حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

حکومت ہند کے اعلیٰ سائنسی مشیر کے دفتر کے زیر اہتمام جی -20 چیف سائنس ایڈوائزر راؤنڈ ٹیبل (جی 20- سی ایس اے آر) پرپلاننگ میٹنگ

Posted On: 23 JAN 2023 3:44PM by PIB Delhi

جی-20 چیف سائنس ایڈوائزر راؤنڈٹیبل (جی 20- سی ایس اے آر) کی پلاننگ میٹنگ جمعے کے روز، 20 جنوری 2023 کو آن لائن طریقے سے منعقد ہوئی جس میں ایجنڈا موضوعات پر اور اعلیٰ سطح کی مجوزہ راؤنڈ ٹیبل  میٹنگوں کے لئے پلاننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلیٰ سائنسی مشیر حکومت ہند کے دفتر میں سائنٹفک سکریٹری ڈاکٹر (محترمہ) پروندر مینی نے میٹنگ کی صدارت کی ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل ، کینڈا، چین، یوروپی یونین، فرانس، جرمنی ، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، کوریا، میسور، نیدر لینڈ۔ (مدعوئین ممالک) ، روس، سعودی عرب ، جنوبی افریقہ، ترکی ، برطانیہ ، امریکہ کی نمائندگی کرنے والے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی اور اس اقدام کے لئے باہمی مفاد کے معاملات پر اپنی رائے اور صلاح دی۔

ون ہیلتھ، سائنسی علوم تک آزادانہ رسائی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور سائنٹفک ڈاٹا شیرنگ کے معاملات جو کہ جی -20 سی ایس اے آر کے لئے منتخب موضوعات میں شامل ہیں، ان پر میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی 20- سی ایس اے آر حکومتوں کے مابین کا اقدام ہے جس کا تصور ہندوستان کی جی -20 کی سربراہی کے دوران پیش کیا گیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ جی -20 ممالک کے اعلیٰ سائنسی مشیروں اور ان کے ہم منصب افسران کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے ان میں مدعوئین ممالک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ مل کر عالمی سطح کے اہم سائنس وٹیکنالوجی معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور اشتراک کا لائحہ عمل تیار کریں۔

(ارجنٹینا، برازیل ، کینڈا، میکسکو اور امریکہ کے نمائندے)

یہ جی 20- سی ایس اے راؤنڈٹیبل میٹنگیں سائنسی تحقیق ، ٹیکنالوجی کی تیاری اور استعمال سے متعلق معاملات اور طویل عرصے سے التواء میں پڑے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے اور اور ان کے حل تلاش کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوں گیں ، جی 20- سی ایس اے آر اقدام وسیع تر جی 20 فریم ورک کے اندر دیگر ورکنگ گروپس اور پروگراموں کو مکمل کرنے کا کام کرے گا۔

(پوری یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈ، روس، سعودی  عرب، جنوبی افریقہ ، ترکی اور برطانیہ کے نمائندے)

جی -20 اعلیٰ سائنسی مشیروں کے  راؤنڈٹیبل منعقد کراکے ہم ایک مؤثر ادارہ جاتی بندوبست حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں جہاں سائنس وٹیکنالوجی معاملات زیر بحث لائے جاسکیں اور یہ عالمی سائنس صلاح کار میکنزم بن کر ابھرے اور اگر تمام معاملوں کو نہیں تو ان میں سے کچھ عالمی مسائل کا حل پیش کرسکے۔ پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر ، حکومت ہند کے دفتر میں سائنٹفک سکریٹری ڈاکٹر پروندر مینی نے میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔

(آسٹریلیا ، چین، انڈونیشیا، جاپان اور کوریا کے نمائندے )

ہندوستان کی جی-20 سربراہی کے دوران جی 20- سی ایس اے آر کی دو اعلیٰ سطح کی میٹنگیں ہوں گی۔ پہلی میٹنگ 26 سے 28 مارچ 2023 کے دوران حیدرآباد میں اور دوسری میٹنگ 27 سے 29 اگست 2023 کے دوران بنگلورو میں ہوگی۔

****

 

U.No:748

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1893062) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu