وزارت دفاع

وزیر دفاع نے ’ویر گاتھا دوئم ‘ مقابلے کے سُپر 25 ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی


جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 19 لاکھ سے زیادہ بچوں کی شرکت نے ویر گاتھا پروجیکٹ ایک تحریک میں بدل دیا ہے

Posted On: 25 JAN 2023 4:02PM by PIB Delhi

 

یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 25 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ویر گاتھا دوئم کے 25 ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی۔ ویر گاتھا دوئم پروجیکٹ ویر گتھا کا دوسر ایڈیشن ہے جس  کا انعقاد پچھلے سال ویر گاتھا کے پہلے ایڈیشن کی زبردست کامیابی کے پس منظر میں کیا گیا۔ یہ سلسلہ وزارت دفاع اور وزارت تعلیم نے مشترکہ طور پر آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اور مملکتی وزیر دفاع جناب اجے بھٹ کی موجودگی میں ایوراڈ جیتنے والوں کو 10,000 روپے کا نقد انعام، ایک تمغہ اور ایک سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ دفاعی سربراہ جنرل انیل چوہان، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار، فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے، دفاعی سکریٹری گری دھر ارامانے بھی اس موقع پرموجود تھے۔ آرمی پبلک اسکولوں اور کنٹونمنٹ بورڈز کے 100 سے زائد این سی سی کیڈٹوں اور طلباء نے تقریب میں شرکت کی۔ 500 سے زائد اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے غیر روایتی طور پر پروگرام میں حصّہ لیا۔

ایوارڈ جیتنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر دفاع نے ان کی بہادری، جوش اور تخلیقی صلاحیتوں کی ستائش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل نہ صرف خود کو بلکہ معاشرے اور قوم کو بھی ایک نئی اور بہتر سمت فراہم کرے گی۔

نوجوان طالب علموں میں حب الوطنی کے جذبات کی حوصلہ افزائی میں ویر گاتھا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے طلباء میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات اور بہادری کی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی قریب میں حکومت نے کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جو آنے والے وقتوں میں ہمارے بچوں کی ہمہ گیر ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ویر گاتھا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اتنے کم وقت میں اس پروجیکٹ نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے اور اس نے ایک تحریک کا روپ دھار لیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ’’گزشتہ سال 8 لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی، جب کہ اس بار یہ تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بہت کم وقت میں یہ لاکھوں بچوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ تحریک اسی طرح وجود میں آتی ہے‘‘۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ کروڑوں بچے بالواسطہ طور پر اس پروجیکٹ سے وابستہ ہیں اور اس پروجیکٹ کا ایک مقصد یہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے بچوں کے ساتھ وابستہ ہونا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہی قوم کی تعمیر کا عمل ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’ارتباط کسی بھی تعمیر کے لیے خواہ وہ کوئی عمارت ہو، معاشرہ، تنظیم، یا کوئی قوم کی ہو، اولین ضرورت ہے۔ انضمام کے عمل کے بغیر کچھ بھی تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ پراجیکٹ ملک بھر کے بچوں کو ہندوستان کی دیرینہ وراثت سے جوڑ رہا ہے اور ان کی شخصیت کی تعمیر کر رہا ہے۔ ہم بچوں کی شخصیت کو جتنا بہتر بنائیں گے، قوم کی تعمیر اتنی ہی بہتر اور مضبوط ہوگی‘‘۔

روزمرہ کی زندگی میں بہادری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ’’جب میں بہادری اور ہمت کے بارے میں بات کرتا ہوں تو میرا مطلب صرف میدان جنگ میں بہادری اور ہمت سے نہیں ہوتا ہے۔ یہ روزمرہ کی زندگی میں بالکل ضروری ہیں۔ صرف تیر اور تلوار کا استعمال ہمت کا مظاہرہ نہیں ہے۔ اگر کہیں کچھ غلط ہو تو اس کے خلاف آواز اٹھانا بھی بڑی بہادری اور حوصلے کا کام ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی، چندر شیکھر آزاد، کھودی رام بوس، اشفاق اللہ خان جیسی عظیم ہستیاں زندگی بھر سچ بولتی رہیں، چاہے انہیں اس کی کتنی ہی قیمت چکانی پڑی۔

وزیر دفاع نے یہ بھی مشورہ دیا کہ ریاستی اور ضلعی سطح پر بھی اس طرح کی مبارکباد کا اہتمام کیا جانا چاہئے تاکہ اس پروجیکٹ کی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی ہو سکے۔

ویر گاتھا پراجیکٹ کا تصور کرنے پر وزارت دفاع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ دونوں وزارتوں کی مشترکہ کوششیں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں اور اس نے ملک بھر میں تمام عمر کے گروپوں کے طلباء میں بے پناہ دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ویر گاتھا پروجیکٹ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مقاصد اور خواہشات سے قطعی ہم آہنگ پروجیکٹ ہے اور خود وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنچ پران کے ذریعے اس بات پر دوبارہ زور دیا ہے کہ اپنی تاریخ اور ثقافت پر فخر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہماری تاریخ کی نصابی کتابوں میں بہادری کے کارناموں کو اجاگر کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جہاں کئی خطوں کے بہادر سورماوں کو جنہوں نے مادر وطن کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کیں، بڑی حد تک نظر انداز کیا گیا ہے اور فراموش کیا گیا ہے‘‘۔

جناب دھرمیندر پردھان نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکول کے نصاب میں بہادری کے ایوارڈ یافتگان کی کہانیوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ صوبیدار میجر سنجے کمار نے کرگل جنگ کی اپنی حقیقی زندگی کی کہانی بیان کی جہاں انہوں نے تمام مشکلات پر قابو پا کر ہندوستان کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بہادر سپاہیوں سے تحریک لیں جو ذاتی حفاظت کی پرواہ کیے بغیر مادرِ وطن کی بے غرض خدمت کرتے ہیں۔

*****

U.No:845

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1893833) Visitor Counter : 89


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi