نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی

Posted On: 25 JAN 2023 2:22PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پیغام کا متن درج ذیل ہے:

”میں 74ویں یوم جمہوریہ کے پر مسرت موقع پر اپنے تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

یوم جمہوریہ ہمارے آئین میں درج صدیوں پرانی تہذیبی اقدار پر ہمارے ایمان کی تصدیق کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ تمام نامور مجاہدین آزادی ، عظیم مفکرین اور گمنام ہیروز کی خدمات کو یاد کرنے کا بھی ایک اہم موقع ہے جن کی قربانیوں نے ہماری جمہوریہ کی بنیاد رکھی ہے۔

اس موقع پر، آئیے ہم اپنی کامیابیوں کا جشن منائیں اور نئے جوش کے ساتھ قوم کی تعمیر کی کوششوں کے لیے خود کو وقف کریں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 840



(Release ID: 1893753) Visitor Counter : 143