قبائیلی امور کی وزارت

وزارت قبائلی امور کی جھانکی  ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں معیاری تعلیم کے توسط سے قبائل کی فلاح وبہبود کی نمائش کرتی ہے

Posted On: 26 JAN 2023 7:51PM by PIB Delhi

 

ہماری قابل فخر قبائلی وراثت کا جشن منانے کے نظریے کے عین مطابق ملک بھر میں درج فہرست قبائل کے بچوں کے لئے قائم ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں معیاری تعلیم کے توسط سے قبائلی فلاح و بہبود کی نمائش کرتے ہوئے وزارت اقلیتی امور کی ایک جھانکی آج قومی یوم جمہوریہ پریڈ میں دکھائی گئی۔

26جنوری 2023کو یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران ملک کی مالامال ثقافتی وراثت ، اقتصادی ترقی اور مضبوط داخلی اور باہری تحفظ کو دکھانے والی 23جھانکیاں کرتویہ پتھ پر نکالی گئیں۔اِن میں 17جھانکیاں ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی تھیں اور مختلف وزارتوں ؍محکموں کی 6جھانکیاں شامل تھیں۔

 

 

یہ سال قبائلی امور کی وزارت کے لئے خاص تھا۔ کیونکہ پہلی بار یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران ایکولیہ ماڈل ریائشی اسکول (ای ایم آر ایس) اسکیم پر جھانکی دکھائی گئی۔انتخابی عمل میں ماہرین کی ایک کمیٹی کے ذریعے مختلف ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی جھانکی سے متعلق تجاویز کی جانچ اور جھانکی کی تھیم ، پیشکش، خوبصورتی وبناوٹ اور تکنیکی عنصر پر ریاستوں کے نمائندوں کے ساتھ کمیٹی کے ممبروں کے ذریعے کئی دور کی بات چیت شامل تھیں۔ای ایم آر ایس اسکیم کے تحت قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے قائم شدہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول یہ یقینی بناتے ہیں کہ قدیم ہندوستان میں گروکلوں کے وقت فطرت کی گود میں جس طرح سے تعلیم مہیا کی جاتی تھی، اسی طرح سے ملک کے دوردراز حصوں میں رہنے والی قبائلی برادریوں تک تمام تر    جدید سہولتوں کے ساتھ معیاری تعلیم پہنچنی چاہئے۔

 

 

جھانکی کے سامنے کے حصے نے ای ایم آر ایس میں قبائلی لڑکے اور لڑکیوں کی یکساں  اندراج کو یقینی بنانے سمیت، لڑکیوں کی تعلیم کی علامت ’’ناری شکتی‘‘پر وزارت کے  زور کو دکھایا گیا۔ اس جھانکی میں قبائلی طلباء کی تعلیم کے توسط سے دنیا کو جیت لینے کی خواہش پر بھی زور دیا گیا ہے۔  ایکلویہ کے کمان اورتیرکی شکل میں ایک قدیم قلم،سیکھنے کی مثال دیتا ہے،جس کی مدد سے ای ایم آر ایس کے قبائلی طلباءاپنے مستقبل کوتشکیل دیتے ہیں اوراپنے خوابوں کوپورا کرتے ہیں۔ عقبی حصے میں علم کے درخت کے پروجیکشن نےای ایم آر ایس اساتذہ سے طلباء تک علم اورحکمت کے پھیلاؤ اورقبائلی ثقافت کواس کےقدرتی منظر نامے میں محفوظ کرنے کے عمل کو دکھایا،جوای ایم آر ایس کے مقاصدمیں سےایک ہے۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 888)



(Release ID: 1894014) Visitor Counter : 91