وزارتِ تعلیم

’پراکرم دیوس‘پر 500کیندریہ وِدیالیوں میں ملک گیر سطح پر مصوری کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا

Posted On: 22 JAN 2023 3:15PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر 23جنوری 2023 کو ’پراکرم دیوس‘ کی شکل میں منایا جارہا ہے، جس سے طلباء کو عظیم رہنما کی زندگی سے متحرک کیا جاسکے اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا جاسکے۔
  • مقابلے کا بنیادی موضوع ’ایگزام ویریئر‘بننے کے بارے میں ہے، جو وزیر اعظم کے ذریعے تحریر شدہ کتاب پر مبنی ہے۔
  • اس میں کل 50ہزار طلباء کے حصہ لینے کی امید ہے۔

 

طلباء کے درمیان امتحان کے تناؤ سے نمٹنے کے لئے ایک انوکھی پہل پریکشا پہ چرچا 2023 کے لئے 23جنوری 2023 کو ملک بھر کے 500 مختلف کیندریہ وِدیالیوں (کے وی)میں ایک ملک گیر مصوری کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔عظیم رہنما کی زندگی پر طلباء کو تحریک دینے اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو ’پراکرم دِوس‘کے طورپر منایا جاتا ہے۔

طلباء کی تخلیقی اظہار کی حوصلہ افزائی کے لئے کھیل کی وزارت کے ذریعے کل    مصوری مقابلہ سمیت پورے ملک کے اسکولوں میں طرح طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مصوری مقابلے میں مختلف سی بی ایس ای اسکولوں کے طلباء ، ریاستی بورڈوں، نوودیہ وِدیالیوں اور کیندریہ وِدیالیوں کے طلباء کے ذریعے خیال کے اس انوکھے تخلیقی اظہار میں  مختلف نوعیت کی شرکت کی امید ہے۔مقابلے کا بنیادی موضوع ’ایگزام  ویریئر‘بننے کے بارے میں ہے، جو وزیر  اعظم کے ذریعے تحریر شدہ کتاب پر مبنی ہے۔

اس مصوری مقابلے میں پورے ملک کے کل 50 ہزار طلباء کے حصہ لینے کی امید ہے۔نوڈل کیندریہ وِدیالیہ ، جہاں پروگرام منعقد کیا جانا ہے، اس مقابلے میں حصہ لینے والے مختلف اسکولوں کے 100طلباء ہوں گے۔ خاص طور سے ریاستی بورڈوں کے نزدیکی اسکولوں اور ضلع کے سی بی ایس ای اسکولوں سے 70طلباء کو مدعو کیا گیا ہے۔10مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء نوودیہ وِدیالیہ سے اور20 طلباء نوڈل کیندریہ وِدیالیہ اور آس پاس کے کیندریہ وِدیالیہ کے ہوں گے۔ اگر ضلع میں کوئی اور کیندریہ وِدیالیہ ہوں۔

پانچ بہترین شرکاء کو مجاہدین آزادی اور قومی اہمیت کے موضوعات پر کتابوں کے ایک سیٹ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔اس مصوری مقابلے کا طلباءاور اساتذہ کو بڑی بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 732)



(Release ID: 1892841) Visitor Counter : 119