وزارت خزانہ
مرکزی بجٹ 2023-24 کا آخری مرحلہ حلوہ کی تقریب سے شروع ہوا
Posted On:
26 JAN 2023 3:47PM by PIB Delhi
مرکزی بجٹ 2023-24 کے لیے بجٹ کی تیاری کے عمل کے آخری مرحلے کی نشان دہی کرنے والی حلوہ کی تقریب آج دوپہر نارتھ بلاک میں خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور مرکزی وزرائے مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھگوت کسن راؤ کراد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
بجٹ کی تیاری کے ’’لاک اِن‘‘عمل کے شروع ہونے سے پہلے ہر سال ایک روایتی حلوہ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔
پچھلے دو مرکزی بجٹوں کی طرح، مرکزی بجٹ 2023-24 کو بھی کاغذ کے بغیر (پیپر لیس) پیش کیا جائے گا۔ مرکزی بجٹ 2023-24 یکم فروری 2023 کو پیش کیا جانا ہے۔
آئین کے ذریعے تجویز کردہ تمام 14 یونین بجٹ دستاویزات، جن میں سالانہ مالیاتی بیان (جسے عام طور پر بجٹ کہا جاتا ہے)، ڈیمانڈ فار گرانٹس (ڈی جی)، فنانس بل وغیرہ ’’یونین بجٹ موبائل ایپ‘‘ پر دستیاب ہوں گے، تاکہ ڈیجیٹل سہولت کی آسان ترین شکل کا استعمال کرتے ہوئے ممبران پارلیمنٹ (ایم پی) اور عام لوگ بجٹ دستاویزات تک رسائی حاصل کرسکیں۔ یہ دو لسانی (انگریزی اور ہندی) ہے اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگا۔ ایپ کو یونین بجٹ ویب پورٹل (www.indiabudget.gov.in) سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
بجٹ دستاویزات یکم فروری 2023 کو پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کی تکمیل کے بعد موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گی۔
حلوہ کی تقریب میں، مرکزی وزیر خزانہ کے ساتھ ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن، فنانس سکریٹری اور سکریٹری اخراجات؛ جناب اجے سیٹھ، سکریٹری، اقتصادی امور؛ جناب توہن کانتا پانڈے، سکریٹری، ڈی آئی پی اے ایم؛ جناب سنجے ملہوترا، سکریٹری، ریوینیو؛ ڈاکٹر اننتھا وی ناگیشورن، چیف اکنامک ایڈوائزر؛ جناب نتن گپتا، چیئرمین، سینٹرل بورڈ فار ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)؛ جناب وویک جوہری، چیئرمین، سنٹرل بورڈ فار ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی)؛ اور ایڈیشنل سکریٹری (بجٹ) جناب آشیش وچھانی کے علاوہ بجٹ کی تالیف و تدوین کے عمل میں شامل وزارت خزانہ کے دیگر افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر، وزیر خزانہ نے بجٹ پریس کا بھی دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ متعلقہ حکام کو نیک خواہشات پیش کیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 883
(Release ID: 1893974)
Visitor Counter : 234