی ای او جناب جیت وجے نے کہا  ’’ایکس آر جیسی ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم واضح اثر پڑے گا۔  خصوصی طور پر نان میٹرو  شہروں کے ہندستانی اسٹارٹ اپس اور اختراع کار میٹاورس جیسی ٹکنالوجیز اور انٹرنیٹ کے مستقبل کو شکل دینے  کو ایک کلیدی رول ادا کریں گے۔  میٹا کے ساتھ تعاون سے  ایسے اسٹارٹ اپس کی مدد کرنے اور انہیں آگے بڑھانے کے لئے ضروری تحریک ملے گی۔

ایکس آر اسٹارٹ اپ پروگرام کے  آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  میٹا انڈیا کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی جناب  شیو ناتھ ٹھکرال  نے کہا ’’ہندستان  تعلیم ، صحت دیکھ ریکھ، ایگری ٹیک اور سیاحت  کے شعبوں میں ایمرسیو ٹکنالوجیز والی اہم ڈیجیٹل   کایا پلٹ کے دور سے گذر رہا ہے۔  ایک زبردست اسٹارٹ اپ  ایکو سسٹم اور ایک مضبوط ٹیک ٹیلنٹ پول  کے ساتھ  ٹیئر 2 اور3 شہروں کے اسٹارٹ اپس اور اختراع کار ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کو شکل دینے کے لئے تیار ہیں۔ ایم ای آئی ٹی وائی اسٹارٹ اپ ہب  کے ساتھ ایکس آر اسٹارٹ اپ پروگرام  جیسی پہل  ملک  بھر میں ٹیکنالوجی   اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں  کے لئے ایک محرک کا کام کرے گی۔‘‘

ایکسلیریٹر پروگرام کے تحت ایکس آر ٹکنالوجیز میں کام کرنے والے  ابتدائی مرحلے کے  40 اسٹارٹ اپس  کی  20 لاکھ روپے فی  اسٹارٹ اپس کی در سے مدد کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ گرانڈ چیلنج  تعلیم ، آموزش اور ہنر مندی  ، صحت دیکھ ریکھ،گیمنگ اور تفریح  ،ایگریٹیک اور کلائمیٹ ایکشن  اور سیاحت اور پائیداری جیسے شعبوں میں  ابتدائی مرحلے  والے  اختراع کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

آر اینڈ ڈی کے مرحلے سے  کام کاجی مصنوعات اور خدمات تیار کرنے تک آگے بڑھنے  کے لئے اختراع کاروں کو مدد فراہم کرائی جائے گی۔ ابتدا میں 80 اختراع کاروں کو ایک بوٹ کیمپ میں شرکت کرنی ہوگی۔ان میں سے 16 اختراع کاروں کو 20 لاکھ روپے فی کس کی شرح  سے مدد فراہم  کرائی جائے گی اور کم از کم قابل عمل مصنوعات (ایم وی پی)/نمونے تیار کرنے میں ان کی مزید مدد کی جائے گی۔

 ایکسیلریٹر اور گرانٹ چیلنج  دوسرے معاملوں کے ساتھ ساتھ  گاہکوں سے رابطہ کرنے، شراکت داری کے مواقع  تلاش کرنے اور فنڈ حاصل کرنے  کے معاملے میں بھی  اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کی مدد کررہے ہیں۔

یہ پروگرام نافذ کرنے والے شراکت داروں  کی شرکت کے ساتھ  عمل میں لایا جارہا ہے۔ ان میں آئی آئی ٹی دہلی (نارتھ زون) میں فاؤنڈیشن فار انوویشن  اینڈ ٹکنالوجی ٹرانسفر  ، آئی آئی ٹی –ایچ ساؤتھ زون میں سینٹر فار انوویشن اینڈ اینٹر پرینورشپ   ، ایس ایم یو ٹی بی آئی ایسٹ زون میں اٹل انکیوبیشن سینٹر (اے آئی سی) اور  گجرات یونیورسٹی اسٹارٹ اپ اینڈ اینٹرپرینورشپ کونسل  (جی یو ایس ای سی) (ویسٹ زون) شامل ہیں۔

منتخبہ  اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کی فہرست کے لئے یہاں کلک کریں۔

https://www.meitystartuphub.in/wp-content/themes/twenty-twenty-one-child/assets/images/List-of-selected-Startups-in-XR-Program.pdf

ایم ایس ایچ کا تعارف

ایم ای آئی ٹی وائی اسٹارٹ اپ ہب (ایم ایس ایچ) الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کی ایک پہل ہے جس کا مقصد ہندستان بھر میں اسٹارٹ اپس کے لئے نئی فنڈنگ اسکیموں ،کارپوریٹ اسٹارٹ پروگراموں  اور بین الاقوامی توسیع کے پروگراموں   کو دیگرسرگرمیاں شروع کرتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم تیار کرنے  اور اسےمضبوط کرنے  پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ہم 4 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس  جن میں 51 سپورٹیڈ اور 476 رجسٹرڈ  انکیوبیٹر شامل ہیں ، اینٹرپرینیورشپ کے  26 مراکز (سی او ایز ) اپنے نیٹ ورک کے  22 ایکسیلیرٹرز اور 400 سے زیادہ مینٹرز کی میزبانی کرتے ہیں۔

میٹا پلیٹ فارم انک کا تعارف

میٹا ایسی ٹکنالوجیز تیار کرتی ہے جو لوگوں سے جڑنے  معاشروں کا پتہ لگانے اور کاروبار کو آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔ جب 2004 میں فیس بک شروع کی گئی تھی  توا س نے  لوگوں کے آپس میں رابطہ کرنے کے طریقے کو تبدیل کردیا  تھا۔  میسنجر ، انسٹا گرام اور وہاٹس ایپ  جیسے ایپس نے  دنیا بھر  میں کروڑوں لوگوں کو مزید باا ختیا ربنایا ہے۔  اب میٹا سماجی ٹکنالوجی میں آئندہ انقلا ب لانے کے لئے 2ڈی اسکرین سے باہر آگمنٹیڈ  اور ورچوئل ریالٹی   جیسے ایمرسیو تجربات کی جانب بڑھ رہی ہے۔

****

ش  ح۔ ا گ۔ ج

UNO-901



(Release ID: 1894110) Visitor Counter : 142