محنت اور روزگار کی وزارت
سال 2022 کے نومبر مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 18.86 لاکھ نئے کارکن شامل کیے گئے
پے رول ڈیٹا کا سال بہ سال موازنہ نومبر 2021 کے مقابلے نومبر 2022 میں مجموعی رکنیت میں 5.24 لاکھ کے اضافے کی عکاسی کرتا ہے
سال 2022 کے نومبر مہینے میں تقریباً 22,000 نئے ادارے ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹر ہوئے
ای ایس آئی اسکیم کے فوائد نومبر 2022 میں 63 ٹرانس جینڈر ملازمین تک پہنچائے گئے
Posted On:
20 JAN 2023 5:38PM by PIB Delhi
ملازمین کی ریاستی بیمہ اسکیم (ای ایس آئی) ماہ نومبر 2022 کے لیے عارضی پے رول ڈیٹا آج جاری کیا گیا۔ عارضی پے رول کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے نومبر مہینے میں 18.86 لاکھ نئے ملازمین شامل کیے گئے ہیں۔
پے رول ڈیٹا کا سال بہ سال موازنہ نومبر 2021 کے مقابلے نومبر 2022 میں 5.24 لاکھ کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق، 2022 کے نومبر مہینے میں ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے تحت تقریباً 21953 نئے ادارے رجسٹر کیے گئے، جو اپنے ملازمین کے لیے سماجی تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔
نومبر ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 18.86 لاکھ ملازمین میں سے سب سے زیادہ رجسٹریشن کرانے والے ملازمین کے گروپ کی عمر 18 سے 25 سال تھی اور ایسے ملازمین کی تعداد 8.78 لاکھ تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں نوجوانوں کو روزگار کے اچھے مواقع مل رہے ہیں۔
پے رول کے اعداد و شمار کا صنف کے لحاظ سے تجزیہ بتاتا ہے کہ نومبر 2022 میں خالص خواتین ممبران کا اندراج 3.51 لاکھ رہا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر کے مہینے میں کل 63 ٹرانس جینڈر ملازمین نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروایا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ای ایس آئی سی اپنے فوائد کو سماج کے ہر طبقے تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 690
(Release ID: 1892530)
Visitor Counter : 139