وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت 26 سے 31 جنوری 2023 تک لال قلعہ کے سبزہ زار میں چھ روزہ میگا ایونٹ ’’بھارت پرو ‘‘ کا انعقاد کرے گی
پروگرام کے مقام پریوم جمہوریہ پریڈ کی کچھ بہترین جھانکیاں پیش کی جائیں گی
Posted On:
25 JAN 2023 1:02PM by PIB Delhi
اہم خصوصیات:
علاقائی ثقافتی مراکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ثقافتی دستوں کے ذریعہ ثقافتی مظاہرہ، آل انڈیا فوڈ کورٹ اور 65 دستکاری کے اسٹالوں کے ساتھ آل انڈیا کرافٹس بازار اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
حکومت ہند کے ذریعہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 26 سے 31 جنوری 2023 تک دہلی کے لال قلعہ کے سبزہ زار اور گیان پتھ پر چھ روزہ میگا ایونٹ ’’ بھارت پرو‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس انعقاد کے لئے سیاحت کی وزارت کو نوڈل وزارت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جس میں انعقاد کی جگہ پر یوم جمہوریہ کی بہترین پریڈ جھانکی کا مظاہرہ ، علاقائی ثقافتی مراکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ثقافتی دستے ، پین انڈیا فورٹ کورٹ اور پین – انڈین کرافٹ بازار جس میں 65 دستکاری اسٹال شامل ہیں ،توجہ کا مرکز ہوں گے۔ اس پروگرام کا افتتاح 26 جنوری 2023 کو شام 5:30 بجے ہوگااور 26 جنوری 2023 کو شام 5:30 سے رات 10:00 بجے تک اور 27 سے 31 جنوری 2023 تک دوپہر 12:00 سے رات 10:00 بجے تک لوگوں کے لئے کھلا رہے گا ۔اس انعقاد سے سبھی دنوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔
اس سے قبل 2016، 2017، 2018، 2019 اور 2020 (اور سال 2021 میں ورچوئل) میں لال قلعہ کے سامنے سبزہ زار اور گیان پتھ پر بھارت پرو کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ لال قلعہ کے سامنے سبزہ زار اور گیان پاتھ پر دو سال کے قفے کے بعد فزیکل ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں فوڈ فیسٹیول، دستکاری میلہ، لوک اور قبائلی رقص کا مظاہرہ ، ثقافتی دستوں کے ذریعہ فن کا مظاہرہ ، یوم جمہوریہ کی جھانکی کی نمائش ، لال قلعہ کی روشنیوں زیبائش وغیرہ شامل ہوں گی۔ اس تقریب کے دوران دیکھو اپنا دیش، ایک بھارت شریشٹھ بھارت، جی 20 اور مشن لائف کے لئے برانڈنگ اور پروموشنز بھی شامل ہوں گی۔
چھ روزہ پروگرام میں مندرجہ ذیل اہم حصہ ہوں گے:
علاقائی کھانوں کی نمائش اور فروخت
• فوڈ کورٹ
• ریاستی حکومت کے ذریعہ اسٹال۔
• آئی ایچ ایم کے ذریعہ اسٹال
• فوڈ وینڈر کے ذریعہ اسٹال
• فوڈ نمائش (موٹے اناج کے سال پر مرکوز)
دستکاری اور ہینڈلوم
• ترقیاتی کمشنر، ہینڈلوم کے ذریعہ اسٹال
• ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اسٹال
• کے وی آئی سی ، ٹرائی فیڈ کےذریعہ اسٹال
ثقافت اور وراثت
علاقائی ثقافتی مرکز (وزارت ثقافت) کے ذریعہ رقص کا مظاہرہ
• ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ فن کا مظاہرہ
• خصوصی پرفارمنسز
•جھانکی کی نمائش
مرکزی حکومت کی وزارتوں اور تنظیموں کی حصولیابیاں اور اہم پروگرام
ایکٹیوٹی زون
• نکڑ ناٹک
• کوئز
• پینٹنگ مقابلے
• ٹورازم یووا کلب، اسکول/کالج کی شراکت داری
•تجرباتی زون
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 837)
(Release ID: 1893770)
Visitor Counter : 130