الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

کل نئی دہلی میں پہلی انڈیا اسٹیک ڈیولپر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا


حکومت کی کوششیں ملک کے اندر انڈیا اسٹیک کو اپنانے اور پوری دنیا میں اس کے پھیلاؤ کو وسیع کرنے کی ہیں: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر

حکومت، صنعت، اسٹارٹ اپ/ یونیکارن، اکیڈمیا کے ڈیجیٹل رہنما انڈیا اسٹیک کو اعلیٰ رفتار دینے اور اسے عالمی بنانے کے لیے کوشاں ہیں

جی20 ممالک اور جی20 سیکرٹریٹ کے مندوبین کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے

Posted On: 24 JAN 2023 5:06PM by PIB Delhi

پہلی انڈیا اسٹیک ڈیولپر کانفرنس کل یہاں منعقد کی جائے گی جو دنیا بھر میں ہندوستان کی ڈیجیٹل اشیا کو وسیع پیمانے پر اپنانے کو یقینی بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر بات کرے گی۔

اس میں صنعت، حکومت، اسٹارٹ اپس اور یونیکارن اور اکیڈمی کے 100 سے زیادہ ڈیجیٹل رہنما شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں جی 20 ممالک اور جی 20 سیکرٹریٹ کے مندوبین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

کانفرنس کے بارے میں صحافیوں کو بتاتے ہوئے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ یہ صنعت اور ڈیولپر برادری کو ایک مضبوط اسٹارٹ اپس اور ملک کے اندر اختراعی ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور ہندوستان کی اسٹیک مصنوعات کو دوسرے ممالک میں بھی لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا اسٹیک ڈیجیٹل حلوں کا ایک ملٹی لیئر کلسٹر ہے جس میں آدھار، یو پی آئی، ڈیجی لاکر، Co-Win، GeM، GSTN شامل ہیں جنہوں نے ہندوستان میں ڈیجیٹل تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ”کووڈ کے بعد، ہندوستان آبادی کے پیمانے پر ترقی اور حکمرانی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک ممتاز ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ اب ہماری توجہ ملک کے اندر اپنی ڈیجیٹل اشیا کے پھیلاؤ کو وسیع کرنے اور باہر ان کے اختیار کو وسیع کرنے پر مرکوز ہے۔“

ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہا، ”ہم واسودھیو کٹمبکم (دنیا ایک ہے) کے اصول پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ ممالک جو ہندوستان کی قیادت پر عمل کرنے کے خواہشمند ہیں وہ اپنی ضروریات کے مطابق انڈیا اسٹیک کو اپنا سکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اگلے ماہ ابو ظہبی میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2023 میں انڈیا اسٹیک فوکس ایریاز میں سے ایک ہوگا۔

***

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 796



(Release ID: 1893396) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Malayalam