ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جی 20 کا ماحولیات اور آبو ہوا میں استحکام کے پہلے ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کا اجلاس 09-11 فروری 2023 کو بنگلورو میں
ای سی ایس ڈبلیو جی کی توجہ ساحلی پائیداری کے ساتھ بحری معیشت کے فروغ، خستہ حال زمینوں اور ماحولیاتی نظاموں کی بحالی، حیاتیاتی تنوع میں اضافے اور گردش پذیر معیشت کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہو گی
ماحولیات اور جنگلات آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے سکریٹریاور کرناٹک کے چیف سکریٹری نے آئندہ ای سی ایس ڈبلیو جی میٹنگ کے لیے برانڈنگ، سیکورٹی، اجلاس گاہ کے انتظام سے متعلق پہلوؤں کا جائزہ لیا
کرناٹک اسٹیٹ فارسٹ ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ وضع کردہ ای-پریہارا اور ای-گستو جیسے آئی ٹی حلوں کی تعریف کی گئی
جی 20 کے مندوبین کرناٹک کے فنکارانہ، ثقافتی اور قدرتی ورثے کا گہرا جائزہ لیں گے
بنّیرگھٹّہ حیاتیاتی پارک میں مندوبین جدید ترین تتلی پارک اور جانوروں کی سفاریوں کا مشاہدہ کریں گے
کرناٹک کا محکمہِ جنگلات حیوانات کی حیاتیاتی تنوع کے کامیاب احیا کے لیے اختیار کردہ اہمیت کے حامل ماحولیاتی ٹورزم ماڈل اور جنگلات کی بحالی کے ماڈلز سامنے لائے گا
Posted On:
21 JAN 2023 2:12PM by PIB Delhi
ہندوستان 30 نومبر 2023 تک ایک سال کے لیے جی 20 کی صدارت کی ذمہ داری سنبھال رہا ہے۔ یہ مجلس جی 20 کے رکن ممالک، مہمان ممالک اور ہندوستان کی طرف سے مدعو بین الاقوامی تنظیموں کو یک جا کرے گی۔ ہندوستان کی صدارت میں ترجیحات پر بات کرنے اور سفارشات فراہم کرنے کے لیے شیرپا ٹریک کے ذریعے 13 ورکنگ گروپ اور 2 نئے ادارے ملاقات کریں گے۔ ماحولیات، آب و ہوا اور پائیداری شیرپا ٹریک کے تحت کام کرنے والے گروپوں میں سے ایک ہے۔
ماحولیات اور آب و ہوا میں استحکام کے ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کی چار میٹنگیں طے ہیں جن کی میزبانی ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کرے گی۔ ای سی ایس ڈبلیو جی میں ہونے والی بات چیت میں 'ساحلی پائیداری کے ساتھ سمندری معیشت کا فروغ'، 'خستہ حال زمینوں اور ماحولیاتی نظاموں کی بحالی' اور 'حیاتیاتی تنوع میں اضافہ' اور 'گردش پذیر معیشت کی مضبوطی' کے ایجنڈے پر توجہ دی جائے گی۔
جی 20 انڈیا پریذیڈنسی کے تحت ماحولیات پر پہلی جی 20 میٹنگ 09 تا 11 فروری بنگلورو میں تاج ویسٹ اینڈ میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ بنگلورو میں پہلی میٹنگ کی قیادت کرتے ہوئے میسور کے چڑیا گھر نے سنٹرل زو اتھارٹی کے ساتھ مل کر 18 اور 19 جنوری 2023 کو ہندوستان کے چڑیا گھر کے ڈائریکٹرز کے لیے دو روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ میسور کے چڑیا گھر کو جو ہندوستان کے بہترین انتظام شدہ چڑیا گھروں میں سے ایک ہے، چڑیا گھر کے انتظام میں بہترین طریقوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک مقام کے طور پر چنا گیا ہے۔ یہ چڑیا گھر کے جانوروں کو گود لینے کے انوکھے تصور کے ساتھ ہندوستان کے دو خود کفیل چڑیا گھر میں سے ایک ہے جو اس چڑیا گھر میں شروع ہوا تھا۔ کانفرنس بنیادی طور پر "ماسٹر پلاننگ اور جانداروں کے ایک گروپ کے انتظام اور تحفظ کی افزائش کے لیے قومی صلاحیت کی تعمیر" پر مرکوز رہی۔ اس کانفرنس میں 25 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 59 شرکاء نے شرکت کی۔ اس کا افتتاح میسور سٹی کارپوریشن کے میئر نے کیا۔کانفرنس تحفظ کے طریقوں کی طرف توجہ مبذول کرانے میں کامیاب رہا۔
تیاری اور بہتر تال میل کے لیےوزارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی سکریٹری محترمہ لینا نندن اور چیف سکریٹری کرناٹک محترمہ وندیتا شرما کے درمیان 21 جنوری 2023 کو بنگلورو میں ایک میٹنگ ہوئی۔ برانڈنگ، سیکورٹی، مقام کا انتظام، کرناٹک کی روایات کو ظاہر کرنے والے ثقافتی پروگرام وغیرہ اور دیگر لاجسٹک انتظامات وغیرہ سے متعلق پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ محترمہ نندن نے ریاستی حکومت سے میٹنگ کو نمایاں کرنے کے لیے نمایاں مقامات پر برانڈنگ کی جگہیں فراہم کرنے کی درخواست کی۔ بنگلورو کے ماحول اور اس کے سبزہ زاروں کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی سکریٹری نے چیف سکریٹری سے جی 20 کے مندوبین کے بنّیرگھٹّہ بائیولوجیکل پارک میں سیر و تفریح کی سہولت فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔ چیف سکریٹری نے بنگلورو میں منعقد ہونے والے ماحولیات سے متعلق پہلی جی 20 میٹنگ کو ایک بڑی کامیابی بنانے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
مرکزی سکریٹری نے چیف سکریٹری کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران عوامی خدمات کی تیز تر فراہمی اور قدرتی وسائل کی حقیقی وقت پر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے کرناٹک ریاست کے محکمہ جنگلات کے ذریعہ وضع کردہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے جدید حل کو اجاگر کیا اور ان کی تعریف کی۔ ایک کلیدی پہل ای- پریہارا ہے جو ایک آن لائن ایپلی کیشن ہے جو انسانوں اور جانوروں کے تنازعات کے معاملات میں ایکس گریشیا دعووں کی پروسیسنگ اور منظوری میں مدد کرتی ہے۔ اس طرح دعووں کی پروسیسنگ کو شفاف اور موثر بنایا جاتا ہے۔ اسی طرح ای-گستو ایک اینڈرائیڈ پر مبنی پلیٹ فارم محکمہ جنگلات کے فرنٹ لائن عملے کے ذریعے کی جانے والی جنگلاتی گشت/فیلڈ سرگرمیوں کو پکڑتا ہے جسے نگران افسران سیٹلائٹ کی تصاویر کے ذریعے باقاعدہ بنیادوں پر دیکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح ای ٹمبر کی سہولت سرکاری ٹمبر ڈپوز میں لکڑی کا قریب قریب حقیقی وقت میں دستیاب ذخیرہ فراہم کرتی ہے اور سرکاری ٹمبر ڈپوز میں لکڑی/دیگر جنگلاتی پیداوار کے لیے ای-آکشن کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ کرناٹک کے محکمہ جنگلات کے ذریعہ تیار کردہ جیو اسپیشل فارسٹ انفارمیشن سسٹم ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔ جو ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے اور ریاست میں تمام مطلع شدہ جنگلاتی زمینوں کا مقامی ڈیٹا بیس فراہم کرتا ہے۔ کیڈسٹرل سطح پر جنگلاتی زمین کی اطلاعات، گاؤں کے نقشے، جنگل کے نقشے اور ڈیجیٹائزڈ مطلع شدہ جنگل تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ جنگل میں آگ کے انتظام کا نظام منصوبہ بندی، تخفیف اور جنگل کی آگ کے تجزیہ کے لیے ایک جامع حل ہے جو جنگل میں آگ کے خطرے کی زونیشن میپنگ، فائر سٹارٹ ویلنریبلٹی میپنگ، جلے ہوئے علاقے کی تشخیص فراہم کرتا ہے اور فعال جنگل میں آگ کے انتباہات کو عام کرنے کے لیے ایک مضبوط نظام کے ساتھ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آگ لگنے کے تمام واقعات کو ایک مقررہ وقت میں حل کیا جائے اور اس میں تخفیف کی جائے۔
جی 20 کے مندوبین بنگلورو میں کلکیرے آربورٹم اور بنر گھاٹہ بائیولوجیکل پارک کا دورہ کریں گے۔ کالکیرے میں مندوبین کو ریاست کرناٹک کے چار اہم جنگلاتی ماحولیاتی نظام کو دیکھنے اور ان کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔ ریاستی محکمہِ جنگلات ان ماحولیاتی نظاموں میں اپنائے گئے جنگلات کی بحالی کے ماڈلوں اور ان علاقوں میں حیوانی حیاتیاتی تنوع کے کامیاب احیاء کی نمائش بھی کرے گا۔ بنّیرگھٹّہ حیاتیاتی پارک میں وفود کے اراکین جدید ترین تتلی پارک اور جانوروں کی سفاریوں کا مشاہدہ کریں گے۔ کرناٹک کا محکمہ جنگلات اہمیت کے حامل ماحولیاتی سیاحت کے ماڈل، جنگل لاجز ریزورٹ کو بھی اجاگر کرے گا جو دنیا بھر میں فطرت سے محبت کرنے والوں میں بے حد مقبول ہے۔
کمشنر ٹورازم نے کہا کہ کرناٹک کی دستکاری اور ٹیکسٹائل کی شاندار وراثت کو پنڈال میں پویلین کے ذریعے سامنے لایا جائے گا۔ محکمہِ ثقافت کے سکریٹری نے بتایا کہ نادیشورم کے ذریعہ کرناٹک کی فنکارانہ عکاسی، آیانا ڈانس کمپنی کی کارکردگی اور سموکھ راؤ کے بانسری بجانے کا منصوبہ ہے۔ یہ تقریبات اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مندوبین اپنے ساتھ کرناٹک کا ذائقہ لے کر واپس جائیں، کرناٹک کے بھرپور ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کی نمائش کریں گی۔ ماحولیات و جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے سکریٹری نے ان اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ان کو اپنانے اور نقل کرنے کے لیے تمام جی 20 ممالک کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
*****
U.No:707
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1892702)
Visitor Counter : 294