وزارتِ تعلیم

‘پریکشا پہ چرچا’ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ایک منفرد اور مقبول پہل ہے ،جس نے طلباء کے خود اعتمادی کو بڑھایا ہے، انہیں تناؤ پر قابو پانے اور صحت مند اور تندرست رہنے میں مدد کی ہے: جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 24 JAN 2023 6:35PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آنے والے مقبول پروگرام ‘پریکشا پہ چرچا 2023 ’سے پہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

MKS_4072.JPG

‘پریکشا پہ چرچا’ کا  تصور  وزیر اعظم نے پیش کیا ہے ،جس میں طلباء، والدین، اساتذہ ان کے ساتھ زندگی اور امتحانات سے متعلق مختلف موضوعات پر بات چیت کرتے ہیں۔ پریکشا پہ چرچا کا اس سال ایڈیشن 27 جنوری 2023 کو صبح 11 بجے تالکٹورہ انڈور اسٹیڈیم، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام دور درشن اور دیگر بڑے ٹی وی چینلوں  پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

میڈیا سے خطاب  کرتے  ہوئے، جناب پردھان نے امتحانات کے دباؤ کو شکست دینے، پریکشا پہ چرچا کو ایک عوامی تحریک کے طور پر مضبوط کرنے اور اس سال طلبہ کی شرکت میں زبردست اضافہ میں مدد کرنے میں پریکشا پرچارچہ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اس  منفرد اور مقبول پہل نے طلباء کے خود اعتمادی میں اضافہ کیا ہے، تناؤ پر قابو پانے اور صحت مند اور تندرست رہنے میں ان کی مدد کی ہے۔ تقریباً 2400 طلباء تالکٹورا اسٹیڈیم میں وزیر اعظم کی حکمت سے متعلق زندگی  سے پُرالفاظ سے مستفید ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی، کروڑوں طلباء اپنے متعلقہ اسکولوں سے پروگرام کو لائیو دیکھیں گے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اس سال تقریباً 38.80 لاکھ رجسٹریشن ہوئے ہیں، جن میں سے 16 لاکھ سے زیادہ ریاستی بورڈوں   سے ہیں۔ یہ پی پی سی 2022 کے دوران ہونے والی رجسٹریشنز (15.73 لاکھ) سے دو گنا زیادہ ہے۔ رجسٹریشن 155 ممالک سے درج کئے گئے ہیں ۔ وزیر موصوف  نے یہ بھی بتایا کہ تقریباً 20 لاکھ سوالات موصول ہوئے ہیں اور این سی ای آر ٹی نے خاندانی دباؤ، تناؤ کا انتظام، غیر منصفانہ طریقوں سے بچاؤ، صحت مند اور تندرست رہنے کے طریقے، کیریئر کا انتخاب وغیرہ سے لے کر مختلف موضوعات پر سوالات کو منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلا اُتسو مقابلے کے تقریباً 80 فاتحین اور ملک بھر سے 102 طلباء اور اساتذہ بھی 27 جنوری 2023 کو بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ حصہ لینے والے طلباء کو قومی اہمیت کے مقامات جیسے راج گھاٹ، سدیو اٹل، وزیر اعظم کے عجائب گھر، کرتویہ پتھ وغیرہ پر لے جایا جائے گا، تاکہ انہیں ہماری مالا مال وراثت سے واقف کرایا جا سکے۔ جناب دھرمیندر پردھان نے انکشاف کیا کہ کلا اتسو کے فاتحین اور ریاستوں کے طلباء اور اساتذہ بھی 26 جنوری 2023 کو یوم  جمہوریہ کا اور 29 جنوری 2023 کو بیٹنگ ریٹریٹ کا مشاہدہ کریں گے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نے 2018 میں 'ایگزام واریئرس' نامی کتاب کی تصنیف کی تھی۔ اس کتاب کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھتے ہوئے، اب یہ 11 ہندوستانی زبانوں یعنی آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اوڑیا، پنجابی، تامل، تیلگو اور اردو میں شائع ہو رہی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہندی اور انگریزی کے نظر ثانی شدہ ایڈیشن بھی شائع ہو چکے ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر 23 جنوری کو ملک بھر کے 500 اضلاع میں پی پی سی -  2023  کے پیش خیمہ کے طور پر ایک پینٹنگ مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد،کے وی، این وی،  ریاستی بورڈوں  اور سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں کے تقریباً 50000 طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا۔  پینٹنگز کا موضوع  وہ منتر ہیں، جو وزیر اعظم نے ' ایگزام واریئرس' کتاب میں ذکر کئے  ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-818



(Release ID: 1893464) Visitor Counter : 174