بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ای سی آئی، ’الیکشن انٹیگریٹی‘ کے گروپ کی قیادت کے طور پر’ٹیکنالوجی کا استعمال اور الیکشن انٹیگریٹی ‘ کے موضوع پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

Posted On: 22 JAN 2023 5:31PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) 23-24 جنوری، 2023 کو نئی دہلی میں ’ٹیکنالوجی کا استعمال اور الیکشن انٹیگریٹی‘ کے موضوع پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا، ورچول طریقے پر دسمبر 2021 میں منعقدہ ’جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس‘ کے تناظر میں الیکشن انٹیگریٹی سے متعلق گروپ کی قیادت کرے گا۔ کوہورٹ کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد 31 اکتوبر سے 01 نومبر، 2022 کے درمیان نئی دہلی میں ’الیکشن مینجمنٹ باڈیز کا کردار، فریم ورک اور صلاحیت‘ کے موضوع پر کیا گیا تھا، جس میں 11 ممالک کے الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بی) کے تقریباً 50 نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015GG1.jpg

دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار کریں گے۔ اختتامی اجلاس کی صدارت الیکشن کمشنر آف انڈیا جناب انوپ چندر پانڈے کریں گے۔ ہندوستان کے الیکشن کمشنر جناب ارون گوئل پہلے تکنیکی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ای سی آئی نے ’انتخابی سالمیت‘ (الیکشن انٹیگریٹی) پر کوہورٹ کی قیادت کے طور پر، ایک باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر اختیار کیا اور یونان، ماریشس اور آئی ایف ای ایس کو کوہورٹ کی مشترکہ طور پر قیادت کرنے کی دعوت دی۔ ای سی آئی نے دنیا بھر میں انتخابات کا انعقاد کرنے والے ای ایم بی اور حکومتی ہم منصبوں کے علاوہ بین الاقوامی فاؤنڈیشن برائے انتخابی نظام اور بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کو مدعو کیا ہے۔

انگولا، ارجنٹینا، آرمینیا، آسٹریلیا، چلی، کروشیا، ڈومینکا، فیجی، جارجیا، انڈونیشیا، کریباتی، ماریشس، نیپال، پیراگوئے، پیرو، فلپائن اور سورینام سمیت 17 ممالک/ ای ایم بی کے لگ بھگ 43 شرکاء اور بین الاقوامی تنظیموں یعنی آئی ایف ای ایس، انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے کے  06 شرکاء  کی شمولیت متوقع ہے۔ نئی دہلی میں واقع متعدد غیر ملکی مشنوں کے نمائندوں کی بھی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔

پس منظر:

’جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس‘، امریکی صدر کی ایک پہل تھی اور دسمبر 2021 میں اس کی میزبانی کی گئی تھی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نے 9 دسمبر 2021 کو لیڈرز کے مکمل اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ اس سربراہی اجلاس کے بعد، واقعات اور جمہوریت سے متعلق موضوعات پر مکالمے کے ساتھ ’’عمل کا سال‘‘ تجویز کیا گیا تھا۔ سربراہی اجلاس نے دو پلیٹ فارمز بھی تیار کیے – ’فوکل گروپس‘ اور ’ڈیموکریسی کوہورٹس‘ تاکہ عمل کے سال میں شرکت کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ جمہوریت سے متعلق دوسرا سربراہی اجلاس 29-30 مارچ 2023 کو منعقد ہونا ہے اور اس کی میزبانی کوسٹا ریکا، کوریا، نیدرلینڈز، زامبیا اور امریکہ کی حکومتیں مشترکہ طور پر کر رہی ہیں۔

’جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس‘ عمل کا سال کے حصے کے طور پر، ہندوستان ای سی آئی کے ذریعے، اپنے علم، تکنیکی مہارت اور تجربات کو دنیا کی دیگر جمہوریتوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے ’ڈیموکریسی کوہورٹ آن الیکشن انٹیگریٹی‘ کی قیادت کر رہا ہے۔ ای سی آئی نے اپنی قیادت کے طور پر، دنیا بھر میں الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بی) کو تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام بھی فراہم کرنے اور دیگر ای ایم بی کی ضروریات کے مطابق تکنیکی مشاورت بھی فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 735


(Release ID: 1892873) Visitor Counter : 182