کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کول انڈیا لمیٹڈ بڑے پیمانے پرتیار شدہ ریت( ایم –سینڈ) کے پروجیکٹ شروع کرے گا


سستے اور اعلیٰ معیار کے ریت کی پیدا وار  پر توجہ

دو ہزار چوبیس تک5تیار شدہ ریت( ایم –سینڈ)کے پلانٹس کو  شروع کرنے کے لئے سی آئی ایل کی سبسڈیز

Posted On: 27 JAN 2023 11:02AM by PIB Delhi

مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشنز) ایکٹ، 1957 (ایم ایم ڈی آر ایکٹ) کے تحت ریت کو ایک’’معمولی معدنیات‘‘کے طور پر درجہ دیا گیا ہے اور معمولی معدنیات پر انتظامی کنٹرول ریاستی حکومتوں کے پاس  ہوتا ہے اور اس کے مطابق، ریاست کے مخصوص قوانین کے ذریعے منضبط کیا جاتا ہے۔ زیادہ مانگ کی وجہ سے  منضبط سپلائی اور مانسون کے دوران ریت کی کان کنی پر مکمل پابندی کی وجہ سے ندی کے ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے لیے دریائی ریت کا متبادل تلاش کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ کانوں کی وزارت کے ذریعہ تیار کردہ ریت کی کانکنی کا فریم ورک (2018)پسے ہوئے چٹان کے فائنس (کروشر ڈسٹ)، کوئلے کی کانوں کے اوور برڈن (او بی) سے ریت کے متبادل وسائل  کے بارے میں تصور کیا  جاتا ہے۔

اوپن کاسٹ کانکنی کے دوران اوپری مٹی اور چٹانوں کو کوئلہ نکالنے کے لیے فضلے کے طور پر ہٹا دیا جاتا ہے اور بکھری ہوئی چٹان (اووربرڈن یا او بی) کو ڈھیروں میں ڈال دیا جاتا ہے۔ زیادہ تر فضلہ اس سطح پر پھینک دیا جاتا ہے، جو کافی زمینی رقبہ پر قابض ہے اور کانکنی کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے وسیع منصوبہ بندی اور کنٹرول کی ضرورت ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)نے کانوں میں ریت کی پیداوار کے لیے زیادہ بوجھ والے چٹانوں کی  پروسیسنگ کے بارے میں  سوچا ہے، جہاں او بی  میٹریل میں حجم کے لحاظ سے تقریباً 60 فیصد سینڈ اسٹون ہوتا ہے، جسے اوور برڈن کو کچلنے اور پروسیسنگ کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔

سی آئی ایل کے او بی سےتیار شدہ ریت(ایم – سینڈ) پہل اس کی او سی  کانوں  میں فضلے کے زیادہ بوجھ کی پروسیسنگ کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ کوئلے کی کانوں کے زیادہ بوجھ سے تیار شدہ ریت (ایم - سینڈ)کے معیشت اور ماحولیاتی پائیداری کے لحاظ سے کئی فوائد ہیں، بشمول:

  • لاگت کے اعتبار سے  کفایتی: قدرتی ریت کے استعمال کے مقابلے میں تیار شدہ ریت(ایم –سینڈ) کا استعمال زیادہ کفایتی ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ کم قیمت پر بڑی مقدار میں تیار کی جا سکتی ہے۔
  • مستقل مزاجی: تیار شدہ ریت(ایم –سینڈ) کی  ایک مستقل دانے دار سائز اور شکل ہو سکتی ہے، جو تعمیراتی پروجیکٹوں کے لیے سود مند ثابت ہو سکتی ہے، جن کے لیے مخصوص قسم کی ریت کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • ماحولیاتی فوائد: تیار شدہ ریت(ایم-سینڈ) کا استعمال قدرتی ریت کی کانکنی کی ضرورت کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے، جس کے منفی ماحولیاتی اثرات ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، کوئلے کی کانوں سے زیادہ بوجھ کو استعمال کرنے سے ایسے مواد کو دوبارہ تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو بصورت دیگر فضلہ تصور کیے جائیں گے۔
  • پانی کا کم استعمال: تیار شدہ ریت(ایم-سینڈ) کا استعمال تعمیراتی منصوبوں کے لیے درکار پانی کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے، کیونکہ اسے استعمال سے پہلے دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
  • بہتر کام کی اہلیت: تیار شدہ ریت(ایم –سینڈ) زیادہ زاویہ دار ہوتی ہے اور اس کی سطح زیادہ کھردری ہوتی ہے، جو اسے تعمیراتی پروجیکٹوں  کے لیے زیادہ قابل عمل بناتی ہے۔
  • او بی   ڈمپ کے  ذریعہ زیر قبضہ زمین کو متبادل مفید مقاصد کے لیے چھوڑا  جا سکتا ہے۔
  • فضلہ کے زیادہ بوجھ سے ریت کی بازیافت فضلہ کی مصنوعات سے بہترین ہے۔
  • تیار شدہ ریت(ایم-سینڈ) کی تجارتی فروخت کوئلہ کمپنیوں کے لیے اضافی آمدنی پیدا کر سکتی ہے۔
  • تجارتی استعمال کے علاوہ، تیار کی جانے والی ریت کو زیر زمین کانوں میں ریت کے ذخیرے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا، جس سے تحفظ میں اضافہ ہو گا۔
  • دریا سے ریت کا کم مقدار میں نکالے جانے سے چینل بیڈ اور کناروں کے کٹاؤ کو کم کرے گا اور پانی کے مسکن کی حفاظت کرے گا۔
  • پانی سے متعلق اعداد وشمار کو برقرار رکھنے میں مدد کریں۔

