زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے بنگلورو میں موٹے اناج  اور نامیاتی مصنوعات کے بین الاقوامی تجارتی میلے کا دورہ کیا


وزیراعظم چھوٹے کسانوں کے تئیں بہت حساس ہیں - جناب تومر

کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے موٹے اناج کی پیداوار، کھپت اور برآمد میں اضافہ

Posted On: 22 JAN 2023 7:52PM by PIB Delhi

نئی دلی، 22 جنوری، 2023 / مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کے چھوٹے کسانوں کے تئیں بہت حساس ہیں۔ جناب مودی نے دوراندیشی کے ساتھ موٹے اناج  کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جہاں اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق 72 ممالک کی حمایت سے حکومت ہند کی تجویز کو قبول کر لیا گیا، اب سال 2023 میں بھارت کی قیادت کا سال منایا جا رہا ہے، جس میں موٹے اناج  کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس ہوگی۔ اس کے پیچھے حکومت کا بنیادی مقصد موٹے اناج کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت، موٹے اناج کی ڈبہ بندی اور برآمدات کو بڑھانا ہے جس سے ملک کے کسانوں کو بالآخر مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NJ3X.jpg

مرکزی وزیر جناب تومر آج بنگلورو میں موٹے اناج  اور نامیاتی مصنوعات سے متعلق بین الاقوامی تجارتی میلے کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔  جناب تومر نے کہا کہ موٹے اناج  کی فصل کم پانی سے اگائی جا سکتی ہے۔ موٹے اناج  کاشتکاروں کی آمدنی بڑھانے میں بھی مدد کی جا سکتی ہے۔  ملک میں موٹے اناج کی پیداوار اور کھپت میں اضافے سے اس کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا جس سے بڑی تعداد میں کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے موٹے اناج کی پیداوار اور کھپت کو بڑھانے کے لیے کرناٹک سرکار کی کوششوں کی تعریف کی انہوں نے  201 کروڑ روپے کے اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کو سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا ایک قدم قرار دیا۔ انہوں نے ریاست کے کسانوں کو فراہم کی گئی مراعات کی بھی تعریف کی۔

جناب تومر نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم اسکیمیں چلا رہی ہیں جن میں ان کی آمدنی میں اضافہ بھی شامل ہے۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) کے ذریعے کسانوں کو 6000 روپے سالانہ انکم سپورٹ کے طور پر دی جا رہی ہے۔  اس کے علاوہ کرناٹک میں ہر کسان کو 4000 روپے کی اضافی سالانہ آمدنی کی امداد دی جا رہی ہے۔ چھوٹے کسانوں میں اکثر کسانوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے، وزیر اعظم جناب مودی نے ملک میں کسانوں کی پیداوار کی 10,000 نئی تنظیموں (ایف پی اوز) کے قیام کی قیادت کی ہے، جس پر حکومت ہند 6,865 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے ساتھ ساتھ کرناٹک میں نئے ایف پی او کی تشکیل میں پرجوش تعاون کو سراہا۔  جناب تومر نے کہا کہ مرکز نے زراعت کو بہتر بنانے اور کسان کو خوشحال بنانے کے لیے کئی پروگرام شروع کیے ہیں۔

اس موقع پر جناب تومر نے مختلف زمروں میں ایوارڈز دیئے۔ کیمیکل اور فرٹیلائزر اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا کے علاوہ، اتر پردیش کے وزیر زراعت جناب سوریہ پرتاپ سنگھ شاہی اور ریاست کے باغبانی کے وزیر جناب دنیش پرتاپ سنگھ، کرناٹک کے وزیر زراعت جناب بی سی۔ پاٹل بھی تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OKZY.jpg

 

.................

 

ش ح ۔ ا س ۔ ت ح

U - 739



(Release ID: 1892903) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada