وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی پروگرام وندے بھارتم پروگرام آج نئی دہلی میں کرتویہ پاتھ پر قومی یوم جمہوریہ کی تقریبات کا خاص مرکز بنا


یوم جمہوریہ کے موقع پر وزارت ثقافت کی رنگا رنگ جھانکی نے ’خواتین کی طاقت‘ کا تھیم پیش کیا

Posted On: 26 JAN 2023 3:26PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت کا ثقافتی پروگرام، وندے بھارتم پروگرام آج نئی دہلی کے کرتویہ پاتھ پر قومی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں ایک اہم اور پر کشش منظر پیش کیا۔ قومی سطح کے مقابلے سے منتخب 479 فنکاروں نے ’خواتین کی طاقت‘ کے تھیم پر پورے ملک کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ عظیم الشان پریڈ کے دوران، فنکاروں نے اپنی متحرک اور پُرجوش کارکردگی کے ذریعے سامعین کو مسحور کیا اور ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی حقیقی روح میں ہندوستان کے متنوع ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کی نمائش کی۔

وندے بھارتم ایونٹ کے لیے موسیقی راجہ بھوتارینی اور آلوک نند داس گپتا نے ترتیب دی تھی اور اس کمپوزیشن میں ہندوستانی، کرناٹک اور عصری جاز عناصر شامل تھے۔

آج کرتویہ پاتھ پر یوم جمہوریہ کی تقریبات میں وزارت ثقافت کی ایک رنگین جھانکی جس کا عنوان ’شکتی روپن سنستھیتا‘ تھا بھی دکھایا گیا۔ جھانکی دیوی کی ’شکتی‘ کی شکل پر مبنی تھی۔ اس جھانکی کے ذریعے دیوی دیوتاؤں کو منانے والے کئی لوک رقص کو ایک پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

’وندے بھارتم ڈانس فیسٹیول‘ مشترکہ طور پر مرکزی وزارت ثقافت اور وزارت دفاع کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ ایک آل انڈیا ڈانس فیسٹیول ہے، جس کا مقصد رقص کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی رونق کو ظاہر کرنا ، لوگوں میں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ اس کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ملک کے کونے کونے سے فنکاروں نے مقابلہ میں حصہ لیا ہے۔ مقابلہ جو 15 اکتوبر 2022 کو شروع ہوا تھا اس مقابلے کے تین مراحل تھے - ریاستی، زونل اور قومی اور شرکت کے لیے عمر کی مقررہ حد 17 سے 30 سال تھی۔ مقابلے کا عظیم الشان فائنل 19 اور 20 دسمبر 2022 کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا تھا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 884


(Release ID: 1894043) Visitor Counter : 195