سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے مدھیہ پردیش کے اورچھا میں 6800 کروڑ روپئے کی مالیت کے 550 کلومیٹر کی لمبائی والے 18 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Posted On: 23 JAN 2023 6:17PM by PIB Delhi

سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور مدھیہ پردیش کے دیگر وزراء اور ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے،  افسران  اور دیگر معزز شخصیات  کی موجودگی میں مدھیہ پردیش کے اورچھا میں 6800 کروڑ روپئے مالیت کے  550 کلومیٹر  کی لمبائی والے  18  قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ بیتوا پر پل کی تعمیر  کی  مقامی لوگوں کی دو  دہائی پرانی مانگ  پوری ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 665 میٹر لمبے اس پل کی تعمیر 25 کروڑ روپئے کی لاگت سے کی گئی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 لین کے  پیوڈ شولڈر برج اور فٹ پاتھ کی تعمیر  کے ساتھ اورچھا،  جھانسی، ٹیکم گڑھ کی کنکٹیوٹی میں بہتری آئے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KM3D.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ پوئی، اورچھا، ہرپال پور، کیتھی پڑھریہ کلا، پٹنہ تمولی، جسو، ناگوڑ اور ساگر لنک روڈ بائی پاس کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ ساگر گرین فیلڈ لنک روٹ سے  بھوپال سے کانپور کی دوری  میں موہری سے سمائی گھاٹ اور چوک ہوتے ہوئے  ایم پی/یوپی تک 21 کلومیٹر کی کمی  آ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سرحد تک 4 لین  کی توسیع  سے سفر کے وقت میں کافی کمی آجائے گی۔  انہوں نے کہا کہ ساگر شہر، چھتر پور شہر اور گڑھا کوٹہ میں فلائی اوور کی تعمیر سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے سیاحتی مقامات - اورچھا، کھجراہو، پنا، چترکوٹ، ٹیکم گڑھ، سانچی تک پہنچنے کے لئے کنکٹیوٹی  آسان ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال- کانپور اقتصادی راہداری کی تعمیر سے سیمنٹ اور معدنیات  کی نقل و حمل آسان ہو جائے گی اور لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ اس راہداری کی تعمیر کے ساتھ  بھوپال سے کانپور، لکھنؤ، پریاگ راج، وارانسی  کا  رابطہ بہتر ہوجائےگا۔ ٹیکم گڑھ سے اورچھا تک پیوڈ شولڈر کے ساتھ  2 لین سڑک کی تعمیر سے آمدورفت محفوظ ہوجائے گی۔

اس پروگرام  میں جناب گڈکری نے 2000 کروڑ روپے کی لاگت سے بمیٹھا سے ستنا تک 105 کلومیٹر طویل  4 لین کی گرین فیلڈ سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ اس  سڑک کی تعمیر  کے ساتھ ٹیکم گڑھ، پنا، چھتر پور، کھجراہو، باندھو گڑھ نیشنل پارک کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 756)



(Release ID: 1893145) Visitor Counter : 110