سی آئی ایل میں ریت کے پلانٹس میں او بی کی حیثیت:

ریت کے پلانٹس  کے لئے موجودہ او بی

کمپنی

پلانٹ کا نام

ریت کی پیداوار کی گنجائش (کم/ ڈے)

ڈبلیو سی ایل

بھانے گاؤں

250

گونڈےگاؤں

2000

ای سی ایل

کجورا ایریا

1000

این سی ایل

املوہری

1000

 

4250

ریت کے پلانٹس  کے مجوزہ او بی

کمپنی کا نام

پلانٹ کانام

ریت کے پیدا وار کی  صلاحیت (مربع میٹر یومیہ)

چالو کرنے کی  متوقع تاریخ

ڈبلیو سی ایل

بلار پور

2000

مئی 2023

درگا پور

1000

مارچ 2024

ایس ای سی ایل

مانک پور

1000

فروری  2024

سی سی ایل

کتھاڑا

500

دسمبر  2023

بی سی سی ایل

برورا ایریا

1000

جولائی  2024

 

5500

 
           

پانچ مجوزہ پلانٹس میں سے،ڈبلیو سی ایل کے بلارپور پلانٹ سے مئی 2023 تک پیداوار شروع ہونے کی امید ہے۔ چار پلانٹس (ڈبلیو سی ایل ، ایس  ای سی ایل، بی سی سی ایل  اور سی سی ایل میں سے ایک) ٹینڈرنگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔

ریت کے  پلانٹس  کے لئے  موجودہ او بی  کی کارکردگی:

کمپنی  (پلانٹس کے نام  )

او بی کا پروسیسز (ایم3)

ریت کی کانکنی  (ایم 3)

مالیہ حاصل کیا گیا

استعمال

ڈبلیو سی ایل

(بانگون اور  گونڈے گاؤں)

4,00,000

2,03,000

11.74 کروڑ  میں

(i)پی  ایم اے وائی کے تحت مکانوں کی تعمیر کے لئے  ناگپور امپروومنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کو فروخت کیا گیا

(ii)  ریت کو جمع کرنے  کے لئے ایم او آئی  ایل کو فروخت کیا گیا

ای سی ایل

(کجورا ایریا- 16 ستمبر  2022  کو  چالو کیا گیا)

10,000

5,000

-

زیر زمین ریت کو جمع کرنے کے لئے استعمال کیا گیا

این سی ایل

(املوہری پروجیکٹ  13 جنوری  2022  کو  چالو کیا گیا)

8,000

4,000

(آزمائش کے دوران)

-

مارکیٹ میں فروخت کے لئے ای- نیلامی عمل آوری کے مرحلے میں

میزان

418000

212000

11.74  کروڑ میں

 

ان سبھی پلانٹس سے ریت کی  متوقع پیدا وار لگ بھگ 60  لاکھ مربع  میٹر  او بی کو  پروسیسز  کے ذریعہ  29  لاکھ ایم 3  سالانہ ہے

گونڈے گاؤں  پلانٹ، ڈبلیو سی ایل

املوہری پلانٹ،  این سی ایل

ریت کی پہل میں او بی میں تیزی لانے کے لیے،سی آئی ایل  نے ماتحت اداروں میں ایسے مزید پلانٹس لگانے کے لیے ایک ماڈل بولی دستاویز تیار کی ہے ،جس میں وسیع تر شرکت کے لیے شرائط و ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے۔ کامیاب بولی دہندہ کو تیار شدہ ریت(ایم-سینڈ) کی فروخت کی قیمت اور فروخت کی اہلیت کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہوگی۔

ریت کی پہل کے لئے  او بی  کے علاوہ، ڈبلیو سی ایل  نے سڑک کی تعمیر، ریلوے کی تشکیل، زمین کی بنیاد لگانے اور دیگر استعمال کے لیے او بی کا 1,42,749 ایم  3 فروخت کیا ہے اور 1.54 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ ایس ای سی ایل نے ریلوے سائڈنگ اور ایف ایم سی پروجیکٹس کے لیے او بی  14,10,000 ایم 3  کا بھی استعمال کیا ہے۔سی آئی ایل  کے دیگر ذیلی ادارے بھی اوبی  کو دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے اسی طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ح ا - ق ر)

U-899


(Release ID: 1894105) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu