امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ڈائریکٹرز جنرل آف پولیس/انسپکٹرز جنرل آف پولیس کی 57ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی
Posted On:
20 JAN 2023 8:39PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ڈائریکٹرز جنرل آف پولیس/انسپکٹرز جنرل آف پولیس کی 57ویں کانفرنس کا افتتاح کیا۔ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پی/ آئی جی پی اور سی اے پی کے سربراہان نئی دہلی کی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ہائبرڈ موڈ میں منعقد، مختلف سطحوں کے تقریباً 600 افسران مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ورچوئل طریقے سے شرکت کر رہے ہیں۔
جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک اور 2025 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے وژن پر زور دیا۔ جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں اور ایل ڈبلیو ای میں داخلی سلامتی کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے اگلے دس سالوں میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے روڈ میپ پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل عوامی سامان کی حفاظت کے لیے خصوصی نقطہ نظر کے علاوہ پولیس دستے میں استعداد کار بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کے اہم شعبوں کو محفوظ بنانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ، حوالہ اور شہری پولیسنگ جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مرکز اور ریاست کے بہتر تال میل کی وکالت کی۔
پہلے دن، کانفرنس میں نیپال اور میانمار سے ملحق زمینی سرحدوں پر سیکورٹی چیلنجز، ہندوستان میں مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کرنے کی حکمت عملی اور ماؤ نوازوں کے غلبہ والے علاقوں کو نشانہ بنانے جیسے موضوعات پر غور کیا گیا۔ اگلے دو دنوں میں، ملک کی اعلیٰ پولیس قیادت ماہرین، فیلڈ میں کام کرنے والوں اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز اور مواقع پر غور و خوض کرے گی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے شاندار خدمات کے لیے پولیس میڈل تقسیم کیے اور ملک کے تین سرکردہ پولیس تھانوں کو ٹرافیاں دیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 701
(Release ID: 1892622)
Visitor Counter : 154